Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پہلے گھر سے جہنم لینے نکلتی تھی اب جنت کی متلاشی ہوں!

ماہنامہ عبقری - جون 2018

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ پر‘ آپ کے خاندان اور آپ کے ساتھ تمام اراکین جو عبقری کیلئے کام کرتے ہیں‘ پڑھتے ہیں‘ سنتے ہیں‘ لکھتے ہیں‘ سب کو اپنی خاص رحمت اور انعامات سے نوازے‘ آمین ثم آمین۔
عبقری اور تسبیح خانہ نے میری خزاں رسیدہ زندگی کو کیسے بہار میں بدل دیا‘ وہ تمام حالات و واقعات میں قارئین عبقری کی نذر کرتی ہوں:۔قارئین! میری عمر 30 سال ہے‘ شادی کو بھی 7 سال ہوچکے ہیں‘ گزشتہ چند سالوں سے متعدد مسائل کا شکار ہوں‘ اس وقت بھی عجیب سے کیفیت میں خط لکھ رہی ہوں‘ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میرے روحانی مسائل زیادہ ہیں یا جسمانی‘ ذہنی یا جنسی۔ میں عبقری پڑھنے اور درس سننے کی وجہ سے گناہوں کی زندگی سے تنگ آگئی ہوں‘ اس کے علاوہ بیماریوں نے توڑ کر رکھ دیا‘ اس پر معاشی تنزلی نے ایسے کوڑے برسائے کے روح تک نڈھال ہوگئی۔ میں پڑھی لکھی باشعور عورت ہوں‘ دو بچے ہیں‘ بظاہر کچھ برا نہیں‘ مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔میں اپنے روحانی و جسمانی مسائل لکھنے سے پہلے اس کی وجہ پہلے لکھنا مناسب سمجھوں گی۔ یہ وہ حالت ہے جو میں اللہ تعالیٰ کے بعد ادارہ عبقری کو بتارہی ہوں تاکہ میری جیسی بہنوں کی اصلاح ہوسکے اور وہ بھی تسبیح خانہ اور عبقری سے جڑ کر اپنے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرسکیں۔ (مگر میرا نام‘ ایڈریس سوفیصد پوشیدہ رکھیے گا) جب میری شادی ہوئی تو میں جنسی طور پر بالکل مضبوط تھی جبکہ میرے شوہر انتہائی کمزور تھے اور ہیں‘ شادی کے شروع میں تو یہ بات زیادہ محسوس نہ ہوئی مگر چند سال بعد میں شدید دماغی کوفت کا شکار ہوگئی‘ میری کیفیت ایسی ہوجاتی کہ میرا دل کرتا کہ اپنا سر زور سے دیوار کے ساتھ مار دوں یا چھت پر چڑھ کر چھلانگ لگادوں‘ خود پر قابو نہ رہتا۔ آپ مجھے غلط سمجھ رہے ہوں گے مگر میں مجبور تھی‘ میں نے سکون کیلئے غیرجنسی طریقے اپنائے‘ مگر شیطان نے پھر بھی چین نہ لینے دیا‘ تب میں نے گھر سے باہر قدم نکالا اور اپنے لیے جہنم لینے نکل پڑی اور نجانے کتنی بار اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی حدود کو توڑا (استغفراللہ)۔ پھر اس کے بعد مجھ پر جو مصائب ٹوٹے وہ یہ ہیں:۔ اعصابی طور پر انتہائی کمزور ہوگئی‘ ہر وقت ٹینشن‘ ڈیپریشن رہتا‘ سوتے میں بھی مسلسل سوچتی رہتی‘ رہی سہی کسر معدہ کے السر نے پوری کردی‘ صحت انتہائی خراب رہتی‘ کمر‘ پنڈلیاں‘ معدہ‘ کندھے مستقل درد کا شکار ہین‘ جوڑوں کا درد اور لیکوریا بھی جان کو چمٹ گیا‘ بہت علاج کرواتی مگر فائدہ صرف چند دن سے زیادہ نہ ہوسکا۔ انتہائی خوبصورت اور چمکدار چہرہ تھا مگر چہرہ سیاہ ہونا شروع ہوگیا‘ چہرے سے نحوست عیاں تھی۔
میری روحانی حالت: روحانی حالت انتہائی پستی کا شکار کہ حد نہیں‘ اگر کبھی وضو جیسے تیسے کرکے جائے نماز پر کھڑی ہو بھی جاؤں تو نماز نہیں پڑھ سکتی‘ زبردستی کوشش کروں تو انتہائی غلیظ خیالات گھیر لیتے‘ بہت روتی توبہ کرتی‘ کچھ حالت ٹھیک رہتی پھر گناہ ہوتا اور پھر صورتحال وہیں پر آجاتی۔ دل میں کینہ‘ بغض بھر گیا‘ رویہ اس قدر منفی ہوگیا کہ بچے بھی اس کی لپیٹ میں آگئے‘ کسی کوخوشحال دیکھوں تو دل میں آگ لگ جاتی۔ مالی حالت انتہائی تنزلی کا شکار ہے‘ شوہر جہاں بھی کام کرتے ہیں وہاں ہاتھ دکھا جاتے ہیں‘ یعنی کسی نہ کسی طرح گھر میں رزق حرام آنے لگا اور رزق حرام کے بھی سارے نقصانات ظاہر ہونے لگے (جو پہلے معلوم نہ تھے عبقری ملنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ نقصانات رزق حرام کی وجہ سے بھی ہیں) گھر میں بے سکونی‘ اولاد نافرمان‘ میاں بیوی کے جھگڑے‘ خیرو برکات کا ختم ہوجانا‘ خدا سے دوری‘ رزق میں تنگی‘ معاشرتی تنزلی وغیرہ۔ میں نے ایم اے انگلش کیا ہے‘ نوکری کی تلاش میں نکلتی تو بھٹک جاتی‘ اپنی آنکھوں سے اپنی بربادی دیکھتی۔مگر پھر ایک دن اچانک ماہنامہ عبقری ملا‘ اس میں مختلف وظائف پڑھے‘ درس کا معلوم ہوا‘ درس سنے‘ ایک مرتبہ ماہنامہ عبقری میں یَاتَوَّابُ کا وظیفہ پڑھا‘ میں نے یَاتَوَّابُ کی تسبیح پڑھی‘ اگرچہ بے دلی سے پڑھی‘ کبھی پڑھنا یاد بھی نہ رہا مگر چنگاری لگ گئی‘ اس کے بعد تو دل کی حالت بدلنا شروع ہوگئی میں نے اپنے ہر ہر گناہ کی توبہ دل سے کی اور چھ ماہ سے ہر حد تک گناہ سے بچنے کی کوشش کی اور کررہی ہوں۔الحمدللہ! چھ ماہ ہوگئے گناہوں سے توبہ کیے‘ گھر کی دہلیز بغیر شوہر کے پار نہ کی‘ کسی غیرمحرم کو اپنا چہرہ نہ دکھایا‘ اب کبھی کبھار شیطان حملہ آور ہوتا ہے مگر عبقری کے وظائف ڈھال بن جاتے ہیں اور میں گناہ سے بچ جاتی ہوں‘ حضرت حکیم صاحب کے درس ڈھال بن جاتے ہیں اور میں گھر کی دہلیز پار کرنے سے بچ جاتی ہوں۔ میں نے جو جہنم کی آگ خود ہی لگائی وہ اب ٹھنڈی ہورہی‘ دل و دماغ میں سکون بھر رہا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پہلے حلال حرام کی تمیز ختم ہوگئی تھی مگر اب حلال حرام کا پتہ چل رہا ہے۔ میں واقعی گناہوں سے نکل رہی ہوں‘ اپنے شوہر اور بچوں کو بچانا چاہتی ہوں‘ میں اپنی بیٹیوں کیلئے مضبوط اور محفوظ پناہ گاہ چاہتی ہوں۔ میں چاہے جتنی بھی بُری عورت تھی مگر میں ایک ماں ہوں‘ اپنے بچوں کا بھلا چاہتی ہوں۔ خدارا میرے لیے دعا کریں اللہ تعالیٰ مجھے ثابت قدم رکھے‘ میرا تعلق عبقری اور تسبیح خانہ سے جوڑے رکھے‘اللہ رب العزت ہمیں رزق حلال سے نوازے‘ ہر حرام کام سے بچائے۔براہ مہربانی میری شناخت پوشیدہ رکھیے گا۔ (پوشیدہ)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 733 reviews.