Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میں سوتا گھر میں اور ملتا صبح قبرستان سے ہوں

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

ریٹائرڈ آرمی آفیسر ‘آرمی ایجوکیشن کالج میں سنٹر ،ایس ایم‘ آرمی پبلک سکول اور مردان کالج میں پرنسپل۔ گریژن اکیڈمی گوجرانوالہ میں ایڈمن آفیسر رہے۔ ان کے ذاتی اور خاندانی چشم دید‘ پراسرار و حیران کن جنات کے ساتھ گزرے سچے واقعات‘ قسط وار قارئین کی نذر۔

قارئین! ایک خاتون میرے پاس علاج کیلئے آئی‘ اس نے بتایا کہ میں جاگتی آنکھوں سے جنات کو دیکھتی ہوں۔ میں ذکر کررہی ہوتی ہوں تو ایک لڑکی بالکل میری ہم شکل مجھے گرا دیتی ہے‘ میری تسبیح چھین کر توڑ دیتی ہے‘ کچھ دیر بعد دو بچے اور ایک لڑکی مزید مجھے نظر آتے ہیں‘ لڑکی میرے سر کی طرف اور بچے دائیں بائیں کھڑے ہوجاتے ہیں‘ پھر اچانک غائب ہوجاتے ہیں۔ وہ خود کو جنات کہتے ہیں‘ کبھی کوئی عجیب سی پانچ فٹ کی مخلوق نظر آتی ہے میں آیۃ الکرسی پڑھتی ہوں تو وہ غائب ہوجاتی ہے‘ میرے ساتھ یہ معاملات اکثر ہوتے رہتے ہیں‘ میں بہت زیادہ خوفزدہ ہوتی ہوں اور اب تو مجھے لگتا ہے کہ میں نفسیاتی مریضہ بنتی جارہی ہوں‘ میرا علاج کیجئے تاکہ میں اس الجھن سے نجات پاؤں۔اسی طرح ایک میاں بیوی میرے پاس آئے اور آکر کہنے لگے کہ جب ہم میاں بیوی ازدواجی تعلق قائم کرنا چاہتے ہیں کوئی چیز درمیان میں آجاتی ہے‘ عورت نے مزید بتایا کہ جناتی چیزیں عورت کی شکل میں میرے شوہر کے سامنے آجاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان شریر جنات نے ہمارا جینا دوبھر کررکھا ہے‘ ہم آپس میں لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں‘ ہمارا گھر جہنم بن چکا ہے‘ اکثر ہمارے گھر سے قہقہوں کی آوازیں آتی ہیں‘ ہم بے بس ہوچکے ہیں۔ ایک نوجوان میرے پاس آیا اور بتایا کہ میرے اوپر ایک جننی عاشق ہے‘ جس کی وجہ سے میں بہت زیادہ پریشان ہوں‘ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب میں گھر میں سوتا ہوں تو ایک جننی آتی ہے اور یہ حقیقت ہوتی ہے خواب نہیں‘ مجھے اٹھا کر قبرستان میں لے جاتی ہے‘ عمل بد کرتی ہے اور میں بے ہوش ہوجاتا ہوں‘ جب مجھے ہوش آتا ہے تو میں قبرستان میں ہوتا ہوں‘ اکثر تو اس طرح ہوتا ہے کہ صبح جب لوگ قبرستان کے پاس سے گزرتے ہیں تو دور سے دیکھ کر یہ سمجھتے ہیں کہ مردہ قبرسے نکل آیا ہے‘ لوگ بھاگ کر مزید لوگوں کو بلا کر لاتے ہیں جب قریب آتے ہیں تو مجھے دیکھ کرحیران رہ جاتے ہیں۔ جب مجھے ہوش میں لاکر سارا معاملہ سنتے ہیں تو حیران ہوجاتے ہیں کہ کیا ایسا بھی ہوسکتا ہے؟ بہت سے لوگ میری باتوں کو جھوٹ اور فراڈ کہتے ہیں جبکہ کچھ کہتے ہیں کہ ہاں واقعی یہ جنات کا معاملہ ہے۔ کوئی کچھ بھی کہے مجھے فرق نہیں پڑتا مجھے تو صرف اتنا پتا ہے کہ میری زندگی عذاب بن چکی ہے۔ میں بہت اذیت میں ہوں۔ خدارا کوئی وظیفہ بتائیے کہ میں اس مشکل سے نکل آؤں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 690 reviews.