Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

یہ تحریر صرف خواتین پڑھیں! اور حیران ہوجائیں

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

پچھلے گناہوں کی مغفرت ‘ زبان کی حفاظت‘ صبر‘ شک‘ گھروالوں سے حسن سلوک‘ لڑائی جھگڑے سے پرہیز کرے گی۔ پردے کی نہایت سختی سے حفاظت کرے گی‘ ورنہ اس کا اپنا روزہ بھی خراب ہوگا اور خدانخواستہ بے پردہ باہر نکلی تو پرائے مردوں کا روزہ بھی خراب ہوگا۔

رمضان میں عورت کی ایک خوش نصیبی تو یہ ہے کہ وہ روزے رکھواتی اور کھلواتی (سحری و افطاری) ہے۔ اس محنت پر اللہ تعالیٰ اس کو سب کے روزوں کا اجر عطا کرتاہے (جس کا وعدہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے) بغیر اس کے کہ ان کے اجر میں کوئی کمی ہو۔ عورت بھی اسی طرح نماز پانچ وقت پابندی سے ادا کرے گی‘ قرآن پڑھے گی‘ یاد کرے گی‘ اپنی نماز اور تراویح کو نئی نئی سورتوں سے سجائے گی۔ تراویح عورت کیلئے بھی اسی طرح ضروری اور باعث اجرو ثواب ہے جس طرح مرد کیلئے‘ عورت گھر میں ادا کرے وہ ثواب پائے گی۔ پچھلے گناہوں کی مغفرت کا‘ زبان کی حفاظت‘ صبر‘ شکر‘ گھروالوں سے حسن سلوک اور لڑائی جھگڑے سے پرہیز کرے گی۔ پردے کی نہایت سختی سے حفاظت کرے گی‘ ورنہ اس کا اپنا روزہ بھی خراب ہوگا اور خدانخواستہ بے پردہ باہر نکلی تو پرائے مردوں کا روزہ بھی خراب ہوگا۔ آخری دس راتوں میں لیلۃ القدر کیلئے 21 ویں‘ 23ویں‘ 25ویں‘ 27ویں اور 29ویں رات کیلئے خود گھر میں عبادت کا اہتمام اور مردوں کو مسجد میں بھیجنے کے ذریعے پورا خاندان مل کر جنت کے باغات کی کمائی کرے گا‘ ان شاء اللہ۔ غرباء و مساکین سے یہ مہینہ ہمدردی اور محبت کے اظہار کا ہے جس پر حوضِ کوثر پر پانی ملنےکا وعدہ (جس کے بعد کبھی پیاس نہ لگے گی) پیٹ بھر کر انہیں کھلائیے صرف اور صرف اللہ کی رضا کیلئے‘ ریاکاری اور دکھاوے سے بچتے ہوئے‘ رمضان دعاؤں کا مہینہ ہے‘ اپنے لیے‘ اپنے پیارے ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے‘ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خوب دعائیں کریں۔ یادرکھیں بعض کتب میں لکھا ہے کہ بلاوجہ روزے چھوڑنے‘ کھانے پینے والا نبی کریم ﷺ کو دکھایا گیا‘ ایسے لوگ الٹے لٹکے ہوئے ان کے جبڑے پھاڑدئیے گئے‘ جن سے خون بہہ رہا تھا۔ (نعوذباللہ)
شعبان میںعید کی تیاری: جب شوال کا چاند طلوع ہوجاتا ہے تو یہ لیلۃ الجائزہ ہے یعنی انعام کی رات‘ عید کی صبح طلوع ہوتی ہےتو اللہ تعالیٰ تمام شہروں میں فرشتے بھیجتا ہے اور وہ اتر کر تمام گلیوں کے سرے پرکھڑے ہوکر امت کیلئے خوشخبری سناتے ہیں کہ اے محمدﷺ کی امت‘ اس رب کریم کی طرف چلو جو بہت زیادہ عطا فرمانے والا ہے اور بڑے بڑے قصور معاف فرماتا ہے (اس آواز کو انسانوں اور جنوں کے سوا باقی مخلوق سنتی ہے)
اللہ تعالیٰ کی طرف سے روزے اورتراویح کے بدلے اللہ تعالیٰ کی رضا عطا ہوتی ہے‘ عید کی صبح‘ لیلۃ الجائزہ کو شیطان نے ’’چاند رات‘‘ کا نام دے کر پورا مہینہ رب کی فرمانبرداری کرنے والوں کو ٹیلی ویژن‘ بازاروں اور غفلت میں ڈبو کر ان کی کمائی سے محروم کرنے کا سامان کررکھا ہے‘ وہ جکڑا ہوا آزاد ہوتا ہے اور بندوں کی کمائی لوٹتا ہے‘ لہٰذا اس اس ڈاکو سے محتاط رہیے‘ عید کی تیاری کیجئے لیکن عشاء کی نماز کے بعد اللہ کے حضور مغفرت‘ نجات‘ مانگنا نہ بھولیے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بہترین ایمان والا رمضان اور جہنم سے رہائی والی عید نصیب فرمائے۔ آمین!۔میری تمام خواتین بہنوں سےا لتجا ہے کہ عید کیلئے اپنے ‘ اپنے بچوں کے کپڑے اور دیگر سازو سامان وغیرہ شعبان المعظم کے مہینے میں ہی سہولت کے ساتھ خریداری کرلیں‘ کیونکہ ان دنوں بازار میں اتنا رش بھی نہیں ہوتا اور چیز بھی مناسب ریٹ پر مل جاتی ہے۔ آپ روزہ سے بھی نہیں ہوتیں اور تھکاوٹ کا احساس بھی نہ ہوگا۔ سب سے اچھی بات یہ ہوگی کہ آپ کا رمضان المبارک پرسکون گزرے گا‘ آپ صرف گھریلو کام اور عبادات کی فکر ہوگی اور مبارک گھڑیاں بدترین جگہوں(بازار) پر ضائع بھی نہ ہوں گی اور آپ کو عبادات کا مزہ بھی بھرپور آئے گا۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 700 reviews.