Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ٹینشن ڈیپریشن کا آزمودہ علاج

ماہنامہ عبقری - جون 2018

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں کچھ عرصہ سے عجب مرض میں مبتلا ہوگیا تھا‘ بیوی سے لڑائی جھگڑا‘ بچوں کو مارنا پیٹنا میرا معمول تھا‘ دوران کاروبار بھی گاہکوں سے بدتمیزی‘ مجھے ذرا سی کوئی بات کرتا اورمیں مرنے مارنے پر تیار ہوجاتا‘ جب غصہ ٹھنڈا ہوتا تو سوچتا میں پہلے تو ایسا نہ تھا‘ ایک دوست سے بات کی‘ اس نے مجھے ایک دماغی اسپیشلسٹ ڈاکٹر کے پاس بھیجا‘ اس کے پاس گیا‘میری بات تفصیل سے سننے کے بعد مجھے کہا کہ آپ کو ڈیپریشن ہے‘ آپ یہ میڈیسن استعمال کریں اور ساتھ کچھ ہدایات بھی بتائیں۔ میں نے کچھ عرصہ ڈاکٹر صاحب کی بتائی گئی ترکیب پر اپنا علاج کروایا مگر فائدہ صرف وقتی ہوتا۔ میرے رویہ کی وجہ سےمیرا پورا خاندان ذہنی اذیت میں مبتلا تھا۔ 
ماہنامہ عبقری میری اہلیہ چند سالوں سے مسلسل ہرماہ خریدتی تھی‘ ایک دن اہلیہ نے مجھے ماہنامہ عبقری کےبارے میں بتایا کہ اس میگزین میں ماہانہ روحانی محفل ہوتی ہے آپ وہ کریں‘ میں بھی آپ کی نیت کرکے کرتی ہوں ان شاء اللہ آپ اس مرض سے نجات پاجائیں گے۔ میں نے اور میری اہلیہ نے مسلسل تین ماہ روحانی محفل کی‘ الحمدللہ آج میں ایک نارمل انسان کی طرح زندگی گزار رہا ہوں‘ ڈیپریشن کے علاوہ بھی اس محفل نے میرے بہت سارے مسائل ایسے حل کیے کہ میں خود حیران ہوں۔(شرجیل محمود‘ راولپنڈی)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 724 reviews.