Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شک‘ ٹینشن‘ ڈیپریشن کا حل کان بند ہیں! منہ پر لاک لگ جاتا ہے!

ماہنامہ عبقری - فروری 2018ء

قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔

فروری کے سوالات
1۔قارئین! میرے معدے میں اکثر درد رہتا ہے‘ مخصوص ایام میں درد کی شدت کی وجہ سے ادویات کھاکھا کر اب معدہ بے کار ہوچکا ہے۔ آنکھوںکے گرد کالے اور گہرے حلقے ہیں‘ رنگت دن بدن پیلی ہوتی جارہی ہے‘ میں بہت کمزور ہوں‘ پانی پینے سے بہت زیادہ ٹھنڈ لگتی ہے‘ ویسے بھی ہاتھ پاؤں سردی گرمی ٹھنڈے رہتے ہیں۔قد لمباہے مگر وزن بہت کم ہے‘ بھوک نہیں لگتی‘ جسم ہڈیوں کا ڈھانچہ ہے‘ جلد ڈھیلی ہوگئی ہے۔ خدا را کوئی ایسا نسخہ بتائیں کہ میرا چہرہ گول مٹول اور سرخ رنگت والا ہوجائے‘ ہڈیوں سے آوازیں بھی آتی ہے۔ (ایک دکھی بہن)
2۔ قارئین ! میرا بیٹا جس کی عمر 10 سال ہے‘ اس کو پیدائشی دماغ میں تکلیف ہے‘ ٹیسٹ میں کچھ بھی نہیں آتا‘ بچہ اپنے سر پر خود ہی کچھ نہ کچھ مارتا ہے۔خدارا قارئین! کچھ وظیفہ یا دوا پڑھنے کو بتائیں بڑی مہربانی ہوگی۔ (خلیل‘ جام شورو)
3۔بچپن سے خارش ہے: محترم قارئین! میں بریڈ فورڈ یوکے سے لکھ رہا ہوں‘ مسئلہ یہ ہے کہ ہم دونوں بھائیوں کو بچپن سے خارش ہے‘ ہمارے جسم پر جو خارش ہوتی ہےوہ بہت سخت ہوتی ہے اور خشک خارش ہے جسم سے چھلکے اترتے ہیں۔ بہت علاج کروایا مگر کوئی فرق نہیں پڑتا‘ قارئین ہمیں کوئی وظیفہ اور نسخہ بتائیے کہ ہمارا یہ مسئلہ حل ہوجائے۔ (ہمایوں شہزاد‘ یوکے)
4۔قارئین السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں آج سے تقریباً پانچ سال پہلے بالکل ایک صحت مند نوجوان تھا‘ پھر اچانک میں بُرے کاموں میں مبتلا ہوگیا اور آہستہ آہستہ کمزور ہوگیا۔ میری عمر 20 سال ہے اور میں مکمل طور پر ہڈیوں کا ڈھانچہ ہوں‘ چہرہ اندر کو دھنس گیا ہے‘ آنکھیں اندر کو دھنس گئی ہیں اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑگئے ہیں میں جب بھی باہر جاتا ہوں لوگ مجھے ہڈیوں کا ڈھانچہ کہتے ہیں میں ہر چیز اچھی طرح کھاتا ہوں اور میں پھل بھی اچھے کھاتا ہوں‘ میں نے بہت سے علاج کروائے لیکن شفاء نہ ملی۔ قارئین! میں آپ سے التجا کرتا ہوں کہ میرا کوئی علاج بتادیں کوئی نسخہ بتادیں کیونکہ میں اپنی جوانی کی بہاروں کو واپس لانا چاہتا ہوں۔ (ایک یتیم بیٹا)

دسمبر کے جوابات
1۔زیادتی پیشاب اور قطروںکا حل: چاروںمغز ایک چائے کی چمچ صبح پانی سے پھانکیں۔ شام کو شربت بنفشہ دو اونس پانی میں حل کرکے پئیں مرچ مصالحہ سے پرہیز کریں۔ساگودانہ، دلیہ، سوجی کا حلوہ، گاجر کا حلوہ، کدو، لوکی، ٹینڈے، شلجم، گاجر بغیر مرچ مصالحہ کے پکا کر روٹی یا کھچڑی سے کھائیں۔ ان شاء اللہ افاقہ ہوگا۔(ثاقب شبیر‘حیدرآباد)
2۔شک‘ ٹینشن‘ ڈیپریشن کا حل: ش بھائی! آپ کے مسئلے کا حل میرے پاس سوفیصد ہے۔ آپ صبح سویرے اٹھیںنماز فجر پڑھیں‘ نماز پڑھنے کے بعد قریبی پارک یا کھلی جگہ پر واک کریں اور جب سورج نکل رہا ہو سورج کی طرف منہ کرکے لمبے لمبے سانس اندر کی طرف کھینچیں اور حسب برداشت سانس کو اندر روک کر رکھیں جب روکنا مشکل ہوجائے تو پورے پریشر کے ساتھ سانس باہر نکالیں۔ ہروقت باوضو رہنے کی کوشش کریں اور سارا دن اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے درود شریف پڑھیں۔پھر دیکھیں آپ کا دل جینے کو کرتا ہے یا مرنے کو؟ (صوفیہ عاشر‘ لاہور)
3۔کان بند ہیں!:دو عدد خشک انجیر رات کو ایک لیٹر پانی میں بھگودیں۔ صبح کو جوش دیں جب ساتواں حصہ پانی رہ جائے تو اتار کر ٹھنڈا کرکے انجیر کھالیں اور پانی پی لیں‘ اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کے ’’کان شفاء‘‘ ڈراپس استعمال کریں۔آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ (ارسلان مجید‘ راولپنڈی)
4۔منہ پر لاک:محترم ع بھائی!یہ مسئلہ میرے بڑے بھائی کے ساتھ بھی تھا‘ ہم نے اسے عبقری دواخانہ سے ’’معجون شفاء یابی‘‘ چند ڈبیاں استعمال کروائیں۔اس کے ساتھ غذا میں دیسی مرغ کی یخنی رات کو ایک پیالی اور صبح کو ایک پیالی استعمال کریں۔ٹھنڈا پانی پینے اور اس سے نہانے سے پرہیز کریں۔آپ نے بتایا کہ آپ کو عادت بد بھی ہے اس کا علاج صرف خود ارادی ہے۔آپ سچی توبہ کریں اور ہروقت باوضو رہنے کی کوشش کریں‘ صبح کی سیر کریں‘ اپنی صحبت بدلیں‘ دینی کتب پڑھیں۔ اللہ والوں سے رابطہ رکھیں۔ ان شاء اللہ پھر دیکھیں آپ کی پریشانیاں کیسے ختم ہوتی ہیں؟ آپ کے طبی و روحانی مسائل کا حل درج بالا باتوں میں ہی لکھاہے۔ ان شاء اللہ۔ (قیصر ریحان‘ گوجرانوالہ)
جب بھی اسے کھولتا ہوں تو’’کڑاک‘‘ کی آواز آتی ہے۔ اس کے علاوہ جسمانی لحاظ سے بھی کمزور ہوں‘اور مہینے میں دو سے تین بار مجھ سے گناہ ہوجاتا ہے۔ بُری طرح عادت بد میں گرفتار ہوں۔ لاکھ چھوڑنے کی کوشش کی مگر نہیں چھوڑ پارہا۔ قارئین خدارا میرے مسائل کا حل بتائیں۔ (ع۔م‘ گوجرانوالہ)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 439 reviews.