Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

درِ مصطفیﷺ کے موتی، آپ بھی چن لیں

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

مجھے ایک مخلص کہنے لگے: ’’جی ہمیں تو اس رسالے (ماہنامہ عبقری)نے بچا لیا‘‘ میں نے پوچھا کیسے؟ کہنے لگے ہم نے ہر چیز کو کہا یہ شرک ہے اور اس میں شرکیہ چیزیں ہوتی بھی ہیں۔‘‘کہنے لگے: جب سے عبقری آیا ہے اس میں قرآن کی آیات، مسنون دعائیں، اللہ کا فرمان ہی پایا ہے کہنے لگے :ایک دفعہ ہم نے شرطیں لگائیں، ایک بندہ کہنے لگا یہ بریلویوں کا رسالہ ہے، ایک کہنے لگا نہیں دیو بندیوں کا رسالہ ہے، ایک کہنے لگا نہیں شیعوں کا رسالہ ہے۔ یہ کہنے لگے شرطیں لگائیں کوئی ثابت نہ کر سکا۔ میںنے کہا ہماری سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ ہمارے اوپر کسی مسلک کی چھاپ نہیں ہے، اسلام کی چھاپ ہے، کیا خیال ہے؟ ہم ایک جذبے کو لے کر چل رہے ہیں ہمارے سامنے فرقہ بندی نہیں ہے۔ علاقہ بندی نہیں ہے ،نسل پرستی نہیں ہے قومتیں نہیں ہیں۔بس اسلام نے ہمیں ایک نام دیا ہے کہ ہم مسلمان ہیں بس اس کے علاوہ کوئی لفظ نہیں ہے اور ہم ایک جذبے کو پھیلا رہے ہیں اور اللہ کے فضل سے یہ جذبہ چل رہا ہے، مخلوق کی خدمت ہو رہی ہے، جہاں دنیا بن رہی ہے وہاں آخرت کے جذبے پیدا ہو رہے ہیں، موت کے قریب آنے کا اور موت کی تیاری کا ایک سلسلہ بن رہا ہے کہ مرنا ہے اللہ کو راضی کرکے مرنا ہے۔ قبر آخرت کی تیاری کرنا ہے ۔زندگی مختصر ہے، اس مختصر زندگی کے اندر دنیاکے گھمبیر مسائل بھی ہیں۔
وظائف کا ثبوت احادیث سے :میںنے ایک صاحب کو عرض کیا کہ: تمیَا بَارِیُ یَا وَہَّابُ یَا کَرِیْمُ پڑھا کرو۔ اس نے پڑھنا شروع کیا۔ اس کے کچھ مسئلے تھے اللہ پاک نے اپنے نام کی برکت سے مسائل حل فرمائے ایک دفعہ تو مجھ سے آکرکہنے لگے : میںنے ایک بندے سے اس وظیفہ کے بارے میں کہا تو وہ کہتا ہے یہ وظیفہ پڑھنا شرک ہے۔ اب آپ مجھے بتائیں کہ یہ وظیفہ کہاں سے شرک ثابت ہے؟ میںنے کہا :میں صرف ایک حدیث سناتا ہوں:حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ :عوف بن مالک اشجعی رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیاکہ میرے بیٹے سالم کودشمن گرفتار کر کے لے گئے ہیںاس کی ماں سخت پریشان ہے‘ مجھے کیا کرنا چاہیے؟؟ آپﷺ نے فرمایا: میں تمہیں اور لڑکے کی والدہ کو حکم دیتاہوں کہ تم کثرت کے ساتھ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہپڑھا کرو۔ان دونوں نے حکم کی تعمیل کی اور یہ کلمہ کثرت سے پڑھنے لگے اس کا اثر یہ ہوا کہ جن دشمنوں نے لڑکے کو قید کر رکھا تھا وہ کسی دن ذرا غافل ہوئے لڑکا کسی طرح ان کی قید سے نکل گیا۔ ان کا ایک اونٹ اس کو مل گیا۔اس پر سوا ر ہوا اور دوسرے اونٹو ں کو ساتھ لگا کر اپنے والد کے پاس پہنچ گیا۔ ان کے والد یہ خبر لے کر آپ ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئےاور آپ ﷺ کو سارا ماجرہ سنایا۔
درِ مصطفیﷺ کے موتی، آپ بھی چن لیں:سرور کونینﷺ نے جو وظیفہ بتایا تھا وہ میں نے کثرت سے پڑھا اور اس کی برکت سے سب زنجیریں‘ سب قید خانوں کے دروازے سب کچھ ٹوٹ گئے اور میں خود بھی آیا اور یہ مال غنیمت بھی ساتھ لایاہوں۔ اعمال کے ذریعے سے ہماری ضرورتیں پوری ہونگی، اعمال کے ذریعے سے ہم نفس اور شیطان کی قید سے، فقر کی قید سے، غربت کی قیدسے، تنگدستی کی قید سے، مقدمات کی قید سے، جیلوں کی قید سے، پریشانیوں کی قید سے نکلیں گے۔ صرف اعمال کے ذریعے نکلیں گے۔ یہ ایک پیغام ہے‘ یہ ایک روحانی ہیلپ لائن ہے۔ یہ ہمارا درس ایک ہیلپ لائن ہے جو مخلوق خدا کو اللہ کی محبت،اللہ کے تعلق کاایک پیغام پہنچاتی ہے کہ: جو لوگ ساری دنیا کے اسباب اختیار کر کے تھک چکے ہوں!جن لوگوںکے رو رو کر آنسو خشک ہو چکے ہوں! اب خون کے آنسو شروع ہو چکے ہوں! ہر بندے نے اپنا دروازہ بند کر دیا ہو!تنہائی کے مارے ہوئے لوگ!در در کی ٹھوکریں کھائے ہوئے لوگ!
آئیں!! ہم آپ کو ایک پیغام دیتے ہیں و ہ پیغام یہ ہے کہ درِمصطفیﷺ سے ہمیں جو موتی ملے ہیں آئیں ہم لوٹا رہے ہیں آپ بھی اُس میں سے چند موتی چن لیںاور سرور کونینﷺ نے جو ہمیں قرآن کے نام سے ، احادیث کے نام سے نعمتیں اور تحفے دئیے ہیں اُن نعمتوں اور تحفوں کو ہم آپ تک پہنچا رہے ہیں۔ ہمارے اپنے گھروںکی داستانیں ہیں ۔ ہم نے یہ وظیفے خود نہیں گھڑے ‘یہ چیزیں خود نہیں چنیں بلکہ ہم قرآن و حدیث سے آپ کو دے رہے ہیں۔ اللہ کا فضل ہے مخلوق خدا کو فیض مل رہا ہے ۔مخلوق خدا کی آخرت بن رہی۔ ان کی قبر کی تیاری ہو رہی ہے۔
سبحان اللہ کی برکت:حدیث میں آتاہے‘ ایک جنتی اپنی جنت میں بیٹھا ہو گا تو ایک بہترین خوشبو آئیگی وہ چونک پڑے لگا۔ وہاں بھی سبقت کا جذبہ ہو گا‘ تو وہ جنتی فرشتوں سے یہ پوچھے گا کہ یہ خوشبو کہاں سے آرہی ہے؟ تو اس کے خدام فرشتے کہیں گے! آقاآپ سے بڑی ایک اور جنت ہے۔میںتو سمجھا تھا کہ میری جنت سے بڑی جنت کسی کی نہیںہے۔ فرشتے کہیں گے آقا جنت میں بھی درجات ہیں اور جہنم میں بھی درجات ہیں۔ہر کسی کو اس کے کیے کا صلہ اس کے بقدر ملے گا۔ تو یہ جنتی کہے گا کہ اس کی نیکیاں کتنی ہیں؟ فرشتے کہیںگے کہ آپ کے برابر ہیں۔تو جنتی پوچھے گا مجھے اتنی جنت کیوںملی؟ فرشتہ کہیںگے اس کا ایک سبحان اللہ آپ سے زیادہ تھا۔ ووٹ سے ہار جیت کے فیصلے ہوتے ہیںکہ نہیں ہوتے؟ تو ایک سبحان اللہ سے بڑی جنت اور چھوٹی جنت کے فیصلے نہیں ہو سکتے؟یہ سبحان اللہ ایسا عمل ہے کہ ہمیں وہاں بھی فریش رکھے گا۔ (جاری ہے)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 652 reviews.