Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اولیاء ملتان کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

اگر کسی کو لاعلاج مرض چمٹ گیا ہو اور اس کا علاج ناممکن ہوگیا ہو تو اس مرض سے نجات کیلئے مندرجہ ذیل کلمات باوضو ایک سو گیارہ بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلائیں اول و آخر گیارہ یارہ بار درود شریف پڑھ لیں۔ یہ عمل اکیس دن تک مسلسل بلاناغہ کریں۔

شیطانی وساوس سے نجات کیلئے:صبح نماز فجر سے پہلے یا نماز فجر سے فارغ ہونے کے بعد‘ اسی طرح رات کو عشاء کی نماز کے بعد اول گیارہ بار درودشریف پڑھے پھر اس کے بعد ایک سو ایک دفعہ یہ دعا پڑھے۔ پھر آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے۔ یہ عمل تین ہفتے تک برابر بلاناغہ کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ شیطانی وساوس سے نجات حاصل ہوگی۔ وہ دعا یہ ہے:۔

س عمل کے ساتھ ساتھ ہر نماز کے بعد یہ دعا کی جائے کہ: اے اللہ! تو شیطانی وساوس سے میری حفاظت فرما(آمین) اور تین بار کلمہ شریف

اور تین بار کلمہ شریف لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْل اللہ۔ بھی پڑھ لیا جائے۔ ف: حدیث شریف میں ہے کہ بعض صحابہ اکرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو بڑے سخت شیطانی وساوس آتے تھے‘ انہوں نے آنحضرت ﷺ کی خدمت میں عرض کیا کہ: اے اللہ کے رسول ﷺ! ایسے وساوس آتے ہیں کہ جَل کر کوئلہ ہوجانا ان سے بہتر ہے۔ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: یہ حالت اس کی دلیل ہے کہ تمہیں پورا ایمان نصیب ہے اور ایمان کی دولت عزیز ہے۔ یعنی مومن کا وساوس سے تکلیف اور پریشانی محسوس کرنا اور پریشان اور رنجیدہ ہونا اس کی دلیل ہے کہ بفضلہ تعالیٰ اس کا قلب مومن ہے۔
امتحان میں کامیابی کیلئے: امتحان میں کامیابی کیلئے نمازوں اور تسبیحات کے بعد خود یہ دعا کرے اور امتحان کا پرچہ دیتے وقت بھی اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرے۔ وہ دعا یہ ہے

رزق کی وسعت اور اس میں برکت کیلئے: ایک مختصر سی دعا وضو کے درمیان حضور ﷺ سے ثابت ہے۔ اس میں رزق کی وسعت کیلئے بھی دعا ہے۔ بہت سے بندوں کا تجربہ ہے کہ اس دعا کا اہتمام کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا میں رزق وسعت سے عطا فرماتا ہے۔ دعا یہ ہے:۔ وضو کرتے وقت ایک یا زائد بار پڑھی جائے۔

زیادہ بھوک لگنے کیلئے: جس شخص کی بھوک کم ہوگئی ہو اور اسے بھوک کم لگتی ہو اس کیلئے اکیس بار اسم مبارک

باوضو پڑھ کر کھانے پردم کرکے کھلائے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ بھوک کھل جائے گی۔

دانتوں کا ہلنا: اگر کسی کے دانت ہلنے لگے ہوں اور جلد ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہو تو اس کیلئے وضو کرتے وقت گیارہ مرتبہ یَاشَھِیْدُ پڑھیں اور دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی پر دم کرکے اس انگلی کو اپنے تمام دانتوں پر آہستہ آہستہ پھیر لیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ دانت جم جائیں گے(نیز مسواک سے بھی دانت مضبوط رہتےہیں)
لاعلاج مرض سے صحت یابی کیلئے: اگر کسی کو لاعلاج مرض چمٹ گیا ہو اور اس کا علاج ناممکن ہوگیا ہو تو اس مرض سے نجات کیلئے مندرجہ ذیل کلمات باوضو ایک سو گیارہ بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلائیں اول و آخر گیارہ بار درود شریف پڑھ لے۔ یہ عمل اکیس دن تک مسلسل بلاناغہ کریں۔
کلمات یہ ہیں:

سانپ کے ڈسنے(کاٹنے) سے حفاظت: اگر کوئی شخص روزانہ باوضو ایک سو بار سورۂ اخلاص پڑھے گا تو اسے سانپ نہ کاٹے گا اور اگر سانپ نے کاٹ(ڈس) لیا تو اس کے زہر کا اثر نہ ہوگا۔
باؤلے کتے کے کاٹنے کا علاج: جس کسی کو باؤلا کتا کاٹ لے اور اس کے پاگل ہونے کا خطرہ ہو تو باوضو روٹی کے چالیس ٹکڑوں پر یہ آیت ذیل لکھیں اور ایک ٹکڑا روزانہ مریض کو کھلائیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ کتے کے کاٹنے کے اثرات بد زائل ہوں گے۔ وہ آیت یہ ہے:۔

بارش ہونے کیلئے دعا: اگر قحط سالی ہو یا فصل کیلئے پانی نہ ہو تو اللہ تعالیٰ سے نماز استسقاء پڑھ کر دعا مانگیں اور اگر نماز استسقاء نہ پڑھ سکیں تو باوضو یہ دعا تین بار مانگیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے سبب خوب بارش ہوگی اور کھیتیاں سیراب ہوجائیں گی۔ وہ کلمات یہ ہیں:۔

بارش روکنے کیلئے: اگر بارش حد سے زیادہ ہو جائے اور جل تھل ہوجائے‘ لوگ پریشان ہوجائیں اور فصل خراب ہونے کا خطرہ ہو تو بارش روکنے کیلئے باوضو یہ دعا تین بار پڑھیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ بارش رک جائے گی۔

ڈاڑھ کے درد کیلئے: اگر کسی کے ڈاڑھ یا دانت میں شدید درد ہو‘ اس سے برداشت نہ ہوتا ہو تو اس کے یہ لفظ باوضو لکھ کر’’ع‘‘ کے سوراخ میں کیل پرو کر (ڈال کر) کسی درخت میں ٹھونک دیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ درد فوراً موقوف ہوجائے گا۔ وہ لفظ یہ ہے:

ہر قسم کی حاجت کے پورا ہونے کیلئے: جس شخص کا کوئی کام اٹک جائے یا اس کی کوئی شدید ضرورت پوری نہ ہوتی ہو تو اس کیلئے بعد نماز فجر اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد 313 بار یہ آیت پڑھے۔

۔ آخر میں گیارہ بار درودشریف پڑھے۔ اس کے بعد دعا مانگے۔ جب تک مقصد میں کامیابی نہ ہو برابر پڑھتا رہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 489 reviews.