جن کےچہرے پر دانے ہیں صرف ان کیلئے:آپ تلی ہو ئی چیزیں زیا دہ نہ کھائیے ۔ چکنی چیزو ں سے دانے زیا دہ نکلتے ہیں۔ بیسن کے ساتھ منہ دھویا کیجئے ۔ گل منڈی خرید لیجئے۔ گو ل گو ل پھو لو ں کی شکل میں ہوتی ہے ۔ رات کو سترہ منڈیا ں ایک گلا س پانی میں بھگو دیجئے۔ صبح ان کو ہا تھ سے مل اور چھان کر ایک چمچ شہد ملا کر پی لیا کیجئے ۔ اس سے خون صاف ہو گا‘ دانے نہیںنکلیں گے ۔چہرے کے کیل مہاسوں کیلئے بڑی بوڑھیوں کے ٹوٹکے:بچیاں جب جوان ہوتی ہیں تو چہرے پر کیل نکلنے لگتے ہیں۔ ہماری جلد کے نیچے لاتعداد چربیلے غدود ہوتے ہیں جن میں سے ایک قسم کا تیل نکلتا رہتا ہے جب ان میں ذرا سی بھی چھوت لگتی ہے تو کیل نمایاں ہوجاتے ہیں۔ آپ چاکلیٹ بھی کھاتی ہیں‘ چاکلیٹ اور میٹھی چیزیں بالکل نہ کھائیے۔ دیسی گندم کا آٹا بغیر چھنا استعمال کریں چینی سے بنی چیزیں کھانی چھوڑ دیجئے۔ فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کی جلد میں سے تیل کی نکاسی کم ہوجائیگی اور کیل بہت کم دکھائی دیں گے۔ تیسری اہم بات یہ کہ روزانہ کم از کم آٹھ دس گلاس پانی پینا شروع کردیں۔ علاوہ ازیں جو بچیاں نماز کی پابندی کرتی ہیں تو پانچوں وقت وضو کرتی ہیں۔ وضو کی برکت سے ان کے چہرے پر دانے بہت کم نکلتے ہیں۔ ایک گھریلو ٹوٹکہ یہ ہے کہ تازہ پودینہ مع ڈنڈیوں کے پیس کر اس کا رس نکالیے۔ بیسن سے منہ دھو کر خشک کرکے رات کو پودینہ کا رس اچھی طرح کیلوں پر لگائیے اور صبح دھولیجئے۔ کیل پھنسیاں اور جلد کی سوزش دور کرنے کیلئے پودینہ بہت اچھی دوا ہے۔ رات کو چنے کی دال بھگو کر رکھ دیجئے۔ صبح پیس کر اس میں تھوڑا سا دہی ملا کر چہرے پر ماسک لگائیے اور بیس منٹ بعد دھو لیجئے۔ چند روز میں آپ کا چہرہ صاف ہوجائیگا۔ جن بچیوں کے چہرے پر کیل مہاسے نکلتے ہوں انہیں چاہیے کہ وہ بیسن سے منہ دھویا کریں اور صابن لگانا بند کریں۔ مزید کمالات جاننے کیلئے درج ذیل کتاب کا مطالعہ کریں:۔
’’خواتین کے مسائل اور بڑی بوڑھیوں کے ٹوٹکے‘‘
خواتین کے ہر طبی ‘ روحانی ‘نفسیاتی ظاہر و پوشیدہ مسئلے کا آسان گھریلو علاج اورکچھ۔۔۔۔اس کتاب میں پڑھیں!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں