ایک حدیث شریف میں ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’جو عورت اپنے شوہر کی تابعدار و مطیع ہو اس کے لیے پرندے ہوا میں استغفار کرتے ہیں اور مچھلیاں دریا میں استغفار کرتی ہیں اور فرشتے آسمانوں میں استغفار کرتے ہیں اور درندے جنگلوں میں استغفار کرتے ہیں۔ (معارف القرآن جلد ۲ صفحہ 399)۔پڑوسیوں کے ہاں کھانا بھیجنا: مسلم شریف میں ابوذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے ایک روایت ہے کہ حضور اکرمﷺ نے بطور وصیت کے حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے فرمایا: جب کھانے کی ہنڈیا تیار کرو تو اس میں ذرا شوربا زیادہ کردیا کرو تاکہ تم اپنے پڑوسیوں کے پاس بھی کچھ بھیج سکو (مسلم شریف)۔ دل کی سختی کا علاج: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے اپنی قساوت قلبی (سخت دلی) کی شکایت کی تو ٓآپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرا کر اور مسکین کو کھانا کھلایا کرو۔ (مسند احمد)۔اولاد میں بھی برابری کرنی چاہیے:حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کہتے ہیں کہ میرے باپ نے مجھے عطیہ دیا تو میری والدہ نے کہا: اس عطیے پر آپ جب تک اللہ تعالیٰ کے رسول ﷺ کو گواہ نہیں بنائیں گے میں راضی نہیں ہوں گی۔چنانچہ میرے والد نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آئے تو آپ ﷺ نے پوچھا: کیا تم نے اپنی ساری اولاد کو اسی طرح کا عطیہ دیا ہے؟ انہوں نے نفی میں جواب دیا: آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ سے ڈرو‘اور اولاد کے درمیان انصاف کرو اور فرمایا کہ میں ظلم پر گواہ نہیں بنوں گا۔ (صحیح بخاری‘ مسلم)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں