Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پورا رمضان نہ کمزوری ہوئی نہ شدید گرمی میں  پیاس کا احساس ہوا! یہ ٹوٹکہ آپ بھی آزمالیں!

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

پورا رمضان نہ کمزوری ہوئی نہ شدید گرمی میں
 پیاس کا احساس ہوا! یہ ٹوٹکہ آپ بھی آزمالیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ رمضان المبارک میں گرمی کی وجہ سے بہت پریشان تھا کہ رمضان کیسے گزاروں گا؟ مجھے تو گرمی اور پیاس ہی بہت لگتی ہے۔ مجھے کسی جگہ سے عبقری رمضان کیلنڈرملا‘ اس میں سے میں نے ایک ٹوٹکہ دیکھ کر آزمایا وہ اس طرح ہے کہ رات کو پانی یا دودھ میں پانچ یا سات عدد کھجوریں گٹھلیاں نکال کر بھگودیں‘ صبح اٹھ کر ہاتھ اچھی طرح دھو کر ان کو ہاتھ سے اچھی طرح مل کروہ پانی یا دودھ پی لیں۔اسی طرح افطاری کیلئے صبح ہی بھگو کر رکھ دیں اور افطاری میں بھی یہی کھجور کا شربت پی لیں۔میں نے جب یہ آزمایا تو یقین جانیںمجھے بھوک پیاس کا کوئی احساس ہی نہیں ہوتا تھا اور میرا رمضان سکون سے گزرا ۔ورنہ اس سے پہلے مجھے رمضان میں پانی کی کمی ہو جاتی تھی اور میرے گردے میں درد شروع ہو جاتا تھا جو کہ پچھلے رمضان بالکل بھی نہیں ہوا اور میں نے آسانی اور سہولت سے روزے رکھے اور آپ کو خوب دُعائیں بھی دیں۔ پڑھ لیں! اب بچے مٹی ہرگز نہ کھائیں گے: عبقری کے ایک سابقہ شمارے میں بچوں سے مٹی چھڑوانے کا ٹوٹکہ پوچھا گیاآپ نے بچوں کو مٹی چھڑوانے کے لئے پوچھا ہے تو بچوں میں جب کیلشیم کی کمی ہو جاتی ہے تو وہ مٹی کھانی شروع کر دیتے ہیں اس کے لئے ایک تو بچوں کو کیلا زیادہ کھانے کو دیا جائے اور دوسرا ایک سیرپ جو کہ کیلشیم سینڈوز کے نام سے ملتا ہے کہ وہ بچوں کو پلایا جائے تو بچے مٹی کھانی چھوڑ دیتے ہیں یا اس کے علاوہ بچوں کو کوئی بھی کیلشیم کی گولیاں یا سیرپ دیا جائے تو بچے مٹی کھانی چھوڑ دیتے ہیں میں نے یہ سیرپ اپنے بچوں کو پلایا تھا تو انہوں نے مٹی کھانی چھوڑ دی ہے۔(ش، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 702 reviews.