Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان میں سورۂ کوثر پڑھی ‘8سال بعد خالی جھولی بھرگئی

ماہنامہ عبقری - جون 2018

میرے شوہر اس کیلئے راضی نہ تھے اور نہ ہی میرا ایسا کچھ ارادہ تھا‘میں نے وہ سب کروانے سے انکار کردیا تو اس ڈاکٹر نے کہا پھر آپ کے ہاں اولاد نہیں ہوسکتی۔ بس پھر دوبارہ مولا کی طرف رجوع کیا اور اس رمضان المبارک میں رو رو کر دعائیں مانگیں ۔

کینسر ہے یا گھٹنوں کا درد صرف یہ استعمال کریں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ صحت و عافیت کے ساتھ رکھے‘ ویسے تو جو بھی پڑھتی ہوں کوشش کرتی ہوں کہ آپ کو اور آپ کے بچوں کو ہدیہ کروں۔ میں نے ایک مرتبہ آپ کے ایک درس میں سورۂ کافرون کے دم شدہ تیل کے بارے میں سنا تھا‘ ہم نے سورۂ کافرون تیل پر 1001 مرتبہ پڑھ کر دم کیا‘ اس تیل کے بہت ہی فوائد ہیں‘میں نے تو خود آزمایا ہے‘ جسم اور جوڑوں کے درد کیلئے بہت ہی مفید ہے‘ جن کو نیند کا مسئلہ تھا وہ اس کے لگانے سے ٹھیک ہوگئے‘ ایک محترمہ کا بہت سالوں سے دانتوں کا مسئلہ تھا بلکہ ایک دن تو میرے سامنے رو پڑی کہ میں نامعلوم کتنے سالوں سے سو نہیں سکی‘ میں نے اس کو یہ تیل دانتوں‘ بھنوؤں‘ ناف اور کانوں پر لگانے کیلئے دیا‘ چند دنوں کے بعد ہی مجھے ملی اور بولی کہ میں بالکل ٹھیک ہوگئی ہوں۔ میرےگھٹنوں میں سوئیاں چبھتی تھیں پھر اس کے بعد وہی گھٹنا سوج گیا‘ ڈاکٹر نے کہا کہ اس میں فلوئیڈ ہے‘ تھراپی کروائیں‘ میں نے کہا میں تھراپی نہیں کراؤں گی اور یہی درج بالا عمل والا تیل لگاتی رہی‘ میرا گھٹنا بالکل ٹھیک ہوگیا‘ جب سے ہم نے اس تیل پر سورۂ کافرون پڑھنا شروع کی ہے تقریباً چار سال سے اس کو ناک‘ کانوں اور بھنوؤں پر لگا کر سوتی ہوں تو اسی کی وجہ سے بچی ہوئی ہوں۔ ورنہ میرے ساتھ تو بیماریاں ہی بیماریاں ہوتی تھیں۔ اس کو بھنوؤں پرلگانے سے ذکر بڑھ جاتا ہے بلکہ میری باجی بتارہی تھیں کہ ان کا پوتا دانت نکال رہا ہے میں یہ تیل اس کے مسوڑھوں پر لگاتی ہوں‘ آرام سے دانت نکال رہا ہے‘ چڑچڑاپن بھی نہیں اور موشن بھی نہیں لگے۔ کینسر والوں کو ٹریٹمنٹ کے بعد جو جلن ہوتیہے یہتیل کے لگانے سے آرام آجاتا ہے۔ (نبیلہ کوثر محمد‘ کینیڈا)
بالآخر رمضان میں میرے رب نے میری سن لی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے‘ عمرخضر عطا فرمائے تاکہ آپ لوگوں کی اسی طرح رہنمائی کرتے رہیں‘ لوگوں کے گھروں کو امن کا گہوارہ بنانےوالے انسان کو میرا اللہ آخرت میں بے حساب بخش دے اور دنیا میں راحت‘ صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ آمین! محترم حکیم صاحب! میں چکوال سے خط لکھ رہی ہوں اور الفاظ میں آپ کا شکریہ ادا نہیں کرسکتی‘ عرصہ تین سال سے میری زندگی میں سکون‘ امن کا ذریعہ اور اللہ تعالیٰ سے رابطہ کروانے والا آپ کا عبقری شمارہ ہے اور پھر زندگی کی اتنی بڑی خوشی جو مجھے آپ کے ذریعے اور رب تعالیٰ کے رحم‘ عنایت اور مجھ گنہگار کومعاف کرنے سے ملی۔ میری آپ سے کلینک میں ملاقات ہوئی تھی‘ آپ نے مجھے سورۂ کوثر کا وظیفہ عطا فرمایا تھا جو میں گزشتہ دو سال سے ٹوٹے پھوٹے انداز میں پڑھ رہی ہوں‘ اس رمضان (2014ء) کو میں نے تین قرآن پاک مکمل پڑھے اور چالیس ہزار بار سورۂ کوثر پڑھی تو اللہ تعالیٰ جل شانہٗ نے 8 سال بعد میری خالی جھولی بھردی‘ یہ سب آپ کی دعاؤں اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کی برکت سے ہوا۔ میں مکمل طور پر تھک چکی تھی جب میں اسلام آباد کی ایک بڑی ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کیلئے جارہی تھی تو اس نے کہا کہ آپ کے ہاں بچے آئی وی ایف یا پھر آئی یو آئی کے پروسس کے تحت ہوں گے‘ جس کی تفصیل کی شاید یہاں ضرورت نہیں‘ میرے شوہر اس کیلئے راضی نہ تھے اور نہ ہی میرا ایسا کچھ ارادہ تھا‘میں نے وہ سب کروانے سے انکار کردیا تو اس ڈاکٹر نے کہا پھر آپ کے ہاں اولاد نہیں ہوسکتی۔ بس پھر دوبارہ مولا کی طرف رجوع کیا اور اس رمضان المبارک میں رو رو کر دعائیں مانگیں آخر رمضان کریم میں کریم مجھ سے راضی ہوگیا۔ الحمدللہ گھر کے حالات بھی بالکل ٹھیک ہیں‘ ہر کوئی مجھ سے خوش ہے۔ بس دعا ہے اللہ تعالیٰ نیک صالح اور صحت مند اولاد سے نوازے۔ (مسزآصف‘ چکوال)

 

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 752 reviews.