Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری ٹوٹکہ سیکشن کیلئے چند ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - جون 2018


محترم قارئین السلام علیکم! عبقری ٹوٹکہ سیکشن میں اپنے آزمودہ چند ٹوٹکے بھیج رہی ہوں‘ یقیناً آپ اس سے خوب مستفید ہوں گے۔1۔ جب کہیں جانا ہو یا چیزیں‘ گرم کپڑے یا کمبل رضائیاں وغیرہ پیک کرکے رکھنے ہوں جس طرح گرمی کا موسم آنے پر سردی کے کپڑے وغیرہ سنبھالنے ہوتے ہیں تو الگ الگ باندھنے ہوں یا پلاسٹک کے بیگز میں اکٹھے رکھنے ہوں تو منہ ہاتھ دھونے والا صابن ٹکڑے ٹکڑے کرکے ساتھ رکھ دیں تو پانچ چھ ماہ بعد نکالیں گے توکیڑا وغیرہ بھی بالکل نہیں ہوگا اور بہت اچھی خوشبو بھی آئے گی۔2۔اگر کپڑوں پر پٹرول یا آئل وغیرہ لگ گیا ہو تو وہ دھونےسے صاف نہ ہوتا ہو تو اس پر ڈالڈا گھی یا کوئی بھی پکانے کا آئل لگا کر خوب ملیں اور کچھ دیر چھوڑ کر پھر ملیں اور رگڑ رگڑ کر دھوئیں پھر صابن یا سرف اور خوب گرم پانی ڈال کر دھوئیں‘ داغ صاف ہوجائے گا۔3۔ اسی طرح اگر سفید کپڑے پر لوہے کے زنگ کا داغ لگ گیا ہو تو لیموں کا رس لگا کر چھوڑ دیں‘ تھوڑی دیر بعد خوب رگڑ کر صاف کرلیں اور بار بار لگا کر چھوڑ دیں صاف ہوجائے گا۔ (م،خ۔ک)
عبقری ٹوٹکہ سیکشن:قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 774 reviews.