Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

Part 2 ’’خواتین خاص نمبر‘‘ اسپیشل ایڈیشن

ماہنامہ عبقری - جنوری 2018ء

پودینے کے پتوں سےر نگ گورا:اس کے علاوہ رنگ کو نکھار نے کے لیے پودینے کی پتیاں ابال کر پانی کھلے منہ والے برتن میں کھلی اور ہوادار جگہ پر کھیں (فریج میں نہیں) روزانہ نہار منہ آدھا کپ پی لیں۔ رنگ کو سرخ و سفید کرتا ہے۔
دانتوں کے لیے :میٹھا سوڈا اور نمک ملا کر رکھ لیں روزانہ اس سفوف سے دانت صاف کیا کریں۔ موتیوں کی مانند دانت سفید اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔ یہ تمام ٹوٹکے میرے آزمودہ ہیں( حرا رمضان)
ایسے راز کا انکشاف جس کی ہزاروںکو جستجو ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کی ایک کتاب ’’جڑی بوٹیوں کے کمالات اور جدید سائنسی تحقیقات ‘‘کے صفحہ نمبر 233پر یہ لکھا ہوا ہے ۔ پنجاب میں جانڈیا جانڈی نام کا ایک درخت ہوتا ہے جو عموما ًہر جگہ پایا جاتا ہے بیساکھ یاجیٹھ میں اس کو خوب پھل لگتا ہے‘ کچے کو سانگر کہتے ہیں جو حددرجہ قابض ہے۔ اس درخت کا ایک راز کا انکشاف کیا جارہا ہے جس کی ہزاروں کو جستجو ہے جس جگہ کے بال عمر بھر کے لیے ناپید کرنے ہوں پہلے اس کو استرے سے خوب صاف کریں پھر جانڈی کے پھر (سانگر) کا ضمادکریں تین دن تک عمل کریں عمر بھر بال نمودار نہیں ہوں گے ۔(فرزانہ حسین‘ثمینہ اختر‘ تلہ گنگ)
ہمارے خاندان میں سب شوگر کے مریض ہیں
عرض ہے کہ میرے پاس شوگر کا آزمودہ فارمولا ہے جو کہ ہمارے خاندان میں سب شوگر کے مریض استعمال کرتے ہیں۔ نسخہ یہ ہے ۔ ھوالشافی:اجزا: کالے جَو۔تمبے کے بیج دونوں ہم وزن کوٹ کر درمیانے سائز کے کیپسول بھر لیں اور روزانہ نہار منہ ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے ایک کیپسول استعمال کریں ان شاءاللہ شوگر آہستہ آہستہ ختم ہوجائے گی ۔انڈے کی سفیدی کا کمال:انڈے کی سفیدی لے لیں پہلے منہ پر اچھی طرح لیپ کریں پھر ٹشو پیپر رکھ کر برش سے دوبارہ لیپ کریں تھوڑا خشک کرنے کے بعد منہ سے ٹشو پیپر اتار لیں۔(مسز جمیل)
سات دن میں سارے غیرضروری بال ختم
کوڑ تمہ ایک تولہ‘ سہاگہ ایک تولہ ‘پھٹکڑی ایک تولہ‘میٹھا سوڈاایک تولہ‘ان سب کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور عرق گلاب یا سرکہ میں مکس کر کے لگائیں 5سے 7منٹ تک لگا رہنے دیں۔ پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ یہ عمل سات دن تک کریں۔ چہرے کے بال صاف ہو جائینگے ۔ اگر سرکہ استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہے ۔اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں (پروین اختر‘ رحیم یار خان)
ساری زندگی غیرضروری بال نہ آئیں گے
نیاز بو کے پتے 5سے 6لے کر اور 2سے 3پیاز کی جھلیوں کے ساتھ پیس کر رات کو سونے سے پہلے ہاتھ اور چہرے کے غیر ضروری بالوں پر 10سے 12دن تک لگائیں۔ صبح اُٹھ کے دھو لیں۔ دس سے بارہ دن کے استعمال کے بعد بال اُتار لیں اگر بال لمبے ہیں تو مدت بڑھا لیں۔ بال ساری زندگی دوبارہ نہیں آئیں گے ۔( ط۔م‘گوجرانوالہ)
پریشان خواتین میرے مشورے پر عمل کریں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پیشے کے لحاظ سے ایک ڈاکٹر ہوں‘ میں عبقری کا باقاعدہ ریڈر ہوں‘گزشتہ ماہ عبقری کےر سالہ’’ خواتین خاص نمبر‘‘ کے حوالے سے تعارف پڑھا تو پریشان خواتین کیلئے چند مشورے لکھنے بیٹھ گیا۔یہ مشورے خاص طور پر ان خواتین کیلئے ہیں جن کو موٹاپا ہے ‘ ہارمونز کا مسئلہ ہے یا چہرے پر غیرضروری بال ہیں۔ وہ ان مشوروں پر ضرور عمل کریں:۔
قارئین!میرا شروع سے ہی ورزش کے ساتھ لگاؤ رہا ہے اس لیے اپنے مریضوں کو میڈیسن کی بہ نسبت مختلف ورزشوں اور رہن سہن میں تبدیلیوں سے فائدہ پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں (جسم کی مناسبت سے) جس میں ‘میں کافی حد تک کامیاب رہاں ہوں۔ یہاں یہ تذکرہ ضروری ہے کہ میں صرف موٹاپے کے مریض چیک کرتا ہوں اور حتی الامکان کوشش کرتا ہوں کہ کسی طرح ان کو سرجری سے دور رکھا جائے ۔
ایک مرتبہ ایک بیوٹیشن سے موٹاپے کے مریضوں سے متعلق بات ہو رہی تھی تو اُس نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب موٹاپے کے علاوہ چہرے کے بالوں کے حوالے سے بھی کچھ علاج کی کوشش کریں۔ بہت سی خواتین اس مسئلے سے پریشان ہیں اور لیزر بھی نہیں کروانا چاہتی کہ جلد کے خراب ہونے کا اندیشہ ہے میں نے حامی بھر لی کہ جلد ہی کچھ کروں گااور پھر کوشش شروع کر دی۔
کچھ سال پہلے ایک دن عبقری میں ایک امریکن ڈاکٹر نے ملاقات کے لیے وقت نہ ہونے کی وجہ سے اپنی ایک ایسی ہی پریشان مریضہ کو وقتی طور پر ناک اور ناف میں مساج کی ہدایت کی اور کہا کہ باقی علاج کے لیے ابھی وقت نہیں ہے ۔ مجھے اس چیز پر کچھ حیرانی ہوئی مگر مجھے اندازہ تھا کہ ہمارے جسم میں ایسے پوائنٹ موجود ہیں جن میں مخصوص پریشر سے بغیر ادویات بہت سے امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے پھر میں نے اس سلسلے ہی آ کو پنکچر طریقہ علاج کا بھی تفصیلی مطالعہ کیا اور ورزشی پروگرامز کو بھی اچھی طرح دیکھا اور ایک پلان ترتیب دیا۔Hirsutismکی وجوہات کو سامنے رکھتے ہوئے میں نے چند ایسی خواتین کو علاج کے لیے رضا مند کیا جن کے چہرے کے بالوں کی افزائش بہت تیز تھی ان کو سمجھایا کہ میرے طریقہ علاج میں چونکہ لیزر اور ادویات شامل نہیں ہیں اس لیے کسی سائیڈ افیکٹ کا خطرہ نہیں ہے ۔ چونکہ یہ خواتین لیزر نہیں کروانا چاہتی تھی اور بہت سی ادویات کھانے کے باوجود ٹھیک نہ ہونے کی وجہ نا اُمید ہو چکی تھیں اور ہر تیسرے چوتھے دن ویکس یا تھریڈنگ کروانے پر مجبور تھیں۔ اس طریقہ علاج پر یعنی ناک اور ناف میں مساج پرراضی ہو گئیں ۔
کچھ خواتین جن کا وزن مناسب تھا اُن کو ایک ہی ماہ میں اس کے اچھے رزلٹ ملنا شروع ہو گئے اور ان کے بالوں کی دوبارہ افزائش میں زیادہ دنوں کا فرق آنا شروع ہو گیا۔ تین چار دن میں آنے والے بال ڈیڑھ دو ماہ تک علاج کے بعد 10سے 12دن پر چلے گئے ۔ اِن مریضوں کی خوشی قابلِ دید تھی جو کہ ہر وقت اپنا چہرہ بالوں کی وجہ سے چھپائے اور افسردہ رہتی تھیں اور اب ان کو روز روز کی تھریڈنگ اور ویکسنگ کی وجہ سے تکلیف سے بھی نجات مل رہی تھی ۔
جن خواتین کا وزن زیادہ تھا ان میں میرے طریقہ علاج سے رسپانس کچھ آہستہ تھا مگر محسوس ہونا شروع ہو گیا تھا۔ میں نے اُن مریضوں پہ کم و بیش 6ماہ تک محنت کی تو ان کے دوبارہ بال اُگنے میں 20سے 25دن کا فرق آنا شروع ہو گیا اور بال کسی حد تک نرم پڑ گئے تھے ۔ اس علاج کا اثر صرف چہرے پر ہی نہیں‘ باقی جسم کے فالتو بالوں پر بھی پڑتا گیا اور وہ بھی باریک اور نرم ہونا شروع ہو گئے ۔
میں اس وقت لاہور کے کئی کلینک اور میڈیکل سنٹر میں  موٹاپے اور چہرے کے فالتو بالوں کے مریض دیکھ رہا ہوں اور ان کا علاج ورزش ، خوراک عادات و اطوار میں تبدیلی کے ساتھ کامیابی سے جاری ہے ۔اُمید ہے کہ میری تحریرسے قارئین سے کچھ نہ کچھ استفادہ ضرور حاصل کر سکیں گے۔ ( ڈاکٹر فیصل احمد‘ لاہور)
بال اکھاڑنے کی تکلیف زیادہ ہے یا گناہ چھوڑنے کی
چہرے کے بالوں کا وبال اعمال سے دور کریں:چہرے کے بالوں کے وبال کو اعمال سے دور کریں یہ طریقہ میرا انتہائی آزمایا ہوا اور آنکھ بند کر کے عمل کرنے والا ہے بس یقین اور عمل شرط ہے۔قارئین سے گزارش ہے کہ اس کو پھیلائیں ۔طریقہ کار:چہرے کے بالوں کو ہمیشہ ویکس کریں۔ نہ تھریڈنگ‘ نہ کچھ اور صرف پہلےویکس

کریں متاثرہ جگہ پر ہموزن نمک اور پھٹکڑی گرائنڈ کر کے پاؤڈر بنا لیں پھر ویکس کرنے کے بعد اس پاؤڈر کو اتنا ملیں جتنا آپ درد برداشت کر سکتی ہیں اور کوشش کریں کہ رات کو یہ پاؤڈر روزانہ ملیں تا کہ ساری رات لگا رہے ہر دوسرے دن یہی عمل دُہرائیں اور کم سے کم ہر بارویکس کےبعد3سے 4دن تک روزانہ اس پاؤڈر کو چہرے پر ملیں بعض خواتین صرف ایک بار ہی ملتی ہیں اور وہ بھی طریقہ ٹھیک نہیں اپناتیں۔
اس پاؤڈر کو ملنا ہی اس کا اصل کام ہے ۔برداشت کی حد تک ملیں اور کچھ عرصہ کچھ ماہ ملیں اور کچھ سالوں بعد تو بالوں کا نام و نشان ہی نہیں رہے گا۔یہ میرا گارنٹی والاعمل ہے 100%نتائج ملیں گے پس اس کو مستقل مزاجی سے کریں۔دوسرا عمل:

 کو مسلسل پڑھیں جتنی آپ کو تکلیف ہے اُس سے کہیں زیادہ اِس کو پڑھیں اور یقین سے پڑھیں۔ کھلاپڑھیں۔تیسرا عمل:جب بھی آئینہ دیکھیں

کو 11،21،یا41منٹ شیشے کے سامنے پڑھیں مرض کا تصور کر کے پڑھیں۔چوتھا عمل :روحانی غسل کریں پابندی کے ساتھ جب بھی غسل کریں روحانی غسل ضرور کریں۔ پانچواں عمل:اگر ہارمونز کا مسئلہ ہے تو سب سے پہلے اُس کا علاج کروائیں اور سب سے ضروری بات پردے کا خاص اہتمام کریں کہ کسی بھی غیر محرم کی نظر آپ کے چہرے پر نہ پڑے ۔ یاد رکھیں! جتنی زیادہ غیر محرموں کی نظریں آپ کے چہرے پر پڑیں گی اُتنے مسائل اور اُتنے ہی بال چہرے پر آئیں گے۔ آج اِس ناگہانی مسئلے کی ایک بہت بڑی وجہ خواتین کی بے پردگی ہے‘ عبایہ پہنے ہوئے بھی منہ کھلے ہیں‘یہ کیسا پردہ ہے ؟ اپنے ذہن اور سوچوں کو پاک صاف شفاف رکھیں۔ صرف پردہ ہی کرنا شروع کر دیں آدھا مرض ختم ہو جائے گا گھر میں باپردہ رہیں سر پر دوپٹہ رکھیں۔ چھٹا عمل:بیت الخلاء کی دعا کوپڑھنے کا معمول اور اہتمام کریں۔ساتوا ںعمل:خواتین لگائی بجھائی اور غیبت کے نام پر گناہ مول لیتی ہیں ہر وقت گناہوں پر توبہ استغفار کریں کہ جو ہو گئے‘ جانے انجانے میں‘ مولا معاف کر دے اور یہ جو ہمارے چہروں پر تیرے عذاب کی ایک صورت آگئی ہے اس کو ختم کر دے۔ ہم سب کو باپردہ کر دے روحانی جسمانی طور پر باحیاء باپردہ بنا دے۔ ایسی دُعاؤں کا اہتمام کریں۔ آٹھواں عمل:دوسروں کو پردے کی تلقین کریں۔ بے جا گھر سے باہر نہ نکلیں کہ شیطان تاکتا ہے‘ ہر غیر محرم کی اُٹھی نظر شیطان کا ایک تیر ہے تو سوچیں جو بے پردہ چہرے باہر نکلیں گے کیا شیطان کے ان زہر آلودہ تیروں سے محفوظ رہ سکیں گے ؟ نا ممکن ہے۔نواں عمل:جدید دور میں میڈیا اور انٹرنیٹ کے نام پر بے حیائی اور فحاشی سے بچیں۔ یقیناً شیطان کے یہ دکھنے والے تیر رُوح کو زخمی کرتے ہیں۔ خُدا را اِس گمراہی اور فتنہ سے خود کو بچائیں اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کو ایسی پاکیزگی ملے جو حوروں کو ملتی ہے جن کو نہ کبھی کسی جن اور نہ کسی آدم زادنے دیکھا نہ ہاتھ لگایا ۔ میری بہن آپ کو تواللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات بنا کے بھیجا ہے اگر آپ مکمل پردے کا اہتمام کریں تو ایسی کئی حوریں آپ کی خدمت میں لگا دی جائیں گی ۔ بس شرط یہ ہے کہ بچنا ہے اور اب کتنا بچنا ہے اور کِس کِس فتنے سے بچنا ہے یہ آپ پر ہے۔ میری بہن ! ذرا سوچیں بالوں کو اُکھاڑنے کی تکلیف زیادہ ہے یا گناہ کو چھوڑنے اور اعمال کرنے کی ۔ فیصلہ آپ خود کریں۔فتنوں کے دور میں فتنوں کو دعوت نہ دیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سے ناراض ہے‘ بس اُس کو راضی کرنے کی فکر میں لگ جائیں اللہ پاک آپ کی ساری فکر یں دور کردیں گے‘ خود کی اصلاح اور دوسروں کی اصلاح کو اپنا فرض بنا لیںپھر کچھ مشکل نہیں۔چہرے کے بالوں کے وبال کو اعمال سے دُور کریں یہی میرا عبقری کے قارئین کے نام پیغام ہے۔ (ط۔م، گوجرانوالہ)
عبقری ہے تو میں نسخہ جات قبر میں کیوں لے جاؤں؟
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بندہ ناچیز نے آپ سے متاثر ہو کر یہ قدم اُٹھایا ہے کہ آپ نے کبھی کوئی نسخہ امت محمدیﷺ سے نہیں چھپایا ۔ میں یہ نسخہ جات کیوں اپنے ساتھ قبر میں لے جاؤں ۔ میںعبقری کا عرصہ 4 سال سے قاری ہوں مجھے جو کچھ بھی ملا اپنے استاد محترم کے بعد تو آپ کی وسالت عبقری سے ملا۔ عرصہ 30سال سے درج ذیل نسخہ بنا رہا ہوں اللہ کے کرم سے اس میں شفاء ہے ‘ہزاروں عورتوں کو شفا ءملی ہے۔ ھوالشافی:پھٹکڑی سفید ایک کلو‘گیرو 50گرام۔دونوں چیزوں کو گرینڈ کر لیں بالکل میدہ کی طرح دوائی تیار ہے ۔4 بار کے استعمال کی دوائی 30گرام ہے ۔میں جس کسی کو بھی دیتا ہوں 4 بار کے استعمال کی دیتا ہوں۔
جب بھی چہرے کی تھریڈنگ مقصود ہو ‘تھریڈنگ کرنے کے فوری بعد ایک چمچ دوائی پانی میں ڈال کر حل کریں اور متاثرہ جگہ پر 15یا 20منٹ تک ہلکا ہلکا مساج کریں۔ دوائی کو چہرے پر ایک گھنٹہ لگا رہنے دیں پھر نیم گرم پانی کر کے چہرے کو دھو لیں۔ بال آنے کا دورانیہ کم ہوتا جائے گا 8سے10بار کے عمل سے بال آنا ختم ہو جائیں گے۔ (زاہد‘عمران بادشاہ‘ لاہور)
عبقری کا حکم سن کر دل کا راز لکھ رہی ہوں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کا حکم سمجھ کر اپنے دل اور ڈائری کے راز لکھ رہی ہوں جو چہرے کے بالوں کے لیے ہیں ۔ھوالشافی:ایک چمچ میدے کے اندر ایک چٹکی پھٹکڑی ملا کر آٹے کی طرح گوندھ آہستہ آہستہ بال مخالف سمت میں کھینچیں پھر گلاب کے عرق میں تھوڑی پھٹکڑی ملا کر اسپرے کریں ان شااللہ اگلی بار بال کم آئیں گے ۔
ھوالشافی:جَوباریک پیس لیں پھر اس میں ثابت ہلدی کی ڈلی لیکر پیس لیں تھوڑا سا سوکھا پودینہ بھی پیس لیں اور جب ضرورت ہو تب اس میں چند قطرے لیموں اور تھوڑا سا شہد اچھی طرح ملا کر لگائیں اور 15منٹ کے بعد پانی سے منہ دھو لیں۔ ہفتہ میں دوبار یہ ماسک لگائیں ان شاءاللہ بالوں کی بڑھوتری کم ہوتی جائے گی ۔ھوالشافی:دو کپ گلاب کا عرق ‘ایک چمچ پھٹکڑی کا پاؤڈر ایک لیموں کا رس ان سب کو اچھی طرح ملا کر آئس کیوب میں جما لیں اور جب بھی چہرے کے بالوں کی ویکس کرائیں یا تھریڈنگ کروائیں اُس کے بعد ایک آئس کیوب نکال کر اچھی طرح چہرے کا مساج کریں ان شاء اللہ اگلی بار بال کم آئیں گے۔
جو خواتین پارلر سےویکس نہیں کروا سکتیں وہ لوگ گھر میں ویکس بنا کر استعمال کر سکتی ہیں ان شاءاللہ یہ ویکس پارلر کی ویکس سے ہزار درجہ صاف اور بہتر ہو گی ۔ ھوالشافی: ایک کپ چینی‘ آدھا کپ پانی‘ 4لیموں کا رس ان سب کو ہلکی آنچ پر پکائیں جب ہلکا براؤن اور چاشنی کی تار بن جائے تو 4 قطرے گلیسرین کے ڈالیں اور پھر ٹھنڈا کر کے اپنے چہرے کی خودویکس کرلیں۔ان شاءاللہ یہ ویکس آپ کا رنگ بھی صاف کرے گی اور بال بھی ختم ہوں گےویکس کے بعد پھٹکڑی والے گلاب کے عرق کا اسپرے کریں۔ مسام بھی بند ہوں گے اور اگلی بار بال بھی کم آئیں گے۔ جن لوگوں کو فائدے ہو وہ دعاؤں میں یاد رکھیں۔ (فوزیہ مغل‘بہاولپور)
میری عزت‘ دولت‘ شہرت اور رزق
میں اضافہ ہونے کی وجوہات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری زندگی کی ایک خوشگوار تبدیلی ہے ۔ صحیح بات تو یہ ہے کہ اتنے سارے وظائف اور طبی علاج کے نسخے دیکھ کر سکون مل جاتا ہے کہ اب یقیناً کوئی بیماری نا قابلِ علاج نہیں رہی کہ ہر بیماری کا علاج روحانیت میں اور طبعی نسخوں میں موجود ہے ناصرف پڑھنے بلکہ آزمانے پر سو فیصد نتائج بھی ملے ۔ اسی بات نے مجھے مجبور کر دیا کہ میں بھی اپنی گزری مختصر سی زندگی میں ہونے والے معجزات اور وظائف کو دوسروں تک پہنچاؤں۔
’’دکھی انسانیت کی خدمت نے رئیس بنا دیا ہے ‘‘
میرے والد صاحب سرکاری افسر تھے‘ دیانت داری اور حلال پیسوں سے ہم بہن بھائیوں کو پالا اور والدہ نے اپنی سمجھداری اورکفایت شعاری سے گھر کو جنت بنایا اور پڑھائی کی طرف راغب کیا۔ آنکھ کھولی تو گھر کے حالات نارمل تھے‘ پیسوں کی ریل پیل نہیں تھی مگر ہماری اچھی تعلیم کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔ آج ہم ساتوں بہن بھائی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔ میں خود ایک آزاد خیال ، ماڈرن اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اچھے عہدوں پر فائز رہی ہوں‘ مگر بچپن سے ہی میں باقی بہن بھائیوں سے مختلف ہوں۔ اللہ کی عبادت ہو یا کسی غریب کی مدد ہو‘ ہر وقت پیش پیش ، بچپن سے ہی جب 11یا 12سال کی عمرتھی‘ روزے رکھنا ، نماز پڑھنا ، قرآن کی تلاوت کرنا شعار رہااور رمضان کی ہر عبادت کی رات کو 100 نفل پڑھنے کا سلسلہ ایسا پکا ہے کہ آج تک جاری ہے ۔
میں جب 15سال کی تھی تو ایک دعاؤں کی کتاب میں سےیہ دعا پڑھنے لگی ہر فرض نماز کے بعد اس سے عزت ، شہرت دولت میں ، رزق میں اضافہ ہوتاہے ۔ جب پڑھنا شروع کیا تو اس کی افادیت کا اتنا یقین نہیں تھا لیکن اب اندازہ ہوتا ہے کہ بچپن کی گئی عبادات کا اثر اب کتنا فائدہ پہنچا ہے۔مستقل مزاجی سے دعا پڑھتی گئی کچھ دنوں میں زبانی یاد ہو گئی ۔ یہاں تک کہ آج تک فرض نماز کے بعد پڑھنے کا معمول ہے ۔ غرض دعا کے نتائج یہ ہیں کہ ابھی بی اے ہی کیا تھا کہ ایک پرائیوٹ کمپنی میں ویسے ہی ایک سہیلی کے ساتھ گئی کہ نوکری کی آفر ہو گئی اور وہاں سے پروفیشنل زندگی کا دور شروع ہوا اور عزت ، رزق اور شہرت میں اضافہ ہوتاچلا گیا لیکن الحمدللہ! عزت اور زیادتی رزق نے وقت کے ساتھ ساتھ عجزوانکساری مزید بڑھا دی ۔ جتنا پیسہ آتا گیا اتنا ہی زیادہ لوگوں کی مدد کرنے لگی۔ کبھی کبھی تو لگتا جیسے غیبی مدد ہوتی ہے ۔ مثال کے طور پر جب ابھی 22سال کی تھی تو اپنی زیرو میٹر گاڑی بک کروائی‘ سارے پیسے کیش پر دئیے‘ بینک اکاؤنٹ خالی ہو گیا پھر سوچا 5000/رجسٹریشن کے لیے چاہیے کیا کروں؟ سوچا اکاؤنٹ دوبارہ چیک کروں شاید ہزار روپے نکل آئیں جب ATMسے پیسے نکالے تو اکاؤنٹ میں پورے 5000روپے پڑے تھے نجانے کہاں سے آئے تھے آج تک سوچتی ہوں۔
غرباء کی مدد کرنے کا جنون کی حد تک شوق ہے میں اُن دنوں ایک این جی او میں اچھے عہدے پر فائز تھی جہاں غریب لوگ اپنی درخواستیں اس امید پر بھیجتےتھے شاید واقعی یہ ادارہ غربت ختم کرتا ہے جبکہ ادارے کا فنڈز دینے کا طریقہ ایسا ہوتا تھا کہ غریب آدمی کی رسائی اس تک نہیں ہوتی خیر ایک غریب بیوہ کی درخواست نے بہت متاثر کیا۔ میں نے وہ درخواست چیف ایگزیکٹو کی ڈاک میں شامل کی۔
انھوں نے کریڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ریفر کر دیا غرض وہ کئی جگہ پھر کر میرے پاس واپس آ گیا اسی اثناء میں اس کا ایک اور دکھ بھرا خط موصول ہوا سوچا خود ہی اس کی مدد کروں۔ میں نے کچھ پیسے اپنے ڈرائیور کے ہاتھ اس کو ارسال کروائے بس سلسلہ جاری ہو گیا‘ بہت سارے اور لوگو ںکی طرح وہ بھی میری لسٹ میں شامل ہو گئی ۔ ایک دفعہ میں اس کو ماہانہ پیسے نہ بھیجو اسکی، اس کو جب بھی پیسے ملتے وہ مجھے شکریہ کا خط دعاؤں کے ساتھ لکھتی جس مہینے کسی وجہ سے میں اس کو پیسے نہیں بھجوا سکی اس مہینے بھی اس کا خط آیا کہ باجی پیسے بھیجنے کا شکریہ اور میں حیران ہو گئی کہ اس مہینے اس کو میری طرف سے پیسے کس نے بھجوائے جبکہ یہ بات کوئی نہیں جانتا تھا جن ڈرائیورز کے ہاتھ میں بھجواتی تھی وہ ہر بار مختلف ہوتے تھے اور ان کو یہ اندازہ نہیں تھا میں کسی کی مدد کرتی ہوں ۔ اللہ کی اس بات پر یقین ہو گیا کہ نیکی کی طرف ایک قدم اُٹھاؤ اللہ دو قدم قریب آتا ہے ۔ اس ایمان نے لوگوں کی مدد کرنے کا ایسا مزہ پیدا کر دیا کہ اب مجھ میں نیکی کاکام کرنے‘ دکھی انسانیت کی مدد کرنے کی حرص پیدا ہو گئی ہے۔ اس کے بغیر زندگی ادھوری سی لگتی ہے ۔ اس عادت نے مجھے رئیس بنا دیا ہے‘ اللہ کی راہ میں خرچ کرو، جتنا خرچ کرو گے ڈبل مل جاتا ہے۔ اللہ احسان نہیں لیتا ‘اجر کی صورت میں دُگنا واپس کر دیتا ہے اور اللہ کا دُگنا دس کا بیس نہیں بلکہ اس سے بھی کہیں زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ہم سب بہن بھائی پڑھ لکھ گئے‘ حالات اچھے سے اچھے ہوتے چلے گئے تو خاندان کے لوگوں میں جلن اور حسد پیدا ہو گیا۔ ہم بہنوں کا پہننا اوڑھنا بہت اچھا تھا، شکل صورت اچھی تھی جس محفل میں جاتے وہاں لوگوں کی نظریں  تعریف کرتی نظر آتیں، ہر معاملہ سدھر جاتا‘ بس شادی کا مسئلہ حل نہ ہوتا ۔ خاندان کی سب لڑکیوں کی شادیاں ہوگئیں بس ہم تین کنواریاں تھیں‘ اس بات نے بے یقینی کی کیفیت بھی پیدا کی ہر قسم کے عامل کے پاس بھی گئے تجربات نے غرض سکھایا کہ نام نہاد جاہل عالموں کے پاس نہ جانا ہی بہترین ایمان ہے۔
جتنی کوشش ہو اچھی جگہ شادی کے لیے گناہوں سے معافی اور اللہ سے مدد مانگنا، روحانی وظائف سے شادی کے مسئلے حل ہوتے ہیں، وظائف جو بھی کرو اس یقین کے ساتھ کہ کوئی جادو ٹونہ اس وقت تک اثر نہیں کرتا جب تک میرا اللہ نہ چاہے اور اللہ برا کر ہی نہیں سکتا ، وہ دیکھ رہا ہے ظالم کو بھی مظلوم کو بھی بس ہمیں نجات دلانے والا وہی رب ہے ، سب اللہ کے حکم سے ہے ۔ شادی میں دیر اللہ کے حکم سے ہے کسی تعویذ کے اثر سے نہیں۔ اس میں ہی مصلحت ہے بس اپنے وظائف کے ساتھ ایمان تازہ رکھیں، یقین کامل رکھیں ان شااللہ شادی کا جلدی سبب بن جاتا ہے ۔ میرے تجربات نے یہی سکھایا ہے ۔ میرے جاننے والے وہ لوگ جو تعویذ جادو پر بہت یقین رکھتے ہیں کہ اس وجہ سے کام میں تاخیر ہو رہی ہے ان کے کاموں میں مزید تاخیر ہوتی ہے ۔ شادی کے لیے میں نے جو وظیفہ کیا جس سے جلد سبب بنا وہ یہ ہیں! بس ایمان اور یقین لازم ہیں آج کے بعد اللہ رب العزت کے سوا کسی چیز پر توکل نہیںکرنا‘ ٹونہ کچھ نہیں ہوتا ۔ ذات با حق رہنے والی ہے تو وہ اللہ کی ہے ۔ سب دیر میرے اللہ کے حکم سے ہے میں اس میں خوش ہوں ۔
عمل نمبر ۱: شادی کے لیے :قرآنِ پاک اس نیت سے پڑھنا شروع کرنا ہے کہ اللہ تعالیٰ جس طرح آپ نے اپنی

اس پیاری کتاب کو نازل کرنا شروع کیا یہاں تک اس کو مکمل کیا یا اللہ اس کو میرا پورا پڑھنے سے پہلے میری زندگی بھی اچھی جگہ‘ بہترین جگہ شادی کی صورت میں مکمل کر دے (آمین)روزانہ جتنا ممکن ہو پڑھو۔ ترجمے سے پڑھو بہترین ہے بغیر ترجمے کے پڑھنا چاہو تو بھی بہترین ہے ۔ جتنا پڑھو جب مرضی پڑھو کہ دعا مانگو اسی طرح جیسے لکھی ، میں ابھی 20سپارے تک پہنچی تھی میری شادی ہو گئی ۔ اللہ سب کو یہ دعا مبارک کرے آمین
’’شادی کے لیے‘‘عمل نمبر ۲:یہ دعا خاص میری اپنی ایجاد کی ہوئی ہے ۔ہم بہنوں کی شادیاں تاخیر کا شکار تھیں‘ میری بڑی بہن کی پہلی شادی ہماری زندگی کی بہت بڑی آزمائش بن گئی‘ بہت عجیب لوگ تھے ‘میری بہن نے بذریعہ کورٹ طلاق لی پھربہت زیادہ عرصہ دوسری شادی کا سبب نہیں بنا۔ جاہل عاملین کے پاس گئے۔ تجربات نے یہی سکھایا کہ اللہ ہی دینے والا ہے ۔ ایک وقت کہ جب بالکل نااُمید سے ہو گئے تھے‘ میں آ فس سے گھر آ رہی تھی کہ شادی ہال کے سامنے سے گزر ہوا وہاں پھولوں کی سیج سج رہی تھی میں نے دل سے اس وقت دعا مانگی ! یا اللہ! جن کی بھی شادی ہو رہی ہے ۔ دولہا دلہن دونوں کو ڈھیروں خوشیاں دینا‘ انہیں نظر بد سے بچانا‘ ان کی خوشیوں کے صدقے میری بڑی بہن کا گھر بھی خوشیو ںسے آباد کر دے ۔ میں گھر پہنچی پتا لگا کہ میری ایک آنٹی بہن کے لیے رشتہ لیکر آگئی ہیں۔ اپنے پڑوس کے کسی لڑکے کا جو امریکہ میںاچھی جاب کرتا ہے۔ تین دن کے اندر وہاں بات پکی ہو گئی‘شادی کو 5سال ہوگئے ہیںمیری بہن خوشگوار زندگی گزار رہی ہے ۔
اب یہی دعا باقی وظائف کے ساتھ میں نے اپنے لیے کرنی شروع کر دی تھی جہاں دولہے کی سجی گاڑی دیکھتی گھر پر شادی کی لائٹنگ کسی کی شادی اٹینڈ کرتی ان کو دعا دل میں دیتی ان کی خوشیوں کے طفیل اپنے لیے مانگتی اور میری بھی شادی کا سبب بن گیا ۔اپنے قریبی ایک دو لوگوں کو بھی ایسا کرنے کو کہا ان لڑکیوں کی بھی شادی کا جلدی سبب بن گیا ۔
دوسروں کے لیے حسد اور جلن دل میںنہ رکھیں کہ ان کی شادی ہو رہی ہے آپ کی نہیں بلکہ خوشیوں میں دل سے شریک ہوں ان کی خوشیوں کے لیے دعا کریں خُدا آپ کے دل کی دعا بھی جلد قبول کر لیتا ہے ۔
شادی کیلئے عمل نمبر۳:اپنی شادی کے لیے وظائف میں یہ بھی پڑھا اور مفید پایا۔ اول و آخر 1بار درود شریف ‘اگر کسی لڑکی کے لیے رشتہ نہ آیا ہو یا رشتہ اپنی پسند کے مطابق نہ ملتا ہو تو وہ 113دفعہ اس دعا کو پڑھیں۔

ور 3دفعہ سورۂ والضحیٰ پڑھیں ہر مہینے کی 11تک پڑھیں اور 3مہینے عمل جاری رکھیں۔جب تک رشتہ نہ ہو جائے عمل جاری رکھیں میں نےوظیفہ شروع کیا تو چھٹے مہینے میری شادی ہو گئی۔ بہت آسان ہے ۔
شادی کیلئےعمل نمبر 4:عبقری رسالہ بھی میری مشکلات کے حل کا بہترین سبب بنا ۔ پہلی بار یہ رسالہ جنوری 2013ء میں مجھ تک پہنچا ۔ روحانیت کی طرف تو ویسے ہی دل راغب ہے‘ پڑھ کر ایسا لگا جیسے اس میں ساری پریشانیاں کا حل مل گیا ہے ۔ باری باری سارے وظائف مشکلات کے حل کے لیے یقین کامل سے پڑھتی گئی‘ یہاں تک کہ فروری 2014ءمیں شادی بھی ہو گئی ۔جنوری 2013ءسے مسلسل عبقری کی قاری ہوں سارے گھر والے اس کو پڑھتے ہیں اور میں ان وظائف پر عمل کرتی ہوں۔ جنات کے حوالے سے مضمون پڑھا اور عمل کیا، میری بھتیجی عمر ساڑھے 3سال ایسی باتیں کر رہی تھی جیسے وہ ایسے کسی بندے کو جانتی ہے جسےگھر میںہم نہیں دیکھ سکتے، رمضان 2013ءکی بات ہے‘ میں نے عبقری کا ہی ایک عمل کیا جس سے پتا چل سکے گھر میں جنات ہیں یا جادو وغیرہ کا اثر ہے ۔تشخیص کا طریقہ:تین دو یا ایک رات کی استعمال شدہ قمیض جو سلکی نہ ہو ۔ اول آخر تین بار درود شریف‘ 3مرتبہ سورۃ فاتحہ ‘ تین بار آیۃ لکرسی ایک بار سورۃ صافات آیت 1تا 11تک ‘سورۂ جن آیت 1تا 4تک ایک بار‘ ایک بار سورۂ طارق مکمل‘ چاروں قل تین تین بار پھر درج دعا 1بار:۔

24مرتبہ ۔عمل شروع کرنے سے پہلے کسی فیتے سے بالکل صحیح ناپ لیں۔ عمل ختم کرنے کے بعد دوبارہ ناپ لیں اگر قمیص بڑھ جائے جنات وآسیب ، اگر کم ہو جائے تو جادو اوراگر قمیص برابر رہے تو جسمانی بیماری یا کوئی وجہ نہیںہے۔
میرے معاملے میں قمیص بڑھ گئی اور میں نے عبقری رسالے سے ہی

کا عمل شروع کیا ۔یَا قہَّارُمیں صرف رمضان میں صبح کی نماز کے بعد بستر پر لیٹتی اور کھلا پڑھنا شروع کر دیتی 1100کے حساب سے 12منٹ میں 

رُپڑھا جاتا ہے میں تعداد کے بجائے 12منٹ ورد کرتی‘ ابھی15سے 20دن ہوئے تھے کہ بھتیجی جو کہ ساڑھے تین سال کی تھی‘ وہ ڈرنے لگی۔ اسے گھر میں کوئی چیز باقاعدہ ڈرا رہی تھی اور وہ اوپر والے پورشن کے ایک کمرے میں جانے سے گھبراتی تھی

رُکے عمل سے وہ چیز جو شاید کافی عرصے سے گھر میں تھی ظاہر ہو گئی اور باقاعدگی سے پڑھنے کی وجہ سے جگہ چھوڑ کر چلی گئی ۔ شک ہمیں بھی تھا کہ اکثر ہمیں محسوس ہوتا تھا کہ کچھ غیر انسانی ہے پر بچی جب ڈرنے لگی 

تا تھا کہ کچھ غیر انسانی ہے پر بچی جب ڈرنے لگی یَا قہَّارُکے عمل سے اسکا ظہور ہو گیا اور نجات مل گئی ۔ اس چیز کے جانے کے بعد ہی میری شادی کا سلسلہ بھی چلا ۔ جن خواتین کے چہرے پر دانے ہوں یا داغ ان کیلئے انوکھا عمل: جن کا پورا چہرہ پیپ کے دانوں سے بھرا ہوا ہو یا چہرے پر بدنما داغ ہوں‘ ان کے لیے اپنا آزمایا ہوا روحانی اور دیسی علاج لکھ رہی ہوں۔ بچپن میں یہ دعا پڑھی آزمائی اور آج تک بہت سے لوگوں نے اسی سے فائدہ اُٹھایا ہے ۔شہادت کی انگلی کو لعاب سے بھر کر زمین پر رکھے اور یہ دعا پڑھ کر لعاب یہ پھونکے:۔

۔ وہ لعاب سارے دانوں والی جگہ پر اچھے سے پھیرتے جائیں اور دعا پڑھتے جائیں یہاں تک کہ تھوک خشک ہو جائے اگر دانے زیادہ ہیں تو زیادہ لعاب لگائیں۔پورے چہرے پر اسی طرح عمل دھراتے جائیں ان شااللہ 2سے 3دن کے اندر پیپ کے دانے ختم ہوجائیں گے‘ آپ خود حیران رہ جائیں گے۔ یقین کے ساتھ کہ دعا سے مسئلہ حل ہو جائیگا ۔
چہرے کے داغ دور کرنے کے لیے :عرقِ گلاب اور گلیسرین اور لیموں ہم وزن لیکر ایک لوشن سا بنا لیں‘ اوّل و آخر درودشریف کے ساتھ ایک بار الحمد شریف اور 41بار یہ دعا پڑھ کر اس مرھم پر پھونکیں

پھر جب بھی چہرے پر مرہم لگائیں بس صرف 41بار یہی دعا پڑھ کر مرہم پر پھونکیں اور چہرے پر لگائیں ۔ وہ ساری بہنیں جو چہرے کے دانوں اور چہرے کے داغ دھبوں سے پریشان ہیں اب دانےنہیں رہیں گے۔ میرے چہرے پر چھائیاں بن گئی تھیں‘ اب اللہ کے کرم سے چہرہ بالکل صاف ہے ۔ اس کے ساتھ پانی زیادہ پئیں‘ کوشش کریں چہرے کو دھو کر مرہم لگائیں۔ دن میں 3 بار یہ عمل دانوں کو دور کرنے کے لیے اور 3بار مرہم لگائیں دُعا پڑھ کر اس وقت میری عمر 30سال ہو گئی ہے لیکن میری زندگی تجربات و مشاہدات سے بھری پڑی ہے ۔ روحانی طور پر بہت سے واقعات ہیں‘ دعائیں ہیں‘ وظائف ہیں۔ بزرگ ہستیوں سے وابستہ ہونے کے باعث بہت سی چیزیں ہیں جو عام لوگوں تک پہنچاتی رہوں گی‘ ان کے ذریعے سے‘ عبقری کے وظائف سے حاصل ہونے والے بہت سے اور نتائج بھی ہیںجو آئندہ ضرور تحریر کروں گی‘ اس رسالے نے میری زندگی کو ایسے موڑ پر پہنچادیا ہے جو کہیں اندر چھپی روحانیت کو نکھار رہی ہے ۔
یہ جو تجربات و مشاہدات وظائف میں نے لکھے:  100فیصد خالص ہیں۔ کہیں کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہے کیونکہ یہ باتیں اللہ کی امانت ہیں اور اس کی باتوں میں خیانت کوئی ذی شعور نہیں کرتا۔ اللہ سب کو نیک عمل کرنے کی توفیق دے۔ آپ لوگوں کو اجازت ہے کہ میری تحریر میں سے اچھی باتیں چن چن کر لوگوں تک پہنچائیں جیسے آپ کے لیے اور دوسروں کے لیے آسانی ہو۔
اپنے بچپن سے عزت‘ دولت اور شہرت کی جو دعا معمول بنالی تھی ‘ ہر فرض نماز کے بعد وہ آگے لکھ رہی ہوں‘ اُس وقت معلوم بھی نہیں تھا کہ بڑے ہونے پر اللہ اس دعا کے طفیل اتنا نواز دے گا۔ یہ دعا دس یا گیارہ سال کی عمر میں پڑھنا شروع کی ہرفرض نماز کے بعد خود ہی ایک کتاب سے دیکھ کر اس وقت اندازہ بھی نہیں تھا کہ اللہ نے نصیب میں بے انتہا لکھ دیاہے جو خودبخود مجھ تک پہنچ جاتا ہے۔ وہ لوگ جو مجھ سے زیادہ کماتے تھے مجھ سے پیسےا دھار لیتے تھے۔ میرے پیسوں میں ایسی برکت ہے کہ ختم نہیں ہوتی نہ ہی کبھی قرض دار ہوئی‘ مال و دولت‘ عزت‘ شہرت‘ قرض سے نجات کیلئے اکسیر ہے‘ ہر فرض نماز کے بعد معمول بنالیں۔ یہ دعا، دعائے حاجات کہلاتی ہے۔ ہر پریشانی کا علاج ہے۔

ایک بار یہ دو قرآنی آیات بھی ضرور پڑھیں!

شیمپو کے نقصانات مجھ سے جان لیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اُمید ہے کہ آپ اور آپ کا تمام سٹاف بخیریت سے ہوگا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے جس طریقے سے آپ مخلوق خُدا کی خدمت کر رہے ہیں اور اُن کو راہ راست پر لا نے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں یقیناً قابل تحسین اقدام ہے۔
میں تقریباً نو سال سے ماہنامہ عبقری باقاعدگی سے پڑھ رہا ہوں۔شیمپو کے نقصانات‘ چمکدار اور شاندار جلد کیسے ممکن (سستا ٹوٹکہ) ایک خاتون لکھتی ہیں کہ شیمپو کے استعمال سے میرے بال گرنا شروع ہو گئے ، میں گنجی ہونا شروع ہو گئی ویسے بھی شیمپو سے دماغ کے وہ سیل جس میں تیل ہوتا ہے وہ خشک ہو جاتے ہیں۔پھر یہ شیمپو سر درد، غصہ جھنجھلاہٹ، اُکتاہٹ، ٹینشن اور بے زاری کا ذریعہ بنتے ہیں۔ خاتون لکھتی ہیں کہ میں نے بہت سی خواتین کو شیمپو کے استعمال سے منع کیا ہے۔ کیونکہ اِس سے دماغ خاص کر سر کے وہ حصے جہاں بال ہوتے ہیں ختم ہو جاتے ہیں۔ اور اُن کی جڑیں کھوکھلی ہو جاتی ہیں اور انوکھا تجربہ یہ ہے کہ جس جگہ پر بال نہیں ہونے چاہئیں وہاں غیر ضروری بال اُگنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اب مجھے شیمپو کے نام سے چڑ ہے میں سادہ صابن استعمال کرتی ہوں اِس لیے میری جلد بھی ٹھیک رہتی ہے اور میرے بال بھی ۔میں تیل استعمال کرتی ہوں وہ کیسے بنانا ہے درج ذیل میں درج کر رہی ہوں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بال گرنا بند ہو جائیں، بال شاندار ہوں، گنجا پن ختم ہو جائے اور جن لوگوں کی بالوں کی جڑیں کھوکھلی ہوں اُن کی جڑیں مضبوط ہو جائیں اور واقعی زلفیں دراز ہوں ایسے لوگ جن کے بال سفید ہو رہے ہوں کالے ہو جائیں یا ایسی خواتین و حضرات جو بال مصنوعی یعنی وگ لگاتے ہیں اُن کے بال پھر سے اُگیں بہترین اور شاندار اُگیں اُن کے لیے انتہائی سستا ٹوٹکہ ہے ۔
ھوالشافی: بنولے کا خالص تیل لے کر اُس میں مولی کے پتے کُتر کُتر کر تھوڑا تھوڑاکر کے جلائیں۔ یہ دونوں چیزیں ہموزن ہوں۔ جب سارے پتے جل جائیں تو یہ تیل چھان کر سنبھال لیں اور یہ بالوں کی جڑوں میں روزانہ لگائیں۔ بنولے کا خالص تیل مارکیٹ سے بھی مل جاتا ہے

 

اور بنولے کی آئل مِلوں سے بھی ۔ پشاور کے ایک صاحب نے بتایا کہ اُنہوں نے یہ تیل کئی ایسے لوگوں کو دیا جن کے بال گر رہے تھے جن کا ماتھا گہرا اور سر گنجا ہو گیا تھا۔ جن کی بالوں کی جڑیں کمزور تھیں۔ جب یہ تیل دیا تو حیرت انگیز فائدہ ہوا۔اب یہ عالم ہے کہتے ہیں کہ آپ نے کہیں باہر سے تیل منگوایا ہے ۔
بُرش کے نقصانات:ماہرین کی تحقیق کے مطابق 80فیصد امراض معدہ دانتوں کی بیماری سے پیدا ہوتے ہیں۔ عموماً دانتوں کی صفائی کا خیال نہ کرنے کی وجہ سے مسوڑھوں میں طرح طرح کے جراثیم پرورش پاتے ہیں، اور پھر معدے میں جاتے ہیں اور طرح طرح کے امراض کا سبب بنتے ہیں۔ٹوتھ برش مسواک کا نعم البدل نہیں۔جب ٹوتھ برش کا استعمال بار بار کیا جائے تو اُس میں جراثیم کی تہہ جم جاتی ہے ۔ جس میں جراثیم نشونما پاتے رہتے ہیں۔ برش کرنے سے دانتوں کے اُوپر کی تہہ اور چمک ختم ہو جاتی ہے ۔
بُرش کرنے سے مسوڑھے اپنی جگہ چھوڑ جاتے ہیں۔ جس سے دانتوں اور مسوڑھوں کے درمیاں خلا پیدا ہو جاتا ہے۔ اور اِس سے خوراک کے ذرات دانتوں میں پھنس جاتے ہیں جس میں جراثیم کو گھر مل جاتا ہے اور دیگر بیماریوں کے علاوہ آنکھوں کے امراض بھی جنم لیتے ہیں۔
مسواک اپنائیں معدہ تندرست پائیں:۱)سرور کائنات ﷺ جب گھر میں داخل تشریف لاتے تو سب سے پہلے مسواک فرماتے۔ (صحیح مسلم)۲) جب حضورﷺ نیند سے بیدار ہوتے پہلے مسواک کرتے۔(ابو داؤد)۳)آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا’’ تُم مسواک کو لازم پکڑ لو منہ کو پاک کرنے والی ہے ۔‘‘(مسند امام احمد )
منہ کے چھالوں کا آزمودہ علاج:بعض اوقات گرمی اور معدہ کی تیزابیت سے منہ میں چھالے پڑ جاتے ہیں اور اِس مرض سے خاص قسم کے جراثیم منہ میں پھیل جاتے ہیں۔ اِس کے لیے منہ میں تازہ مسواک لیں اور اس کے لعاب کو کچھ دیر کے لیے منہ میں پھیرتے رہیں ایسا کرنے سے چھالے ختم ہو جاتے ہیں۔
مسواک کا استعمال:حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺنے ارشاد فرمایا ’’اگر میں اُمت پر اِس بات کو مشکل نہ جانتا تو مسلمانوں کو یہ حکم دیتا کہ عشاء کی نماز دیر سے پڑھیں اور ہر نماز کے لیے مسواک کریں ۔طہارت کیلئے رسول اللہﷺ نے جن چیزوں پر زور دیا ہے اور تاکید فرمائی ہے اُن میں سے ایک مسواک بھی ہے۔ مسواک کے جو طبی فوائد ہیں اور بہت سے امراض سے اِس کی وجہ سے تحفظ ہوتا ہے آج کل ہر کوئی صاحب شعور اِس سے کچھ نہ کچھ واقف ہے ، لیکن دینی نقطہ نگاہ سے اس کی اہمیت یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کو بہت راضی کرنے والا عمل ہے چونکہ آپﷺ سراپا رحمت ہیں اِس لیے اِن چیزوں کو فرض کا درجہ نہیں دیا کہ فرض ہونےکی صورت میں مسلمان کاہلی اور سُستی کا مظاہرہ کرینگے اور گنہگار ہوں گے۔ اِس لیے اِس کو مستحب قرار دیا کہ اگر کوئی اُس پر عمل کرے تو ثواب ہے اور اگر نہ کرے تو گنہگارنہ ہو گا۔
مسواک کی بڑی فضیلت بیان کی جاتی ہے اِس سلسلے میں چالیس احادیث کتابوں میں وارد ہوئی ہیں۔ اِس طرح مسواک کرنا نہ کہ ثواب کا باعث ہے بلکہ جسمانی طور پر اس کے دانت سفید و چمک دار ہوتے ہیں اور مسوڑھے طاقت ور ہوتے ہیں۔ دانت مضبوط ہوتے ہیں بلکہ بعض کتب میں یہ روایت بھی درج ہے کہ حضور نبی کریمﷺ نے ارشادفرمایا کہ جبریل امین (علیہ الصلوٰۃ والسلام) جب بھی میرے پاس تشریف لاتے مجھے مسواک کرنے کا ضرور فرماتے۔ مسواک کر کے جو نماز پڑھی جاتی ہے وہ بغیر مسواک کے پڑھنے سے ستر 70درجے افضل ہے۔ (صوبیدار ریٹائرڈ محمد مشتاق‘ کھلا بٹ ہری پور )
مہندی سے رنگے میری دادی کے شاندار بال آئیے آپ کو فطرت سے دوبارہ روشناس کراؤں
ماہنامہ عبقری جولائی 2017کے رسالہ میں شیمپو کے نقصانات کے بارے میں پڑھا تو احساس ہوا کہ یہ معاملہ بہت گہرا ہے۔ زمانہ جس تیز رفتاری سے ترقی کر رہا ہے تو نتِ نئی اشتہاری کمپنیاں اپنے شیمپو بیچنے کے لیے تگ و دو کر رہی ہیں اور نہ ہی کسی کے پاس اتنا وقت ہے کہ وہ اپنے بالوں کی حفاظت کے لیے سوچے ،سمجھ اس وقت آتی ہے جب آپ گنجے پن کی طرف چلے جاتے ہیں اور پھر علاج معالجے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔
اس کی اہم ترین وجہ نہ صرف غیر معیاری شیمپو ہیں بلکہ پارلرز میں استعمال ہونے والے ہئیر کلرز بھی ہیں ۔ میری تحقیق کے مطابق ہئیر ڈرائیر کے استعمال کی وجہ سے بھی بال جھڑنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے بلاوجہ یا روزانہ ہئیر ڈرائیر کے استعمال سے بھی آپ گنجے پن کی طرف جا سکتے ہیں۔
کیا وجہ ہے ؟ کہ ہماری نانی یادادی اسیّ برس کی ہونے کے باوجود بالوں سے محروم نہیں ہیں آج بھی مہندی سے رنگے دادی جان کے سفید بال اُن کی شخصیت کو باوقار بنا رہے ہیں جو میری یاداشت میں ہے 80ء کی دہائی سے پہلے تک اشتہاری کمپنیاں شیمپو بنانے کیلئے اتنی فعال نہیں تھیں اور عام خواتین میں شیمپو کے استعمال کا اتنا رجحان نہیں تھا ‘ہماری نانی، دادی، خالائیں وغیرہ لسی سے ہی سر کو دھوتی تھیں۔ وہ لسی جس میں مکھن کا پیڑا ہوتا ہے ۔ مکھن نکال کر باقی لسی کو بچا کر سر دھونے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ لسی میں چکنائی سر کو خشکی سے بچاتی ہے جس سے بالوں کی جڑیں مضبوط‘ بال چمک دار رہتے ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ سر کو لسی سے دھو کر بعد میں دو تین بار سادہ پانی سے دھو لیا جائے اور گھٹیا برانڈ کا شیمپو ہر گز استعمال نہ کیا جائے اور نہ اس پہ کوئی سمجھوتہ کیا جائے۔
لسی کے اندر آپ دو عدد لیموں کا رس بھی نچوڑ کر ڈال لیں تو بالوں میں خاصی چمک پیدا ہو جائے گی ۔ یہ عمل گرمیوں میں ہر ہفتے میں ایک بار کریں یعنی آپ اپنے بال ہفتے میں ایک بار لسی سے ضرور دھوئیں۔ اور دوسری اہم چیز آملہ کا شیمپو ہے اگر اصل ہے تو بہتر ہو گا یا خود آملہ، ریٹھا، سکاکائی ہم وزن لے کر خود تیار کر لیں اور سر کو لسی سے دھونے کے بعد اِسی شیمپو سے سر کو دھو ئیں اور ہو سکتا ہے کہ سردیوں میں لسی سے سرد دھونا دشوار ہو مگر گرمیوں میں یہ عمل کرنے سے آپ اپنے بالوں کو آئندہ آنے والی خشک سردی سے بچا سکتے ہیں اور جن لوگوں کوسکری کی شکایت ہو جاتی ہے‘ ان کی سکری بھی ختم ہو جائے گی ۔ان شاء اللہ
زیتون کے تیل سے بال گرنے کاعمل روکیے: زیتون کے تیل کے مسلسل استعمال سے بالوں کے گرنے کا عمل رُک جاتا ہے اور اس کے بعد کا عمل جو مہینہ میں ایک بار کریں وہ یہ ہے کہ گرمیوں میں سر پر مہندی ضرور لگائیں جو خواتین چاہتی ہیں کہ مہندی کا رنگ اُن کے بالوں پر نہ چڑھے وہ مہندی لگانے سے پہلے سر میں سرسوں کا تیل لگائیں پھر مہندی کا بیس منٹ تک لیپ کریں ۔ مہندی کا استعمال دماغ اور سر کو نہ صرف گرمی سے بچاتا ہے بلکہ بالوں کے لیے کنڈیشنر کا کام بھی دیتا ہے مہندی کے استعمال کے بعد کسی کنڈیشنر کی ضرورت نہیں رہتی اور عرصہ تک بال گھنے صحت مند رہتے ہیں۔ لسی پینے سے معدہ تازہ رہتا ہے اور غذا کو ہضم کرنے کا عمل بھی بہتر ہو جاتا ہے ۔ یہ معدے کی تیزابیت ختم کرتی ہے ۔ چہرہ شاداب رہتا ہے انسان جگر کی

بیماریوں سے دور رہ سکتا ہے ۔ ہو سکتاہےکہ بلغمی مزاج والے لسی کو برداشت نہ کر سکتے ہوں ۔ گرم اور خشک معدہ والوں کے لیے تیز چائے کی پتی زہر قاتل ہے۔ اگر انسان کا معدہ فریش ہے تو ہر قسم کی بیماری سے دُور رہا جا سکتا ہے ۔ اب معدہ کے لیے ایک اور اہم چیز جو ہے وہ ہمیں اپنے دانتوں کو صاف رکھنا ہے‘ بہتر ہے کہ سونے سے پہلے دانت ہمیشہ صاف رکھیں۔ برس ہابرس ٹوتھ پیسٹ اور برش کے استعمال سے بھی دانتوں کو کیڑا لگنا بند نہیں ہوتا کوئی نہ کوئی دانت ہر سال نکلوانا پڑتا ہے اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ زیتون کی مسواک کی جائے خاص طور پر جہاں کیڑا لگنے کا عمل شروع ہو وہاں مسواک کے مسلسل استعمال سے کیڑا لگا داغ آہستہ آہستہ ختم ہونا شروع ہو جاتا ہے یہ آزمایا ہوا ٹوٹکہ ہے ۔
میرے دادا جان حکیم محمد شریف صاحب کے دانت 80برس کی عمر میں بھی سلامت تھے۔ دادا جان ہمیشہ دانتوں کی صفائی کا خیال رکھتے تھے اور مسواک باقاعدگی سے استعمال کرتے تھے ۔برش کے ریشوں کے اندر سے اگر اچھی طرح صفائی نہ کی جائے تو جراثیم باقی رہنے کا اندیشہ ہو سکتاہے ۔ اس لیے ڈاکٹر حضرات بھی ہر تین ماہ بعد برش تبدیل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ جب کہ مسواک پر جراثیم پیدا ہونے کا اندیشہ نہیں ہوتا۔ قارئین یہ تمام تحریر وں میں اپنے مشاہدات و تجربات بھی شامل ہیں اور عملی طور پر بھی اسے آزما چکے ہیں۔ بہتر ہے کہ ہم فطرت کی طرف لوٹ آئیں ۔اپنے اصل کو پہچانیں اگر زندگی کے اوائل سالوں میں ان اشیاء کا استعمال کیا جائے تو آپ کے بال 50برس کی عمر تک یا اس کے بعد بھی جلد سفید نہ ہوں گے اور اسی طرح مسواک سے دانتوں کی حفاظت کی جائے تو دانت مرتے دم تک سلامت رہیں گے اللہ تعالیٰ نے ہمارے دانتوں کو خوراک پسینے کی چکی بنایا ہے خدا نخواستہ اگر یہ نہ رہیں تو زندگی کامزہ بیکار ہوجاتا ہے۔ میں تو اپنے بچوں کو یہاں تک کہ دنداسہ استعمال کرنے کا بھی مشورہ دیتی ہوں دنداسہ دانتوں سے آہستہ آہستہ پیلاہٹ ختم کر کے دانتوں کی چمک برقرار رکھتا ہے ۔(رضوانہ اسرار‘راولپنڈی)
ہماری خاندانی ڈائری قارئین عبقری کے نام
سب تعریف اس مالک کل دو جہاں کو زیبا ہے جس نے روحانی و جسمانی نعمتوں سے مخلوق کو مالا مال کر دیا اور لا تعداد درود و سلام ہوں محبوب رب العالمین ﷺ کے لیے جن کے صدقے ان نعمتوں کو تقسیم کیا گیا۔جس طرح ہر اونٹ سواری کے لائق نہیں ہوتا، اسی طرح ہر کتاب فائدہ رساں نہیں ہوتی اس دور میں سفید پوشوں کے لیے جس طرح کے مسائل ہیں اس کو وہی جانتے ہیں۔ قارئین عبقری کے تمام مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے خاندانی نسخہ جات کی ڈائری قارئین عبقری کے نام کررہا ہوں۔ فائدہ اٹھانے پر دعا کی درخواست ہے۔نسیان (بھول ):مردو خواتین میں بھولنے کی بیماری عام ہوتی جارہی ہے اس کیلئے درج آسان ترین نسخہ آزمائیے۔ ھوالشافی: دار چینی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے جیب میں رکھیں اور دن میں تین چار ٹکڑے چبا کر ان کا رس چوستے رہا کریں۔ چند روز بعد قوت حافظہ غیر معمولی طور پر بڑھ جائے گی ۔ چند ہفتوں یا چند مہینوں کے استعمال سے نسیان کا مرض بالکل ختم ہوجائے گا اور آپ کو سالہا سال پرانی باتیں یاد آجائیں گی۔
منہ کی بدبو:یہ ایک ایسی بیماری ہے جس سے اچھا بھلا خوش شکل اور مجلسی آدمی احساس کمتری کا شکار ہو جاتا ہے اور لوگ اس کے پاس بیٹھنے سے گریز کرنے لگتے ہیں۔ ایسے اشخاص کو چاہیے کہ دن میں ایک دو مرتبہ سونف منہ میں ڈال کر چبایا کریں اس سے منہ کی بدبو دور ہو جائے گی ۔نوٹ: پسینہ کی بدبو کو دور کرنے کے لیے بھی یہ نسخہ مجرب ہے دن میں تین بار استعمال کریں۔آواز بیٹھ جانا :صرف سونف کو منہ میں ڈال کر چباتے رہنے سے آواز کھل جاتی ہے اور حلق کی خشکی دور ہو جاتی ہے ۔
خناق (گلا گھٹنا):اصطلاح طب میں ایک شدید ورم کو خناق کہتےہیں جو کہ اعضائے حلق میں واقع ہوتا ہے جس سے مریض کو کھانے پینے کا بلکہ سانس لینے میں بھی دشواری ہوتی ہے ۔اسباب:نزلہ و زکام بگڑ جانے یا کسی خلط کی زیادتی سے یہ مرض و قوع پذیر ہوتا ہے ۔علامات: مریض کو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حلق میں کچھ اٹکا ہوا ہے ۔ بعض دفعہ آواز بھی بند ہو جاتی ہے درد ہو کر بار بار کھانسی اُٹھتی ہے ۔ھوالشافی: املتاس 4تولہ کو آدھا سیر دودھ میں جوش دے کر مریض کو غرارے کرائیں ان شاء اللہ آدھے گھنٹے کے اندر مریض روبصحت ہو گا، مجرب ہے۔
پستان پر چوٹ لگنا:یہ بہت تکلیف دہ بیماری ہے اگر چوٹ لگتے ہی اس کا علاج کر لیا جائے تو فوراً تکلیف دور ہو جاتی ہے لیکن علاج میں کوتاہی اور غفلت کرنا بسا اوقات بیماری کے بڑھ جانے کا باعث بن جاتا ہے ۔ھوالشافی:مغز بادام ایک تولہ (جوکہ چھیل لیے ہوں) کشمش ایک تولہ، منقیٰ ایک تولہ تینوں چیزوں کو پانی کی مدد سے خوب گھوٹ کر ذرا نیم گرم کر کے دن میں تین مرتبہ لیپ کریںان شاء اللہ تین دن میں شرطیہ فائدہ ہو جائے گا۔ بارہا مرتبہ کا تجربہ شدہ نسخہ ہے ۔
حیض کا جاری کرنا:بنولہ تین یاچار تولہ لے کر کوٹ لیں اور آدھا کلو پانی میں جوش دیں۔ آدھ پاؤ پانی رہنے پر اتار لیں اور صاف کر کےحسب ذائقہ چینی ملا لیں۔ تین روز پلائیں‘ حیض جاری ہو جائے گا خواہ کتنی دیر سے رکا ہو ۔
پستانوں کا کٹ جانا:پوست انار (نسپال ) ایک سیر، مازوآدھ پاؤ دونوں کو نیم کوب کر کے چارگنا پانی میں جوش دیںجب ایک سیر پانی باقی رہے تو تلوں کا تیل ایک سیر ڈال کر پکائیںجب ایک سیر پانی جل کر صرف تیل باقی رہ جائے تو اس کو صاف کر کے رکھیں اورپستانوں پر روزانہ صبح و شام لگائیں۔
خارش اندام نہانی:گندھک آملہ سار 25گرام، گھی دیسی 5تولہ دونوں کو کڑچھی میں ڈال کر نرم آگ پر رکھیں جب ساری کڑچھی جھاگ بن جائے گی تب اتار لیں اور سرد ہونے پر گھی اور گندھک علیٰحدہ علیٰحدہ کر لیں ۔ اس گھی کو اندام نہانی میں لگائیں اور گندھک 4رتی دودھ سے دن میں ایک بار کھلائیں بفضلہ آرام آ جائے گا اور قیمتی سے قیمتی نسخے فیل ہو جائیں گے ۔
نروس سسٹم کو طاقت دینے والی بوٹی:چار سے چھ ماشہ ملٹھی کا سفوف دودھ کے ساتھ دو چار ماہ تک استعمال کریں اور قدرت کا تماشہ دیکھیں۔
پوشیدہ امراض دور اورموٹا ہونے کے لیے:بعض خواتین کی خوراک ٹھیک ٹـھاک ہوتی ہے‘ اچھے کھاتے پیتے

گھرانوں سے تعلق ہوتا ہے‘ گھر میں دنیا کی ہر نعمت کی فراوانی ہوتی ہے مگر اس سب کے باوجود وہ دیکھنے پر ایسے معلوم ہوتی ہیں جیسے تین وقت کا فاقہ چل رہا ہے۔ ایسی خواتین کیلئے درج ذیل نسخہ بہت ہی کارآمد ہے۔ ھوالشافی:اسگندھ ناگوری اور بدھاراہم وزن سفوف بنا لیں اور ان کے ہم وزن مصری ملا لیں ۔ چھ ماشہ روزانہ صبح و شام دودھ سے کھاتی رہیں۔ ایک سےدو ماہ میں دبلے پتلی لڑکیاں و خواتینصحت مند و سرخ و سپید ہوجاتی ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین کے پوشیدہ امراض بھی ان سے دور ہوجاتے ہیں‘ کمر درد اور جوڑوں کے درد بھی دور ہو جاتے ہیں۔ اس کی خوبی یہ ہے کہ یہ دوا قبض کشا ہے ۔ یہ نسخہ مرد حضرات بھی استعمال کریں‘ پوشیدہ امراض کیلئے لاجواب چیز ہے۔
پرسوت کے لیے :ہڑتال ورقیہ ایک تولہ‘ زاج 5تولہ۔ شیر مدار ایک تولہ سب کو سفوف بنا کر گل حکمت کر کے پانچ سیر کی آگ دیں‘ سرد ہونے پر نکال کر پیس لیں اور محفوظ کر لیں۔ ایک رتی خوراک ہر قسم کے بخار کے لیے نیا یا پرانا ۔ کھانسی اور امراض اوجاع کو بھی مفید ہے اور پرسوت کے لیے بے نظیر ہے پُرانا بخار:ملیریا بخار بڑا خونخوار اور تکلیف دہ مرض ہے ۔ یہ عموماً ہر سال باقاعدہ آتا ہے ۔ بکثرت مریضو ںکو قضا کی گود میں سلا دیتا ہے ۔ جب یہ پُرانا ہو جاتا ہے تو بڑی مشکل سے قابو آتا ہے ڈھیروں گولیاں، کیپسول اور انجکشن دینے پر بھی اکثر پیچھا نہیں چھوڑتا ۔ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔ یہ کہاوت اس پر صادق ثابت ہوتی ہے ۔ ایسی مایوس کن حالت میں ذیل کا ایک بالکل معمولی سا نسخہ اس مرض کو بیخ وین سے اکھاڑ پھینکتا ہے ۔بڑی بڑی نامی دواؤں سے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے اور معالجین کو حیرت میں ڈال دیتا ہے اکثر بوڑھوں کو اس کا علم ہے لیکن نئی نسل سے وید اور حکیم اس سے عموماً نا آشنا ہیں۔ یہ بیش قیمت نسخہ کہیں نا پید نہ ہو جائے محض اس لیے اسے صفہ قرطاس پر بکھیر دیا ہے ۔
ھوالشافی: اجوائن دیسی 6ماشہ۔ مغز بادام 5عدد۔ کالی مرچ 5عدد۔تازہ گلو لمبائی میں ایک بالشت بھر رات کو بھگو دیں اور صبح کو (کالا یا سفید ) نمک حسب ذائقہ ملا کر ان تمام ادویات کو چٹنی کی طرح رگڑ لیں اور پھر آدھا پاؤپانی ملا کر کپڑے سے چھان لیں اور صبح نہار منہ پلائیں ایک ہفتہ میں پرانے سے پُرانا بخار دور ہو جاتا ہے ۔ بھوک چمک اُٹھتی ہے۔
درد شقیقہ:اسطخدوس 6ماشہ‘ مرچ سیاہ 6ماشہ۔کشنیز6ماشہ۔ سب کو علی الصبح سورج نکلنے سے پہلےمثل سردائی کے گھوٹ کر پلائیں نہایت ہی مجرب ہے ۔
بواسیرکا علاج:خواتین اکثر خوراک کی بے قاعدگی اور بدپرہیزی سے اس خوفناک مرض کا شکار ہوجاتی ہیں اور بعض تو شرم کی ماری اس کا علاج بھی نہیں کروا سکتیں۔ ایسی خواتین کیلئے یہ نسخہ بہت ہی کارآمد ہے۔ گھر بیٹھے اس خوفناک مرض کا پردہ میں رہ کر علاج کیجئے اور سکون پائیے۔ ھوالشافی: سفوف مغز کرنجوہ 6ماشہ۔ شکر سفید (چینی ) 6ماشہ باہم ملا کر سفوف بنا لیں یہ ایک خوراک کا نسخہ ہے ضرورت کے مطابق زیادہ بنا لیں۔ بواسیر خونی و بادی کے لیے مفید ہے اس دوا سے ہمیشہ کے لیے بواسیر سے نجات مل جاتی ہے ۔ ایک تولہ یہ خوراک روزانہ نہار منہ ہمراہ ٹھنڈے پانی سے استعمال کریں او رغذا میں دیسی گھی کا استعمال زیادہ رکھیں۔ چند ہفتے‘ چند مہینے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔
سفوف رسائن بدن: یہ نسخہ خواتین و مردوں کی بے شمار ظاہری و پوشیدہ امراض کیلئے اکسیر ہے۔ خواتین کی پوشیدہ بیماریاں اور کمر کا درد‘ پیشاب کا بار بار آنا‘ دل کی دھڑکن‘ سانس کا پھولنا‘ نظر کی کمزوری وغیرہ سمیت بے شمار بیماریوں کیلئے مجرب ہے۔ ھوالشافی:اسگندھ ناگوری کا سفوف بنا لیں اور ہم وزن مصری ملا لیں۔ چھ ماشہ صبح و شام دودھ کے ساتھ کم از کم چالیس روز استعمال کریں عجیب چیز ہے ۔یہ نسخہ مرد حضرات کیلئے ایک راز تھا جو ظاہر کردیا ہے۔
درد رحم:ریوند خطائی حسب ضرورت لے کر باریک پیس لیں اور اس کے ہم وزن مصری ملا لیں بس دوائے رحم تیار ہے۔ دن میں دو بار چھ چھ ماشہ کی مقدار میں استعمال کریں۔ درد رحم خواہ کسی قسم سے ہو رہا خواہ ماہواری ایام کی وقت سے ہو رہا ہو یا وضع حمل اس کا باعث ہو ان شاء اللہ ختم ہوجائیگا۔
شربت حسن افزاء :یہ نسخہ حسن کی متلاشی خواتین کے دل کی آواز ہے۔رنگ و رخسار کو نکھارتا ہے اور جسم و جان میں طاقت اور توانائی پیدا کرتا ہے۔ ایسا نسخہ آپ لاکھوں ہاتھ میں لے کر گھومیں پھر بھی نہ ملے گا۔ اس کی قدر کیجئے گا۔ ھوالشافی:شنگرف ایک تولہ ،ٹاٹری ایک تولہ ہر دوکو باہم ملا کر 12گھنٹہ خوب زور دار ہاتھوں سے کھرل کریں پھر ایک سیر مصری کا قوام تیار کر کے یہ سفوف شامل کر دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر ست الائچی تین ماشہ، ست پودینہ ڈیڑھ ماشہ شامل کر دیں بس شربت حسن افزاء تیار ہے ۔ دو تولہ پانی میں ملا کر نوش فرما لیا کریں دن میں ایک بار۔ اس دوران خالص دودھ اور خالص دیسی گھی خوب استعمال کریں۔
مقوی باہ، مقوی جگر اور قلب ہے پوشیدہ امراض کے ازالہ کے لیے مفید ہے چونکہ اس کے استعمال سے خون وافر مقدار میں پیدا ہوتا ہے اس لیے رنگ و رخسار کو نکھارتا ہے اور جسم و جان میں طاقت اور توانائی پیدا کرتا ہے ۔
جوشاندہ مخرج بلغم:زوفا 5 ماشہ، انجیر 4 عدد، ملٹھی مقشر 6 ماشہ، گل بنفشہ 3 ماشہ ہر چار ادویہ کو مناسب مقدار پانی میں ڈال کر جوش دیں اور دن میں دو تین مرتبہ پلائیں۔ تمام جوشاندے کے تین حصہ کر لیں اور ایک ایک حصہ پلائیں۔ یہ جوشاندہ بلغمی کھانسی میں جبکہ سینہ میں بلغم بہت زیادہ جم رہی ہو اور نہ نکلے اس جمی ہوئی بلغم کو بآسانی خارج کرتا ہے اور بلغمی بخار جو کہ اکثر شام کو ہوا کرتا ہے اس کے لیے بھی مجرب ہے ۔
پیام شفاء: پیٹ کے امراض میں مبتلا خواتین کیلئے یہ نسخہ پیام شفاء ہے۔ ھوالشافی:عمدہ گلقند 5 تولہ، زیرہ سفید 2 تولہ، زیرہ کو باریک سفوف بنا کر گلقند میں ملا لیں صبح و شامل کھانا کھانے کے بعد ایک 12 گرام کھائیں۔ کھانا کھاتے ہی قے کا آ جانا ، ترش ڈکاریں، بدہضمی، اپھارہ بھوک نہ لگنا وغیرہ امراض شکم میں مجرب ہے
قبض کشاء:نوشادر ٹھیکری 4 تولہ ، سونٹھ 4 تولہ، کالی مرچ2 تولہ، ریوند خطائی 6 تولہ ، سنامکی ۶ تولہ سب کو سفوف بنا کر بڑے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں (یا ایک ماشہ کا کیپسول بھر لیں) ایک تا دو گولی تین مرتبہ دن میں ہمراہ دودھ یا نیم گرم پانی سے دیں۔ ترش و تیزاب سے ہونے والی علامات کے لیے بے حد مفید ہے ۔ کینسر، تپ دق اور یرقان کو دور کرنے کے لیے اعلیٰ درجہ کی دوا ہے ۔
دافع ملیریا(نوبتی بخارا ۔تپ لرزہ):ہڑتال ورقیہ ایک تولہ‘ پھٹکڑی سفید ۲تولہ ۔ دونوں کو پیس کر ملا لیں اور توے پر رکھ کر نیچے آگ جلائیں جب بریاں ہو جائے تو اتار کر پیس لیں۔ سبزی مائل (برنگ زرد سنہری) ہو گا۔ ملیریا کے لیے اکسیر اور تریاق ہے ۔ ایک رتی سے تین رتی تک خوراک تین مرتبہ دن میں کسی بھی شربت سے دیں۔
عرق النساء ۔ وجع المفاصل اورہرایک درد کے لیے: ستاور‘ سونٹھ‘ اسگندھ ناگوری‘ مصبر ہر ایک تولہ تولہ سب کا سفوف بنا کر گھیگوار کے دو تولہ رس میں چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔ صبح و شام ایک گولی پانی سے لیں کوڑیوں کی دوا سے موتیوں کے فوائد دیکھیں۔
نزلہ و زکام:بھنے ہوئے چنے سات عدد اور مرچ سیاہ ایک عدد نہار منہ چبالیں۔ چار یوم کے بعد نخود بریاں چودہ عدد اور دو عدد مرچ سیاہ شروع کریں۔ ایک ہفتہ کے بعد نخودبریاں اکیس عدد فلفل سیاہ تین عدد۔ دو ہفتہ تک اسی طرح اس عمل کو کرتے رہیں ان شاء اللہ ۔ اللہ کے فضل سے دو تین ہفتہ کے عرصہ میں مدت کا نزلہ و زکام کا فور ہو گا۔
نوٹ: جو بلغم حلق کی طرف آئے اس کو نزلہ کہتے ہیں اور جو ناک کے راستے خارج ہو اس کو زکام کے نام سے موسوم کرتے ہیں۔ نزلہ زکام سے زیادہ تکلیف دہ

اور خطرناک ہوتا ہے کیونکہ اس کا زہریلا مادہ اندر گرنے سے طرح طرح کی بیماریاں پیدا کرتا ہے ۔
پتھری مثانہ:ریوند چینی حسب ضرورت لے کر باریک پیس لیں دو ماشہ سے چار ماشہ تک پانی کے ہمرہ دیا کریں۔ بڑی مجرب ہے۔
کان کے تمام امراض ختم:کیکر کے پھول ۲ تولہ۔ روغن سرسوں ۵ تولہ میں جلا کر تیل کو صاف کر کے محفوظ کر لیں۔ چار قطرے کان میں ڈالیں۔ سردی کا موسم ہو تو نیم گرم کرلیں۔ کان سے پیپ بہتی ہو اور درد ہو تو اس روغن سے فی الفور آرام آ جاتا ہے ۔
دانتوں کا صاف کرنے والامنجن :پھٹکڑی سفید اور میٹھا سوڈا ہموزن سفون بنا لیں۔ برش یا مسواک سے دانتوں پر اچھی طرح ملیں۔ یہ دانتوں کو صاف اور مضبوط کرتا ہے اور دانتوں کے خون بند کرتا ہے ۔
شربت کھانسی:عناب تیس دانے۔ لسوڑیاں پچاس عدد۔ خطمی ۔ تخم خبازی ۔ گل بنفشہ ہر ایک ایک تولہ ۔ انجیر بیس عدد۔ زوفا۔ ملٹھی ہر ایک تین تولہ۔ پر ساؤ شیاں دو تولہ۔ مصری آدھا کلو۔ مصری کے سوا تمام دوائیں رات کو ایک سیر پانی میں بھگو کر صبح کو جوش دیں۔ جب آدھا سیر رہ جائے تو مل چھان کر مصری ملا کر شربت تیار کریں۔ تین تولہ یہ شربت پانچ تولہ عرق گاؤ زبان اور قدرے پانی ملا کر تین مرتبہ دن میں استعمال کریں ۔ معمولی نزلہ زکام و کھانسی میں عام طور پر صرف پانی ملا کر دیا جاتا ہے۔ یہ شربت کھانسی اور ہر قسم کے نزلہ و زکام پختہ و خام ۔ نمونیہ ۔ دمہ ۔ سل کے لیےاکسیر و عجیب و غریب خاص چیز ہے ۔ بلغم کو پکا کر نکالتا ہے ۔ ذات الجنب کے علاج میں غفلت کرنے سے کھانسی اور درد پرانا ہو جائے اور زخم بن چکا ہو تو ایسی حالت میں یہ شربت عجیب اثر دکھاتا ہے ۔
برائے پتھری:سنگ یہود 5 تولہ کومولی کے ایک سیر پانی میں کھرل کر کے ٹکیہ بنا لیں اور گل حکمت کے لیے پانچ کلو اوپلوں کی آگ دیں۔ سرد ہونے پر نکال کر سفوف بنا لیں‘ دورتی خوراک کچی لسی سے صبح و شام استعمال کرائیں۔ یہ کشتہ پتھری ریگ گردہ۔ سوزاک وغیرہ کے لیے مجرب المجرب ہے ۔
رعشہ و فالج وغیرہ کیلئے:سم الفار سفید‘پھٹکڑی‘نوشادر ہر چیز ہموزن لیں اور تینوں کو موٹا موٹا سا کوٹ لیں زیادہ باریک نہ کریں۔ پھر ایک مٹی کے کوزہ میں ڈال کر اوپر ٹین کا ایک پترہ بطور ڈھکن لگا کر اس میں ایک سوراخ کر لیں اور ڈھکن کو اردگرد سے مٹی سے بند کر دیں پھر سلگتے ہوئے کوئلوں میں رکھ دیں۔ جب سوراخ سے دھواں نکلنے لگے تو اس میں ایک آہنی سلاخ ڈال کر اسے ہلانا شروع کر دیںجب سفید دھواں نکلنا شروع ہو تو کوزہ کو اتار لیں۔ جب سرد ہو جائے تو سب کو پیس لیں۔ ایک چاول مکھن یا ملائی سے دیں یہ بے نظیر نسخہ رعشہ کے لیے خاص طور پر مفید ہے اور فالج‘ لقوہ‘ استر خاء،تشنج خدر‘ درد ریح اور ہر قسم کی دردوں کے لیے عمدہ چیز ہے ۔ خاص الخاص مخفی کشتہ ہے ۔
مردو خواتین کیلئے انتہائی قوت بخش ٹوٹکہ:6 ماشہ گوند چھو ہارہ ایک کلو دودھ میں پیس کر ڈال دیں اور خوب جوش دیں۔ جب دودھ کا رنگ گلابی ہو جائے تو اتار کر بقدر ضرورت مصری ملا لیں اور سوتے وقت گھونٹ گھونٹ نیم گرم پی لیں۔ نہایت مقوی ہے ‘ پوشیدہ امراض کو ختم کرتا ہے ۔ بے حساب طاقت پیدا کرتا ہے۔یہ ایک جامع ترکیب ہے جس کی موجودہ زمانے میں مردو خواتین دونوں کو بہت زیادہ ضرورت ہے ۔
بدن کا لرزنا یا رعشہ:اس مرض میں انسان کے اعضاء بالخصوص ہاتھ کسی چیز کو پکڑتے وقت یا لکھتے وقت لرزتے ہیں اور اکثر یہ مرض بلغم کی زیادتی یا کثرت جماع یا شراب نوشی کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ بلغمی رعشہ کا علاج بلغم کا تنقیہ کرنا ہے اور جماع اور شراب نوشی کے رعشہ کا علاج جماع یا شراب کو ترک کرنا ہے اور اس کا علاج مرغی کے انڈوں کو اس طرح کھانا ہے کہ آدھا انڈہ کچا ہو او رآدھا پکا۔
لاجواب قوت بخش حلوہ:بھلا وہ پونے 9تولہ لے کر اس کی ٹوپیاں اتار دیں اور 24 کلو گائے کے دودھ میں ہلکی آگ پر پکائیں حتیّٰ کہ کھویا بن جائے تو بھلا وہ نکال لیں اور اب ایک کلومیدہ ڈال کر حسب ذائقہ چینی اورخالص دیسی گھی ملا کر بھون لیں اور حلوہ بنا لیں اور روزانہ دو تولہ صبح کھا کر اوپر سے نیم گرم دودھ پی لیں ۔یہ نسخہ بڑے بڑے حکماء کا آزمودہ ہے قوت کے لیے اکسیر ہے ۔
ہر قسم کے زخموں کے لیے :16 عددبھلانوہ لے کر ایک پاؤ تل کے تیل میں جلائیں اور چھان کر اس میں ایک تولہ سنگجراحت پیس کر حل کر لیں‘ دوا تیار ہو گئی ۔ مرغی کے پر سے زخم پر لگائیں۔ زخموں کو بھرنے میں بے نظیر ہے۔ یہاں تک کہ مویشوں کے زخموں کے لیے بھی۔
کمزور مردو خواتین اور بچوں کیلئے انوکھا ٹانک:بھنے ہوئے چنے اور بادام مقشر ہموزن سفوف بنا لیں۔ ایک چمچ روزانہ کھائیں ۔ بڑے قیمتی معجونوں جتنا کام کرتا ہے۔ جسمانی اور دماغی طاقت میں اضافہ کرتا ہے۔ نظر کی کمزوری دور کرتا ہے۔ چند ہفتے‘ چند مہینے مستقل مزاجی سے کھائیں۔
بچوں کا مٹی کھانا : جن خواتین کے بچے مٹی کھاتے ہیں ان کیلئے یہ نسخہ انتہائی اکسیر ہے۔ ھوالشافی:چھوٹی الائچی 12 گرام۔ طبا شیر24 گرام ۔ مصری36 گرام ، ان کا سفوف بنا لیں۔ ایک گرام دن میں تین باربچے کو چٹائیں دیں۔
اختلاج قلب، اختناق الرحم، ضعف معدہ:دار چینی کا سفوف بنا لیں ایک ماشہ خوراک ایک تولہ شہد کے ہمراہ لیں۔
یرقان کیلئے:نوشادرہ ۲ تولہ، سونٹھ ۲ تولہ، عشبہ ۲ تولہ، پانی دو بوتل کسی مٹی کی ہنڈیا میں ڈال کر نرم آنچ پر پکائیں جب آدھا پانی رہ جائے تو آگ بند کر دیں، سرد ہونے پر صاف کر لے کام میں لائیں۔ 6 تولہ صبح اور6 تولہ شام۔ تین چار روز میں تمام شکایات رفع ہو جاتی ہیںاور چہرہ گلاب کی طرح نکھرآتا ہے ۔ عظم جگر، عظم طحال، استسقاء کے لیے بھی مفید ہے۔
قبض دائمی:برگ سناء ایک تولہ، بادیان ایک تولہ، نبات سفید 2 تولہ ہر ایک اشیاء کو علیحدہ علیحدہ کوٹ کوٹ کر پھر آپس میں ملاکرسفوف تیار کر یں۔ خوراک4 ماشہ ہمراہ نیم گرم دودھ قبل از غذا استعمال کریں ، بہت مفید ہے ۔
کوڑیوں کی دوا موتیوں سے فوائد:ستاور، سونٹھ، اسگندھ ناگوری ، مصبر چاروں ہموزن لے کر سفوف بنا لیں پھر گھیگوار کے رس میں کھرل کر کے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔ ایک گولی صبح اور ایک شام پانی کے ساتھ لیں۔ ہر ایک درد، و جمع المفاصل، عرق النساء کے لیے بے حد مفید اور مجرب ہیں کوڑیوں کی دوا سے موتیوں کے فوائد دیکھیں۔
درد سر:اطریفل زمانی ایک تولہ رات کھا کر سو رہیں۔
نظر کی کمزوری کا آزمودہ در آزمودہ علاج:سونف چھ ماشہ ، مغزبادام سات عدد، مصری ایک تولہ رات کو ملا کر سوتے وقت دودھ سے کھائیں‘ اس کے بعد پانی ہر گز نہ پئیں۔ چالیس روز میں نظر اس قدر تیز ہو جاتی ہے کہ عینک لگانے کی ضرورت نہیں رہتی ۔
آنکھوں سے پانی آنا :۲۱عدد بادام کو رات کو بھگو دیں اورصبح چھلکے اتار کر چبائیں۔ پانی شرطیہ بند ہو جاتا ہے ۔
کان سے پیپ کا آنا:سرسوں کے تیل میں کیکر کے پھول

جلا کر تیل جان لیں اور محفوظ کر لیں دو تین قطرے صبح شام کان میں ڈالتے رہیں اس سے کان درد اور پیپ آنا بہت جلد دور ہو جاتا ہے ۔
چیز رکھ کر بھول جانے والی خواتین ضرور آزمالیں!برادہ چاندی ایک تولہ (تیزابی) سیماب مصفیٰ ایک تولہ دونوں کا آب کرنڈبوٹی (بھوپھلی) (یا گلاب کا پانی ) دس تولہ۔ میں کھرل کر کے ٹکیہ بنا کر دو پتلی پیا لیوں میں بند کر کے3کلو اوپلوں کی آگ دیں بفضلہ اکسیر دماغ تیار ہے۔2 چاول سے 4 چاول تک بالائی یا مکھن یا خمیرہ گاؤ زبان عنبری کے ساتھ صرف پندرہ دن استعمال کریں۔
انتہائی لذیذ و مفید ناشتہ برائے مقوی دماغ :مغز ناریل کوفتہ ایک سیر،کشمش سبز و سرخی مائل ایک سیر صاف کردہ، مغزپستہ نیم کوب ایک پاؤ ، مغز اخروٹ نیم کو ب ایک پاؤ ، گھی ایک کلو نشاستہ آدھ سیر، چینی سفید حسب ضرورت ۔ دیسی گھی کو نرم آگ پر کڑکڑائیں اور نشاستہ ڈال کر اس قدر بریاں کریں کہ سرخ ہو جائے تو پھر چولہے سے اتار لیں اس میں پہلے چینی اور پھر میوہ جات ملا کر سنبھال رکھیں۔ صبح کے وقت پانچ تولہ تک بطور ناشتہ ہمراہ دودھ روزانہ کھائیں۔ بے حد مقوی دماغ و مقوی حافظہ دوا ہے ۔ نوٹ:(اگر مغز بادام مقشر نیم کوب ایک پاؤ ملا لیئے جائیں تو اچھا ہے )
معجون سناء:رسول پاک ﷺ کی حدیث ہے کہ سناء اور شہد موت کے علاج ہر مرض کا علاج ہے اس نسخہ کی صداقت کی اس سے بڑی دلیل اور کیا ہو گی ۔
سفوف سناء مکی ۔ مویز منقیٰ ، روغن بادام ہر ایک چھ چھ ماشہ، گلقند چھ تولہ۔ مغز بادام ایک تولہ۔ سفوف سناء کو روغن بادام میں چرب کریں اور مغز بادام اور مویز منقیٰ شامل کر کے گلقند میں ملا لیں۔ چھ ماشہ ہمراہ گرم دودھ رات کو لیں۔ دائمی قبض اور قولنج کے لیے مجرب ہے ۔
کسی بھی قسم کاگرمی اثر :گلوکوز کا بڑا ڈبہ اور ایک تولہ ست پودینہ ملا لیں۔ نصف چمچہ تین وقت لیں اکسیر اعظم ہے۔ کابوس کے لیے بھی اکسیر ہے۔
داد چنبل:نمک کا تیزاب چند دن تھوڑے سے پانی میں چند قطرے ملا کر روئی کے ساتھ ایک مرتبہ متاثرہ مقام پر لگا دیں‘ خشک ہونے پر سرسوں کا تیل لگائیں ایک دن چھوڑ کر ایک دن یہ نسخہ استعمال کریں۔
چوٹ لگنے یا کسی چیز کے لگنے سے خون کا نکلنا:خون نکلنے کی جگہ پر چائے کی پتی ڈال کر تھوڑی دیر دبا کر رکھیں خون بند ہو جائے گا ہاتھ ہٹا لیں خشک ہونے پر پتی خود بخود اترتی جائے گی اور اس جگہ چوٹ کا نشان بھی نہ رہے گا۔
دست بند کرنے کے لیے :منقیٰ بیج سمیت اچھی طرح  رگڑ کر چٹنی بنا لیں ایک گرام کی خوراک دیں ایک ایک گھنٹہ بعد کسی بھی قسم کے دست ہوں بندہو جاتے ہیں۔
گھر میں سونا ہے تو جھٹکے لگنے کی بیماری کیوں؟:سارے بدن یا دماغ میں سوتے یا جاگتے ہوئے جھٹکے لگے ہیں۔ پانی کے ایک کپ میں سونے کی کوئی انگوٹھی وغیرہ 21مرتبہ گھمائیں پھر وہ پانی دن میں تین مرتبہ پلائیں اکسیر ہے ۔
آنکھوں کے جملہ امراض:سلطان الاشجار (سرس ) کے تازہ نئے پتوں کے پانی اور عرق گلاب اعلیٰ درجہ کا ہموزن ملا لیں نظر کی کمزوری اور آنکھ کی خرابی کے لیے اکسیر اعظم ہے ایک ایک قطرہ دن میں تین بار ڈالیں۔
ہر مرض کے لیے :امرو دیا وہ موسم جو جاری ہو اس کا پھل لے کر اس پر شہد ڈال کر صبح نہار منہ کھا لیں تین دن اکسیر ہے۔ایڑوں کا پھٹنا:کوئی بھی صابن کاٹ کر پانی ملا کر مرہم بنا لیں رات کو سوتے وقت پھٹی ہوئی جگہ پر لگائیں چند روز ، اکسیر ہے ۔
آنکھوں سے پانی کا آنا :بعض مردو خواتین کی آنکھوں سے پانی بہتا رہتا ہے اور وہ مختلف قسم کے سرمے استعمال کرتے ہیں لیکن فائدہ نہیں ہوتا اس کے لیے 21 عدد بادام روزانہ چبا لیا کریں‘ اکسیر ہے ۔ بادام فاسفورس ہے ۔ (رات کو پانی میں بھگو لیں صبح چھیل کر نہار منہ کھا لیں)
ماں کے دودھ میں اضافہ:زیرہ سفید حسب ضرورت باریک کر لیں اور اس کے ہموزن مصری ملا لیں صبح و شام ایک تولہ پانی سے دیا کریں دودھ بکثرت پیدا ہو گا ۔
دوائی حلق میں اترتے ہی ہچکی بند:معدے کی خشکی کی وجہ سے ہوتی ہے اور یہ الٹی کی ایک قسم ہے جسے الٹی روکنے والی کسی بھی دوا سے روکا جا سکتا ہے ۔ ایک تولہ بڑی الائچی بمعہ چھلکے سمیت کوٹ کر آدھا پاؤ پانی مین جوش دیں آدھا رہنے پر اتار لیں سرد ہونے پر پلائیں بفضلہ تعالیٰ حلق سے اترتے ہی ہچکی بند ہو جائے گی
خسرہ:علامتیں(پسینہ کا زیادہ آنا۔ کھانسی، بخار‘ سردرد، سانس کا پھولنا۔
کوب کلاں ( خاکسی) ، عناب، منقیٰ، ہر ایک 50 گرام، انجیر7 عدد، مصری100 گرام کی7 خوراک بنا لیں۔ ایک گلاس پانی ڈال کر مٹی کے برتن میں رات کو بھگو دیں اور صبح کو اُبال کر ایک کپ بنا لیں اور مریض کو نہار منہ پلا دیں‘ اُبلی ہوئی دوائی میں دوبارہ پانی کا ایک گلاس ڈال دیں اور اس طرح رات کو اُبال کر پلائیں اب اس سامان کو پھینک دیں اور رات کو دوسرا حصہ بھگو دیں اس طرح سات دن رات پلائیں موتی جھرا گر ہڈیوں میں بھی پھنسا ہوا ہو گا تو نکل جائے گا۔ملیریا بخار :نمک لاہوری ایک ماشہ اور چینی دو ماشہ اچھی طرح پیس لیں یہ ایک خوراک ہے ۔چڑھے ہوئے بخار میں پانی یا دودھ سے دیں‘ تین مرتبہ دن میں دیں‘ بخار اتر جائے گا۔ صدہا مرتبہ کا تجربہ شدہ ہے ۔
ایک عجیب پھکی: سونف، دھنیا، زیرہ سفید، انار دانہ ہر ایک 50 گرام۔ کالانمک25 گرام۔ ست لیموں ایک تولہ۔ مصری ایک کلو۔ سب چیزوں کا الگ الگ سفوف بنا کر ملالیں، نصف چمچہ تین وقت لیں۔ یہ ایک مجرب اور لذیذ چورن ہے جو کہ ہر گھر کی ضرورت ہے ۔ بدہضمی ، گیس ، متلی کا آنا، بلڈ پریشر کا کم یا زیادہ ہونا، سینے کی جلن ، ڈیپریشن کو دور کرنے کے اکسیر ہے۔ ہر گھنٹہ بعد بھی نصف چمچ استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
درد گردہ کمزوری سے :۱دیسی گھی ایک چھٹانک میں آدھا تولہ سرخ مرچ ملا کر جلا لیں جب جل جائیں تب اتار کر چھان لیں اس گھی کا ایک چمچ پلائیں اکسیر ہے ۔
۲) پھٹکڑی سفید بریاں کر لیں اور ایک رتی چالیس دن پانی سے کھائیں ، گردے کو اسٹیل کی طرح بنا دیں گے۔ اگر گردے فیل ہو جائیں تو دوبارہ کام کرنا شروع کر دیں گے ، اکسیر ہے ۔
ہڈی جوڑنے کے لیے :شنگرف رومی ایک تولہ۔ پھٹکڑی سفید ۵۰گرام دونوں کو کھرل کر لیں اور توے پر ڈال کر بریاں کر لیں، پھر سفوف بنا لیں اور دورتی تین وقت دن گر م دودھ سے دیں۔
دافع لیکوریا:اسپغول کی بھوسی ایک چمچ صبح نہار منہ دودھ سے لیں اکسیر ہے
ہر مرض کے لیے :چھوٹی الائچی، طبا شیر، ست گلوہموزن اور ان کے ہم وزن گلوکوز ملا لیں۔ نصف چمچ تین دن میں شربت بزوری یا سادہ پانی سے لیں۔
اکسیر جگر (ہیپاٹائٹس ۔ ورم ۔ سدے ۔خون کی کمی): چرائتہ، ایلوویرا، ریوند چینی ہر ایک50گرام ، نوشادر ٹھیکری 25گرام سفوف بنا کر ایک ماشہ والے کیپسول بھر لیں تین وقت کھانا کھانے کے بعد دو دو کیپسول پانی سے لیں اور تمام فرائی چیزیں بند کر دیں دہی کا استعمال زیادہ رکھیں، اکسیر ہے ۔
تریاق بیہوشی:نمک لاہوری پانی میں حل کر کے مریض کے ناک میں دونوں طرف ایک ایک قطرہ ٹپکائیں‘ فوراً ہوش میں آ جائے گا خواہ بے ہوشی کی وجہ کچھ بھی ہو اورکتنا عرصہ کیوں نہ ہو گیا ہو۔الرجک:سونف ، پودینہ ، ملٹھی، اجوائن ہم وزن سفوف بنا لیں، کھانا کھانے سے پہلے ایک چمچ سونف پانی سے لیں تین وقت ، ایک ماہ استعمال کریں اور تمام ترش اور بادی چیزوں سے پرہیز کریں۔بچوں کا سوکھتے جانا: روزانہ سرسوں کے تیل کی سارے بدن پر مالش کریں، جائفل 50 گرام ، چینی سو گرام سوہاگہ ایک ماشہ ان سب کا سفوف بنا لیں اور ایک ایک رتی تین وقت دودھ سے دیں اکسیر ہے ڈیپریشن: آج کل گھریلو خواتین کی بہت زیادہ تعداد ڈیپریشن جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور اس کے علاج کیلئے مہنگے مہنگے ڈاکٹروں کے نسخے الماریوں میں اور مہنگی مہنگی گولیاں پیٹ میں ہوتی ہیں مگر اس موذی مرض سے نجات پھر بھی نہیں ملتی۔ مگر اس موذی مرض کا علاج انتہائی آسان اور سستا ہے۔ آج ہی سے شروع کیجئے۔ ھوالشافی: اسپغول ایک چمچ صبح نہار منہ اورایک چمچ عصر کے وقت پانی یا دودھ سے لیں۔چند ہفتے‘ چندمہینے مستقل مزاجی سے کھائیں۔
ہاتھ اور پاؤں کے مسے:چوناپان والا اور کپڑے دھونے والا سوڈا ایک نمبر ہموزن ایک قطرہ پانی کا ڈال کر ملا لیںاور مسے پر لگائیں جلا دے گا۔
کولیسٹرول کم کرنے کے لیے:میتھی کے بیج ، بڑی الائچی، پودینہ خشک ہم وزن سفوف بنا لیں کھانا کھانے کے بعد نصف چمچ لیں اکسیر ہے ۔آنکھ اور دماغ کی کمزوری دور کرنے کے لیے:9عدد بادام رات کو پانی میں بھگو دیں صبح چھیل کر ایک بادام کے ساتھ ایک عدد کشمش کا دانہ ملا کر چبا لیں اس طرح سارے بادام کھائیں ۔ ایک ماہ استعمال کریں اکسیر ہے۔پھیپھڑوں سے خون آنا:زہر مہرہ، طباشیر، چھوٹی الائچی، مصری ہموزن سفوف بنا لیں نصف چمچ صبح و شام تازہ پانی سے لیں۔سانپ کاٹے کا علاج :ریوند چینی کا سفوف بنا لیں2 رتی تین بار دن پانی سے دیں زہر ختم ہو جائے گا ۔پتہ کی پتھری:آملہ، بہیڑہ، ہر ڑزرد ہر ایک دو تولہ کا سفوف بنا لیں۔ ۴ عدد کالی مرچ اور ۴ عدد زرد کوڑی بھی پیس کر ایک بوتل لیموں کے رس میں ڈال دیں تین چمچ تین وقت پانی سے لیں اور اوپر سے خوب پانی پئیں دودھ اور گوشت والی تمام اشیاء بند رہیں گی ایک ماہ ، اکسیر ہے ۔ہڈیوں کا درد اور ڈسک پرابلم:گوندببول ایک پاؤ ‘گوند کتیرا50 گرام دیسی گھی میں بریاں کر لیں اور سفوف بنا لیں ایک چمچ دودھ سے لیں 15یوم کے بعد فائدہ نظر آئے گا ۔چند ہفتے ضرور استعمال کریں۔دماغ اور پیٹ میں پانی کا بھر جانا :سنگجراح ایک پاؤ ایک سیر پھٹکڑی سفید میں رکھ کر گل حکمت کر کے دس کلو اوپلوں کی آگ دیں سرد ہونے پر نکال لیں اور سنگجراح کو پیس لیں دو ، دو رتی کی خوراک صبح و شام پانی سے سات دن دیں اکسیر ہے ۔سرکی جوئیں:کا فو ر کو سفوف بنا کر سر سوں کے تیل میں ملا کر سر پر لگائیں 5 گھنٹے بعد سر کو دھو لیں تین چار دن لگائیں سب مر جائیں گی۔کان کا درد ۔تلی کا بڑھ جانا اورزخم: ریوند عصارہ پانی میں گھول لیں کان میں دو قطرے ڈالیں درد بند ہو جائے گا۔ ایک رتی کھلائیں بڑھتی ہوئی تلی ختم ہو جائے گا۔ پانی میں گھول کر زخم پر لگائیں ختم ہو جائے گا۔
کان کی بھنبھناہٹ:ایک تولہ رتن جوت کوٹ کر 50 گرام سوسوں کے تیل میں ملا کر گرم کر لیں جب تیل سرخ ہوجائے تو چھان لیں۔ یہ تیل کان میں ایک ایک قطرہ ڈالیں تین بار دن۔ہر مرض کے لیےامرت دھارا: کافور، ست اجوائن، ست پودینہ ہموزن لے کر کسی کانچ کی شیشی میں ڈال کر تھوڑی دیر منہ بند کر کے رکھ دیں پانی بن جائے گا دو قطرے کسی چیز میں ملا کر کھلائیں یا لگائیں۔
پیٹ کے کیڑے:اٹ سٹ(بسکھپرا) کو کوٹ کر پانی نکال لیں آدھا گلاس یہ پانی پلا دیں تین روز کسی بھی وقت، سب کیڑے مر جائیںگے۔عرق النساء :چندرس کا سفوف بنا لیں ایک ماشہ رات کو دودھ سے دیں ۔ سم الفار اور اذراقی بھی مفید ہے ۔
دماغی طاقت‘ نزلہ زکام اور امراض چشم کیلئے: اسطخدوس، سونف، نمک سیاہ، نوشادر ہموزن کا سفوف بنا لیں2 ماشہ صبح و شام پانی سے لیں۔ اکسیر ہے۔ درد سر، دماغی بوجھ، نزلہ زکام اور تمام امراض چشم کے لیے بہترین علاج ہے ۔ٹی بی سے نجات:سونٹھ4تولہ، کالی مرچ 3 تولہ، نوشادر ٹھیکڑی ایک تولہ ، ہڑتال ورقیہ ایک تولہ سب کا سفوف بنا لیں اور اچھی طرح کھرل کر لیں۔ 2 رتی کی خوراک تین بار دن میں دودھ یا آب تازہ سے دیں۔
پھوڑے ، پھنسیاں، زخم:کلو رومائی سین یا ٹیرامائی سین کا کیپسول لیں اس میںایک قطرہ سرسوں کے تیل کا ملا کر مرہم بنا لیں اور مذکورہ جگہ پر لگائیں خشک کر دے گا ۔گردے پتھری بنانا بند کر دے :سنگ یہود کو گھیگوار میں کشتہ کر لیں ایک رتی خوراک چالیس دن پانی سے دیں گردہ دوبارہ پتھری نہیں بنائے گا۔ورم رحم اتارنے کے لیے: گلیسرین کا پھایہ صبح و شام رحم میں رکھیں 5 دن۔ سارا دن پانی جاری رہے گا اور ورم اتر جائے گا ۔ کمزوری چشم اور درد سر:دو چمچ گندم۔ دو چمچ خشخاش۔ دو چمچ چاروںمغز۔ 12 بادام رات کو پانی میں بھگو دیں، صبح کو20 دانے سفید مرچ کے بھی ملا کر پیس لیں، پھر آدھا کلو دودھ میں ملا کر مصری حسب ضرورت شامل کر کے نہار منہ پئیں۔ ایک گھنٹہ بعد ناشتہ کریں، سردیوں میں گرم کر کے استعمال کریں اور دو چمچ گھی کا اضافہ بھی کریں اور گرمیوں میں ٹھنڈا کر کے استعمال کریں۔بواسیر کا خون بند کرنا:انار کا چھلکا اور زیرہ سفید ہم وزن سفوف بنا لیں ایک ایک چمچ تین وقت پانی سے لیں۔مقوی گردہ:معجون فلاسفہ رات کو ایک چمچ لیں اور معجون زرعونی عنبری صبح کو ایک چمچ لیں اور تین عرق بادیاں۔ مکو اور کاسنی ملا لیں ایک ایک کپ تین وقت پئیں۔
شربت املی و آلو بخارا صرف گرمیوں کیلئے:ایک کلو املی ، ایک پاؤ آلو بخارا، چھ کلو پانی ، تین کلو چینی، اس کا شربت بنا لیں۔ اشتہا بے بہا کے لیے چار چمچ پانی کے گلاس میں ڈال کر تین وقت پئیں، اکسیر ہے۔انگریزی دواؤں کا معدہ پر سے سائیڈ ایفکٹ ختم کرنا:دہی میں سبز پودینہ، دھنیا سبز اور زیرہ سفید کوٹ کر ملائیں ہلکی سے نمک مرچ ملا لیں ایک ایک چمچ ہر دس منٹ بعد لیں آدھا کلو دہی روز اس طرح کھائیں سات دن تک ۔بواسیر خونی وبادی:نیم کی نمولی کا مغز اس قدر کھرل کریں کہ پاؤڈر ہو جائے۔ مقعد پر سرسوں کا تیل لگا کر یہ سفوف لنگوٹ مار لیں تین رات۔ اکسیر ہے ۔بالوں کا گرنا اور گنجا پن:مہندی کے سبز پتے سوگرام، دو سو گرام سرسوں کے تیل میں جلائیں حتیٰ کہ کالے نہ ہو جائیں پھر تیل چھان لیں۔ یہ تیل لگائیں۔
گردے سے لے کر پیشاب کی نالی تک کی خرابی :ایک گلاس پانی میں دو چمچ شہد خالص ملا کر پی لیں تین وقت دن ۔ چند ہفتے‘ چند مہینے متواتر استعمال کریں۔گرمی کا دشمن:بڑا ڈبہ گلوکوز اور ایک تولہ ست پودینہ پیس کر ملائیں 6 ماشہ خوراک تین وقت دن ۔قبض :سنامکی اور گلوکوز ہموزن ملا لیں

 

3گرام رات کو سوتے وقت پانی یا دودھ سے لیں۔ مسوڑھوں سے خون آنا :پلاسٹر آف پیرس، میٹھا سوڈا ہموزن ملا لیں صبح و شام دانتوں کو ملیں دانت چمک دار ہو جائیں گے اور مسوڑھوں سے خون آنا بند ہو جائے گا۔
حمل کا بار بار گرنا:جامن کی گٹھلی کا سفوف بنا لیں ایک چمچ رات کو دودھ سے لیں ایک ماہ ۔بچوں کا سوکڑا:اس کی علامت یہ ہے کہ بچے کان کی لوکو دبائیں گے تو بچہ درد محسوس نہیں کرے گا درد محسوس کرے تو سوکڑا نہیں ہے بہر حال بکرے کی کلیجی کو جلا کر سفوف بنا لیں اور گلوکوز ڈی ملا لیں اور ایک ماشہ کی خوراک تین بار دن میں دیں، سرخ و سفید ہو جائے ۔ کینسر ہر قسم کا:سو گرام روغن زیتون میں ایک تولہ ہلدی جلالیں۔ پھر تیل کو چھان لیں۔ بیس قطرے اس تیل کے تین وقت کسی چیز میں ڈال کر پلائیں اور اوپر سے نیم گرم پانی پلائیں۔ 22 سالہ مجرب نسخہ ہے۔
بخارسے بدن کا ٹوٹنا:بادام ایک پاؤ، اجوائن ستر گرام، خشخاش ساٹھ گرام، الائچی خورد (چھوٹی الائچی) پچاس گرام، مصری ایک پاؤ۔ ان سب کی دس خوراکیں بنالیں۔  رات کو ایک خوراک پانی میں بھگو دیں صبح بادام کو چھیل لیں اور اجوائن کو اس طرح پانی میں بھگونا ہے کہ کسی کپڑے میں باندھ کر رکھیں اور پہلے اس کو کپڑے سمیت نچوڑ لیں پھر اس کو اور باقی تمام اشیاء کو کسی کونڈی میں ڈال کر رگڑیں اور تھوڑا تھوڑا پانی کا چھینٹا لگاتے جائیں جب تمام اشیاء باریک ہوجائیں تو ایک گلاس پانی ملا کر چھان لیں اور حسب ضرورت مصری ملا کر صبح نہار منہ پی لیں۔ اکسیر چیز ہے ۔ معدے کی گرمی:دوپہر کے وقت کھانا نہ کھائیں اس کی جگہ تربوز جتنا ہو سکے کھائیں اور دو گھنٹے تک پانی نہ پئیں ایک دوروز میں معدے کی تمام گرمی ختم ہو جائے گی۔بدہضمی ہر مرض کی جڑ:عموماً زیادہ کھانے یا فرائی چیزیں کھانے سے ہوتی ہے اور آج کل فارمی مرغی یا گوشت کھانا بھی اس کا ایک بہت بڑا سبب ہے جس کی وجہ سے سینے میں جلن اور معدے میں آگ سی لگ جاتی ہے اور جگر کے مقام پر درد شروع ہو جاتا ہے ۔ اس کا بہترین حل یہ ہے کہ کھانا بند کر دیں اور دہی کی لسی بنا لیں اور چھان لیں اور چینی حسب ضرورت ملا لیں اور برف کو باریک کر کے اتنی ڈالیں کہ یہ لسی برف کی طرح ٹھنڈی ہو جائے اور پھر اس کے ایک یا دو گلاس پی لیں چار گھنٹے بعد دوبارہ یہی عمل کریں۔ مکمل آرام آ جائے گا۔
پیٹ کا درد : معدہ بدن انسانی میں وہ بہترین عضو ہے جس میں غذا جیسی ضروری چیز پکتی ہے ۔ معدہ کا کسی مرض میں مبتلا ہو جانا گویا تمام بدن کے بیمار ہونے کے ہم معنی ہے ۔کیونکہ جو نقص معدہ میں ہو گا ۔ وہ غذا کے ذریعے تمام بدن میں پہنچ کر خراب اثر پیدا کرے گا۔ لہٰذا معدہ میں اگر ذرا سا بھی نقص ہو تو اس کو معمولی سمجھ کر خاموش نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کے علاج کی فکر کرنی چاہیے۔
آک کے پھولوں کے لونگ حسب ضرورت لے کر اس کے برابر وزن نمک سیاہ یا عام نمک جو گھروں میں استعمال ہوتا ہے اور مرچ سیاہ تینوں چیزیں ہموزن لے کر کوٹ لیں اور رتی رتی کی گولیاں بنا لیں۔ یہ اکسیر گولیاں بفضلہ تعالیٰ پیٹ درد ، بھوک نہ لگنا، ہیضہ، کھٹے ڈکار آنا، کھانسی وغیرہ کے لیے لا جواب ہے ۔قبض:یہ بیماری آج کل بے انتہا پھیل رہی ہے جس شخص کو دیکھو قبض میں مبتلا نظر آتا ہے ۔ اس کو معمولی بیماری نہ خیال کریں بلکہ یہ تمام بیماریوں کی ماں ہے ۔ اس سے سر درد ، بواسیر، جوڑوں کا درد گھبراہٹ، بے چینی، بھوک نہ لگنا، کھانا ہضم نہ ہونا وغیرہ وغیرہ بے شمار بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں لہٰذا جب قبض کی شکایت معلوم ہو تو فوراً اس کا تدارک کرنا چاہیے۔رات کو سوتے وقت روغن بادام یا گھی (تین چمچ) آدھا کلو دودھ میں ملا کر چند روز تک استعمال کریں۔
طبی اوزان

 

(محمد یونس قادری‘ ٹنڈو آدم‘ سندھ)
سورۂ فاتحہ سے پڑھائی کی رکاوٹیں ختم
میرے بیٹے نے B.comکر کے 1سال تک دوبارہ آگے پڑھائی شروع نہیں کی تھی ۔ اس کی پڑھائی میں شروع سے بہت مسائل رکاوٹیں تھیں‘ بہت چاہنے کے باوجود کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا تھا ۔آپ سے بذریعہ ٹوکن ملاقات کی تو آپ نے سورۂ فاتحہ فجر اور عشاء کی نماز کے بعد پڑھنے کو بتائی اس طرح کہ جمعرات کو نمازعشاء کے بعد 70بار پڑھنی ‘جمعہ کو 60بار ، ہفتہ کو 50اس طرح بدھ تک 10بار پھر جمعرات سے دوبارہ 70بار پڑھنی تھی اول و آخر درود پاک اب ماشاءاللہ میرا بیٹا نمل یونیورسٹی سے MBAکر رہا ہے اور اس کا MBAمکمل ہونے والا ہے یہ سب کلام پاک کی برکت سے ہوا ہے ۔
چہرے کے دانوں رنگت اور چہرے پر بالوں کے لیے : رسالہ عبقری میں یَااَللہُ یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَاجَمِیْلُپڑھنے کے لیے ہر نماز کے بعد ایک تسبیح بتایا گیا تھا جب سے مسلسل پڑھنا شروع کیا چہرے کے دانوں، رنگت اور بالوں کے مسلسل حل ہو گئے ہیں۔
چہرے کے دانوں کے لیے نسخہ اور داغ دھبوں کے لیے :خالص شہد جو مشینوں سے گزر کر صاف نہ ہوا ہو جسے Raw honeyبھی کہتے ہیں چہرے پر لگائیں‘ 20منٹ کے بعد چہرہ دھو لیں اس سے چہرے کے دانے ختم ہوتے ہیں۔ داغ چہرے اور جسم پر جیسے مرضی ہو روزانہ استعمال کریں داغ ختم ہو جائیں گے اور چہرے کی رنگت نکھر جائے گی۔ لگانے سے پہلے بسم اللہ اور درود پاک پڑھ لیں تو تاثیر بڑھ جائے گی ۔
بالوں کو سیاہ اور لمبا کرنے کیلئے : سورۂ والیل ہر نماز کے بعد 3بار اول و آخر درود پاک پڑھنا شروع کیا ہے اس سے بال گھنے ہو رہے اور گر نا بھی بند ہو رہے ۔
بالوں کے لیے وظیفہ پیش ہے:

313بار دن میں ایک بار یا چاہے تو نماز کے بعد اول و آخر درود پاک بالوں کے ہر قسم کے مسائل کے لیے
بالوں کے لیے ایک نسخہ:آملہ اور ہریڑ کا مربہ صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے پہلے دودھ کے ہمراہ لگاتاراستعمال کریں‘ میں نے استعمال کیا ہے سفید بال کالے ہوگئے تھے۔
نظر کی کمزوری اور چہرے کے مسائل کے لیے:بعد نماز فجر اور عشاء 21بار درود ابراہیمی پڑھ کر اپنے انگوٹھوں پر پھونک ماریں‘ یہ انگوٹھے آنکھوں پر لگائیں اور تصور یہ کریں کہ گنبد خضری کا سبزرنگ کا نور آپ کی آنکھوں میں جا رہا ہے پھر ہاتھوں پر پھونک کر چہرے پر پھیریں یہی تصور چہرے کے لیے بھی کریں میرے چہرے کے داغ دانے ختم ہو گئے تھے بہت فائدہ ہواتھا ۔ (ج۔ش)
میں میڈیکل کی طالبہ ہوں مغرب کے بعد
کلاس فیلوز کے ساتھ باہر نکلی اور وبال شروع۔۔۔!!!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بعد عرض ہے کہ اللہ تعالیٰ عبقری میگزین اور عبقری کے دفتر والوں پر اور سب سے پہلے حضرت صاحب پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور اُن کے درجات بلند فرمائے آمین!
میں ایک میڈیکل طالب علم ہوں۔ گزشتہ کچھ عرصے سے میرا عبقری سے تعلق ہے۔ میں اپنے کچھ مشاہدات بتانا چاہتی ہوں اور وہ اعمال کے فوائد بھی جو مجھے عبقری سے ملے ۔ سب سے پہلے تو اپنا حال کا ہی بتاتی ہوں ۔ مجھے کچھ دن سے ڈر لگتا تھا رات کو ڈر جاتی تھی۔ ہوا کچھ یوں کہ

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 358 reviews.