Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شیخ الوظائف سے ملاقات نہ ہوتی تو بیوی سے ہاتھ دھوبیٹھتا

ماہنامہ عبقری - جون 2018

کالا جادو‘ بندش‘ نظربد‘ سفلی عمل اور گھریلو الجھنوںکا ڈسا ‘شیخ الوظائف کی خدمت میں حاضر ہوا بغیر نذرانہ، شکرانہ کے روحانی علاج ہوا دکھ سے سکھ کا یہ سفر اس کی زبانی سنیے!

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کرداراحتیاط سے دانستہ فرضی کردئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔
میں قارئین کو اپنی آپ بیتی سنانا چاہتا ہوں‘ میں پراپرٹی کا کام کرتا ہوں‘ میری بیوی کو پانچ ماہ کا حمل تھا اوراس کو بلڈپریشر کا مسئلہ تھا جب اس کی طبیعت خراب ہوئی تو ڈاکٹر کے پاس لے گیا اس نے ڈرپ وغیرہ لگائی‘ الٹراساؤنڈ کیا‘ لیکن بلڈپریشر کنٹرول نہیں ہوا‘ پھر اس نے کہا ان کوکسی اچھے ہسپتال لے جاؤ‘ میں اسی وقت مقامی ٹاؤن کے ہسپتال لے گیا وہاں ایک لیڈی ڈاکٹر گائنی کی ہوتی ہے اس نے میری بیوی کا علاج شروع کردیا جس سے بلڈپریشر اور بلیڈنگ کنٹرول ہوگئی اور کافی مہنگی میڈیسن لکھ دیں جو میں میڈیکل سٹور سے لے آیا‘ شام کو ہم گھر آگئے‘ رات کو تین بجے میری بیوی کی طبیعت خراب ہوگئی بلیڈنگ بھی تیز ہوگئی‘ ہم صبح صبح پھر ہسپتال واپس آگئے‘ ڈاکٹر نے چیک اپ کیا اور کہا آپ ان کو جلد سے جلد کسی بڑے سرکاری ہسپتال لے جائیں ان کی حالت بہت خراب ہے‘ ہمارے بس کی بات نہیں ان کی ایمبولینس میں بیوی کو شیخ زید ہسپتال لے آیا‘ وہاں ڈاکٹر نے چیک کیا اورکہا اب اس میں ذرا بھی بلڈ نہیں ہے آپ جلدی سے بلڈ کا انتظام کریں اور پیسوں کا بھی‘ اللہ کریم کی مدد سے بلڈ اور روپے کا بندوبست ہوگیا‘ پانچ ماہ کا جو حمل تھا وہ ماں کے پیٹ میں ضائع ہوگیا‘ کافی زیادہ ٹیسٹ کروائے ڈیلیوری سے بچہ باہر نکلا اور صفائی بھی کی اور مجھے کہنے لگے آپ کی بیوی کے ہائی بلڈپریشر کی وجہ سے گردے فیل ہوگئے ہیں اب ڈائیلائسسز کرنے پڑیں گے‘ مجھے ڈائیلاسسز سے شروع سے ہی بہت ڈر لگتا تھا کیونکہ میرے دادا ابو کی موت اسی وجہ سے ہوئی اور میرا ایک دوست بھی بیچارہ ڈائیلائسسز کرواتا ہے اللہ تعالیٰ معاف کرے یہ بہت بری بلا ہے جب میں نے سنا بیوی کو بھی یہ مسئلہ بن گیا ہے‘ میں پوری طرح ٹوٹ گیا اور رونا شروع کردیا اور اللہ کریم سے مدد مانگنی شروع کردی‘ ڈاکٹر مجھے ڈائیلائسسز کا کہیں میں انکار کردوں‘ آخرکار ڈاکٹرز نے کہا یا تو ڈائیلائسسز کرواؤں یا پھر اپنے مریض کو یہاں سے لے جاؤ اور لکھ کر دوں کہ ہم ذمہ دار نہیں ہیں کیونکہ اس نے صبح یا دو دن بعد مرجانا ہے‘ میں نے ان کو تحریر کردی اور وہاں سے آگئے بیوی کی حالت کافی خراب تھی پھر ہم ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے پاس گئے اس نے ہم سے پانچ ہزار روپے لیے اور دوائی دی کھائی‘ ٹیسٹ کروائے‘ کوئی خاص فرق نہیں تھا۔ پھر فرشتہ صفت دوست تھا‘ مجھے عبقری کابتایا وہاں آکر شیخ الوظائف کا پتہ چلا‘ قسمت اچھی تھی کہ میرے دوست کے پاس شیخ الوظائف سے ملاقات کا ٹوکن تھا‘ اس نے مجھے وہ ٹوکن دیا اور ہماری شیخ الوظائف سےملاقات ہوگئی‘ شیخ الوظائف نے دیکھ کر سب کچھ خود ہی بتادیا‘ وظیفہ دیا اور دوائی دی‘ اللہ تعالیٰ کا نام لے کر دوائی کھانا شروع کردی‘ جس سے جلد ہی آرام محسوس کیا اور طبیعت میں کافی بہتری آئی‘ گزشتہ روز ہم نے دوبارہ ٹیسٹ کروائے جس کو دیکھ کر ڈاکٹر حیران ہوگیا اور میں خود بھی اور میری بیوی بھی کیونکہ ٹیسٹ بالکل نارمل تھے جیسے بالکل تندرست انسان کے ہوتے ہیں۔ میں نے تو سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنی جلدی انسان کےگردے ٹھیک ہوسکتے ہیں‘ انسانی عقل میں شاید یہ بات نہیں آسکتی۔ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شیخ الوظائف کو اجر دے اور ان کی عمر دراز فرما‘ میرا دل کررہا ہے کہ میری جلد سے جلد شیخ الوظائف سے دوبارہ ملاقات ہو‘ میں عقیدت سے آپ کے دست مبارک پر بوسہ دوں‘ قارئین! اس وقت میری کیا کیفیت ہے میں بیان نہیں کرسکتا‘ اے میرے پروردگار جناب شیخ الوظائف کو ہمارے سروں پرہمیشہ سلامت رکھے۔ (ص۔ح‘ لاہور)
شیخ الوظائف سے ملنے کا بعد کا رمٗضان
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! اللہ تبارک وتعالیٰ سےدعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کی نسلوں‘ آپ کے مرشد جی کی نسلوں کو‘ آپ کے مریدین کو‘ آپ کے خادمین کو‘ آپ سے وابستہ ہر انسان کو ہر ناگہانی آفت‘ مصائب‘ دکھ‘ تکالیف‘ پریشانیوں‘ رزق کی تنگی‘ بیماریوں سے محفوظ رکھے اور اپنی رحمتوں کی بارش برساتا رہے‘ آمین ثم ٓآمین۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ سے ملاقات کروا دی‘ آپ نے جو وظائف بتائے وہ باقاعدگی سے کررہی ہوں‘ آپ نے جو تعویذ دیا وہ بھی پانی میں ملا کر پیتی ہوں۔ آج جس وقت میں تحریر لکھ رہی ہوں رمضان المبارک (2015) کا مبارک مہینہ چل رہا ہے۔ میں پہلے اپنے گزشتہ رمضان کی کہانی قارئین کو سنانا چاہوں گی پھر اس رمضان کا قصہ‘ گزشتہ سالوں کے رمضان المبارک میں وہ مزے‘ وہ لطف نصیب نہیں ہوتے تھے‘ پہلے کئی بچپن یں جو رمضان گزرے وہ بہت شاندار ہوتے تھے پھر دنیا کے جال میں پھنستے گئے اور رحمتوں سے محروم ہوتے گئے۔ 2013ء اور اس سے پہلے رمضان المبارک میں ہماری روٹین کیا تھی‘ پڑھیے: روزہ افطار کیا‘ ٹی وی لگا کر ساری رات فلمیں دیکھتی تھی‘ پھر گھر میں انٹرنیٹ آگیا تو چھوٹی بہن انٹرنیٹ کی بہت ماہر تھی‘ پھر ادھر روزہ افطار کیا‘ برتن سمیٹے اور لیپ ٹاپ کے آگے ہم دونوں بہنیں بیٹھ جاتیں‘ساری ساری رات ہر وہ تقریب دلچسپی سے ڈھونڈ کر دیکھتیں جس میں فحاشی و بے حیائی ہوتی۔ ان سب کے اثرات کیا مرتب ہوئے رمضان میں بھی فجر اور عشاء کی نماز نصیب نہ ہوتی‘ ساری رات جاگنے کے باوجود سحری دیر سے تیار ہوتی‘ ہر روز ماں سے ڈانٹ پڑتی کہ ساری رات جاگتی ہو پھر بھی دیر کیوں کی‘ حالانکہ بہت جلد لیپ ٹاپ کے آگے سے اٹھ کر سحری کی تیاری شروع کرتی مگر پھر بھی نامعلوم کیوں دیر ہوجاتی؟اس کے علاوہ بھی اُن دو رمضان کا مجھے ساری زندگی افسوس رہے گا ان رمضان کی مبارک گھڑیوں میں مجھ سے بہت بڑے بڑے کبیرہ گناہ سرزرد ہوئے۔ اب تو سوچتی بھی ہوں تو خود سے گھن آتی ہے۔
اب شیخ الوظائف سے ملنے کے بعد والا رمضان قارئین کی نذر: 2013 اور 2014 کے رمضان المبارک کے بعد آج 2015 کے رمضان میں جو مزہ اور لطف حاصل ہوا ہے اس نے بچپن یاد دلا دیا ہے‘ اس رمضان میں اللہ تعالیٰ کے خاص کرم پر ہر نماز ادا ہورہی ہے‘ تہجد میں وہ لطف ملتا ہے کہ بیان نہیں کرسکتی۔اپنی زندگی کی گزشتہ غلطیوں پر بہت ندامت ہوتی ہے اور ان آنکھوں کو ندامت کے آنسو بھی نصیب ہوئے ہیں۔ ایک دن ایسا ہوا روزہ افطار کرکے نماز ادا کی پھر کھایا کھایا تو نیند کا غلبہ زیادہ محسوس ہونے لگا اور بے سدھ سورہی تھی دل میں سوچا کہ چلو آج تراویح نہیں پڑھتی صرف نماز ادا کرلیتی ہوں مگر یہ خیال آتے ہی دل سے آواز آئی تو پھر اس عشق کا کیا ہوگا؟ جو صرف زبان سے کہتی ہو کہ مجھے پیارے آقاﷺ سے عشق ہے‘ یہ عشق تو نہ ہوا‘ فوراً اذان سے بھی پہلے وضو کرلیا اور زبان پر درودشریف جاری ہوگیا‘ نماز کے ساتھ تراویح بھی ادا کی اور آپ کے بتائے ہوئے وظیفے کی کئی تسبیح بھی کرلی‘ باوضو رہنے کی کوشش کامیاب ہوتی ہے‘ اللہ تعالیٰ سے رو رو کر گزشتہ گناہوں کی معافی بھی مانگتی ہوں‘ پھر اللہ تعالیٰ نے اعتکاف میں بیٹھنا نصیب کردیا‘ قارئین! یقین جانیے وہ سکون‘ وہ مزہ‘ وہ روحانیت‘ نورانیت ملی کہ بیان سے باہر ہے۔ ہروقت زبان ذکر سے تر رہتی ہے۔ شیخ الوظائف سے ملاقات نہ ہوتی تو آج بھی میں گناہوں کی دلدل میں دھنسی ہوتی۔میرے طبی‘ روحانی اور گھریلو بہت سےمسائل حل ہوچکے اور مزید حل ہونے کی قوی امید ہے۔(ن۔ا،گجرات)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 739 reviews.