محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنے بچوں کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان تھی‘ میرے بچے بہت زیادہ بدتمیز‘ ضدی تھے۔ بعض اوقات اتنی ضد اور لڑائی کرتے اور مجھے اتنا ستاتے کے میرے آنسو چھلک پڑتے اور گھنٹہ گھنٹہ بیٹھ کر روتی رہتی اور اللہ سے دعائیں مانگتی۔ حالانکہ میرے بچوں کی عمریں بھی صرف آٹھ سال اور دس سال تھیں۔ہر روز سکول نہ جانے کی ضد‘ سکول بڑی مشکل چھوڑ کر آئیں اور ٹیوشن نہ جانے پر روزانہ اتنی ضد ہوتی کہ میں تھک جاتی۔ کوئی مہمان آجاتا تو اس کے سامنے اتنی ضد کرتے کہ تمام گھر والوں کو خوب شرمندگی اٹھانا پڑتی۔رسالہ عبقری شروع سے گھر آتا ہے‘ حضرت حکیم صاحب سے موبائل فون پر وقت لے کر ملاقات کی آپ نے 21 درس ہر جمعرات تسبیح خانہ میں آکر سننے کا فرمایا۔ ہم نے درس میں آنا شروع کیا۔ ابھی ہماری پانچ جمعراتیں ہی ہوئی تھیں کہ میرے بچوں نے خود ہی صبح ہی اٹھ کر مجھے کہنا شروع کردیا کہ ہمیں جلدی تیار کردیں ہم نے سکول جانا ہے۔ میں تو حیران ہی رہ گئی‘ ضد کرنا تو بھول ہی گئے۔ آرام سے بیٹھتے ہیں کھیلتےہیں لڑائی جھگڑا کرنا بند کردیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی ہمارے کچھ کاروباری مسائل تھے درس میں آنے کی برکت سے وہ بھی حل ہورہے ہیں۔ الحمدللہ! (عنبرین کوثر‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں