Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

شوہر کی 13 سال پرانی ڈسٹ الرجی15 دن میں ختم

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

قارئین! میرے میاں ہومیو ڈاکٹر ہیں‘ سڑک کے اوپر کلینک ہے‘ جب میری شادی ہوئی تو میں دیکھتی کہ اکثر بیمار رہتے تھے‘ صبح صبح کھانستے رہتے‘ پھر سانس رکنے لگتا۔ میں دیکھ دیکھ کر پریشان رہنا شروع ہوئی‘ ایک دن میں نے پوچھا کہ آپ تو خود ڈاکٹر ہیں پھر کیا وجہ ہے کہ آپ کی کھانسی ٹھیک ہی نہیں ہورہی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے نانا ابو بہت بڑے حکیم تھے‘ میرے والد صاحب نے دیپال پور طبیہ کالج سے حکمت کی ڈگری حاصل کی‘ نانا کی وفات کے بعد میرے والد نے اپنا مطب بنا لیا‘ کچھ نسخہ جات تیار کرکے بیچتے اور کچھ فی سبیل اللہ دیتے۔مطب چلتا تھا‘ پھر حالات نے کروٹ بدلی‘ میرے والدین کے حالات خراب ہوگئے‘ زمین جائیداد سب بک گیا‘ مطب بک گیا‘ ایک بھائی کی نااہلی نے میرے والدین کو آسمان سے زمین پر دے مارا‘ ہم تین بہنیں نوکری کرتی ہیں اور اپنے اپنے گھروں میں ہیں۔ چونکہ میرا تعلق ایک حکیم گھرانے سے ہے اس لیے میرے پاس بہت نایاب نسخہ جات بھی ہیں۔ جو میں وقتاً فوقتاً عبقری قارئین کو ہدیہ کرتی رہوں گی۔ اب جو میں نسخہ لے کر حاضر ہوئی ہوں وہ ہے پولن الرجی‘ ڈسٹ الرجی‘ دھوئیں کی الرجی‘ چیسٹ انفیکشن وغیرہ الرجی کیسی بھی ہو یہ نسخہ اس کیلئے سوفیصد کام کرتا ہے۔ یہ نسخہ میرے والدصاحب کو کسی اللہ والے نے بتایا تھا‘ لاتعداد لوگوں کو فی سبیل اللہ بنا کر دیا‘ میرے والد میری والدہ کو سامان لا کر دیتے اور میری والدہ بنا کر دیتی تھیں۔ پہلا نسخہ نوٹ فرمالیں پھر اس کے فوائد بتاتی ہوں۔ ھوالشافی: ایک درمیانے سائز کا گلاس شہد کا لیں‘ ایک درمیانے سائز کا لیموں اور ایک کھانے کا چمچ گلیسرین سفید۔ لیموں کو ہلکی آنچ پر پانی میں ابال لیں‘ پھر ٹھنڈا ہونے دیں‘ پھر کاٹ کر بیج نکال کر شہد ایک گلاس میں نچوڑ دیں پھر ایک چمچ گلیسرین شہد میں ڈال کر کم از کم پندرہ منٹ تک مکس کریں۔ یہاں تک کہ یک جان ہوجائے‘ رات سوتے وقت آدھی چمچ کھا کر سونا ہے‘ پانی نہیں پینا ہے۔
قارئین! میرے میاں ہومیو ڈاکٹر ہیں‘ سڑک کے اوپر کلینک ہے‘ جب میری شادی ہوئی تو میں دیکھتی کہ اکثر بیمار رہتے تھے‘ صبح صبح کھانستے رہتے‘ پھر سانس رکنے لگتا۔ میں دیکھ دیکھ کر پریشان رہنا شروع ہوئی‘ ایک دن میں نے پوچھا کہ آپ تو خود ڈاکٹر ہیں پھر کیا وجہ ہے کہ آپ کی کھانسی ٹھیک ہی نہیں ہورہی‘ تو بتانےلگے کہ کیا کروں؟ مجھے دھوئیں سے الرجی ہے‘ مین روڈ کے اوپر کلینک ہے‘ کتنی ادویات کھاؤں‘ سانس لیتا ہوں تو کھانسی شروع ہوجاتی ہے۔ پھر خود ہی مجھے کہنے لگے: تم تو حکماء کے گھر میں پلی بڑی ہو تم ہی کوئی نسخہ
بتاؤ کہ میری جان اس الرجی سے چھوٹ جائے۔ میں نے اپنی امی جان سے بات کی تو انہوں نے اسی دن مجھے درج بالا نسخہ بنا کر بھجوا دیا۔ الحمدللہ! میرے شوہرصاحب نے صرف 15 دن ہی استعمال کیا آج 13 سال ہوگئے ہیں مجھے دوبارہ ان کے کھانسنے کی آواز نہیں آئی۔میرے ایک بہنوئی وارڈن پولیس ہیں‘ سارا دن چوک میں کھڑے ہوکر ٹریفک کے نظام کو چلاتے ہیں‘ ہمارے چھوٹے شہروں میں ڈسٹ اور دھواں بڑے شہروں کی نسبت زیادہ ہی ہوتا ہے۔ ماسک لگانے کے باوجود اکثر بیمار رہتے‘ دھوئیں کی وجہ سے کھانسی‘ سانس والی نالی کی الرجی‘ اکھڑ کر سانس آتا۔ میری بہن نے ان کو بھی یہی نسخہ استعمال کروایا۔ ماشاء اللہ بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں بلکہ ان کے کتنے ہی دوست (پیٹی بھائی) ہیں جو یہ نسخہ استعمال کرتے ہیں الحمدللہ بالکل ٹھیک ہیں۔وہ بچے جن کو دودھ اور دودھ سے بنی چیزیں مثلاً کھیر‘ کسٹرڈ وغیرہ سے چیسٹ میں انفیکشن اور بلغم جم جانے کا مسئلہ رہتا ہے ان کیلئے بھی یہ نسخہ بہت ہی کمال کا ہے۔ بس بچے کو تھوڑا سا یہ شہد چٹا دیا جائے بس! کام ہوگیا۔میرے ایک بھائی (کزن) ہیں‘ اب دبئی میں ہوتے ہیں‘ ان کو کھیر بہت پسند تھی مگر جب بھی کھاتے چھاتی جام ہوجاتی‘ بیمار ہوجاتے‘ پریشانی کی حالت میں والدہ کے پاس آئے‘ والدہ نے یہی نسخہ بنا کر ڈبے میں ڈال کر دے دیا‘ وہ یہ ڈبہ اپنے بیڈروم میں رکھتے ہیں‘ ہر چیز کھاتے ہیں‘ کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔آج کل گندم کی کٹائی کا موسم ہے‘ اس موسم میں اکثر لوگوں کو الرجی ہوتی ہے‘ اس کیلئے یہ نسخہ زبردست ہے اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’شفائے حیرت سیرپ‘‘ اس سیزن میں بے شمار لوگوں کو منگوا کر استعمال کروایا۔ لاجواب چیز ہے یہ بھی۔ ماہنامہ عبقری میں جو نسخہ جات چھپتے ہیں ان میں سےا کثر میرے والدصاحب اور نانا مرحوم کی پریکٹس میں تھے۔ محترم حکیم صاحب! آٹھ ماہ ہوئے ہیں تسبیح خانہ کا در ملا ہے‘ لگتا ہے پہلے مردہ تھے اب ہی زندہ ہوئے ہیں۔ ماہنامہ عبقری میں نسخہ جات پڑھ کر ہم ان نسخوں پر اکثر بحث کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اعلیٰ درجات سے نوازے اور عبقری کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی نصیب کرے۔ آمین! (شگفتہ نازیہ‘ پتوکی)
صرف تین خوراکوں سے بواسیر یقینی ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مارچ 2015ء کا شمارہ عبقری میرے لیے زندگی کی نوید بن کر آیا‘ ہوا کچھ یوں کہ مجھے گزشتہ ایک ماہ سے بواسیر ہوگئی تھی اور شدید قسم کی تھی‘ رفع حاجت کے وقت سخت تکلیف ہوتی‘ ایک بار خون بھی آیا مگر تکلیف اتنی تھی کہ باتھ روم جانا ایک عذاب لگنے لگا‘ رفع حاجت کے بعدمقعد میں شدید قسم کی جلن اور کولہوں میں درد کی ٹیسیں اٹھتیں‘ گھنٹوں یہ تکلیف جاری رہتی تھی‘ چلنا پھرنا دوبھر‘ نماز پڑھنا مشکل‘ بیٹھنا مشکل‘ ہر مہینے ہاکر رسالہ عبقری دس تاریخ تک دے جاا تھا مگر اس بار اللہ کا کرم ہونا تھا کہ وہ یکم مارچ کو ہی رسالہ عبقری دے گیا‘ رسالے کا تو مجھے بے چینی سے انتظار ہوتا تھا‘ فرصت ملتے ہی پڑھنے بیٹھ گئی‘ خاص طور پر بواسیر کے ٹوٹکے ڈھونڈنے لگی اور صفحہ نمبر 24 پر ایڈیٹر عبقری (یعنی آپ کا) مضمون ’’زیتون اور اسپغول ضرور آزمائیں‘‘ پڑھا‘ میں نےمکمل مضمون پڑھا‘ مجھے امید کی کرن نظر آئی‘ میں نے فوراً بیٹے سے زیتون کی ایک ڈبی اور اسپغول منگوا لیا اور واقعی تین خوراکوں نے ہی مجھے تندرست کردیا‘ یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ میں ٹھیک ہوگئی ہوں‘تمام تکالیف کافورہوگئیں‘ دل و دماغ پرسکون ہوگئے‘ جسم کا بھاری پن ختم ہوگیا‘ گھٹنوں کا درد ختم ہوگیا‘ طبیعت میں سکون آگیا ہے‘ واقعی چھوٹے سے ٹوٹکے نے میری زندگی بدل دی‘ میں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا‘ دو نفل شکرانے اور 500 روپے صدقہ دیا اور حضرت حکیم صاحب‘ ان کے اہل و عیال‘ ان کی نسلوں کیلئے دعائیں مانگیں کہ یااللہ جیسے انہوں نے بخل سے کام نہیں لیا تو بھی ان کے معاملات میں فراخی کرنا اور ان کو اور ان کی نسلوں کو کبھی کوئی بیماری یا تکلیف نہ دینا۔ عبقر ی میں جو لکھا تھا لفظ بہ لفظ سوفیصد سچ ثابت ہوا‘ اب میں ہروقت اللہ پاک کا شکر ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے حضرت حکیم صاحب کو ہم جیسوں کی رہنمائی کیلئے پیدا کیا‘ ان کی بیعت کرنے کے بعد وہ کچھ ملا کہ بیان سے باہر ہے‘ اللہ تعالیٰ عبقری کو دن دگنی رات چگنی ترقی دے۔ (ر۔ک‘ لاہور)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 683 reviews.