سمجھ نہیں آتی تھی کس سے اجازت لوں‘ کس کے پاس جاؤں؟ بس اللہ سے دعا کرتا تھا کہ یااللہ کوئی کامل استاد سے مجھے ملوا دے اور اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے میری دعا قبول کی اور اس کریم نےعبقری سے میری ملاقات کروا دی۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!رب العزت سے دعا گو ہوں کہ آپ ہمیشہ خیرو عافیت سے رہیں اور آپ کا سایہ ہم سب پر قائم دائم رکھے۔ میں آبائی طور پر ملتان کا رہائشی ہوں مگر چند سال سے لاہور میں مقیم ہوں‘ الحمدللہ! ہمارا گھرانہ دین دار ہے اور اللہ کا لاکھ لاکھ شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے دین دار گھرانے میں پیدا کیا۔ میں آپ کو پہلے نہیں جانتا تھا۔ جنوری 2013ء میں اپنی پھپھو کے گھر گیا ہوا تھا تو وہاں آپ کا رسالہ عبقری دیکھا ان کے گھر ہر ماہ آتا ہے‘ وہاں پڑھا‘ پڑھ کر اچھا لگا اور اب الحمدللہ مستقل ہر ماہ سے پڑھ رہا ہوں۔ عبقری پڑھنے سے پہلے ہی مجھے وظائف عملیات کا بہت شوق تھا۔ بہت سے بزرگان دین کی کتب پڑھتا رہتا تھا لیکن وہی بات کوئی بھی وظیفہ ابھی تک کیا نہیں تھا کیونکہ ہر وظیفہ کے نیچے لکھا ہوتا ہے اجازت لے کر کریں۔ سمجھ نہیں آتی تھی کس سے اجازت لوں‘ کس کے پاس جاؤں؟ بس اللہ سے دعا کرتا تھا کہ یااللہ کوئی کامل استاد سے مجھے ملوا دے اور اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے میری دعا قبول کی اور اس کریم نےعبقری سے میری ملاقات کروا دی۔ میں اپنے چند مشاہدات و تجربات عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں:۔میں اُس وقت بہت چھوٹا شاید چھٹی کلاس میں پڑھتا تھا تو کہ ایک مولانا صاحب مسجد میں بیان کرہے تھے کہ جو ہوتا ہے اللہ سے ہوتا ہے اللہ کے علاوہ کسی سے کچھ نہیں ہوتا‘ بس! اس وقت سے لے کر آج تک جب بھی کوئی مشکل‘ پریشانی کوئی تنگی کوئی حاجت ہوتی ہے فوراً اپنے اللہ سے مانگتا ہوں اور آپ یقین مانیں کہ اللہ مجھے میری حیثیت سے بڑھ کر عطا فرماتے ہیں اور ایک خاص عمل جو میں جمعہ کے دن کرتا ہوں کوئی حاجت‘ کوئی ضرورت‘ کوئی مشکل کام‘ پریشانی ہو جمعہ کے دن امام صاحب جو عربی کا خطبہ شریف دیتے ہیں اس کے درمیان میں جب امام صاحب کچھ دیر کیلئے خاموش ہوتے ہیں اس وقت میں دل میں دعا کرتا ہوں‘ نہ زبان سے نہ ہاتھ اٹھائیں۔ بس دل میں جو مانگنا ہے مانگ لیں اور پھر دیکھیں وہ دعا اسی وقت قبول ہوتی ہے اور فوراً وہ کام ہوجاتا ہے۔ یہ میرا ساری عمر کا تجربہ ہے اور یہ عمل میرا نام لکھے بغیر رسالہ میں شائع کردیں۔ قارئین یقین جانیے میری ہر دعا اس عمل کی وجہ سے قبول ہوتی ہے۔
ایک عمل میں کرتا ہوں وہ یہ کہ سیدھا اللہ رب العزت سے مشورہ کرتا ہوں‘ یعنی استخارہ کرتا ہوں‘ اللہ سے پوچھتا ہوں جو بھی کام ہو‘ طریقہ عمل بھی لکھ رہا ہوں بہت آسان ہے‘ ہر بندہ کرسکتا ہے‘ فوراً گارنٹی سے جواب ملتا ہے۔ بس یقین کامل ہو اس ذات پر بس پھر دیکھیں۔
طریقہ عمل: سب سے پہلے وضو کرکے دو نفل صلوٰۃ الحاجت پڑھیں اور جو مقصد ہو اس کے بارے میں اللہ سے دعا کریں کہ یااللہ تو سیدھا راستہ دکھادے۔ دعا کے بعد تین یا سات مرتبہ درود شریف پڑھیں پھر سورۂ یٰسین اور سورۂ رحمٰن پڑھیں اور پھر سات یا تین مرتبہ درود شریف پڑھیں پھر سورۂ یٰسین اور سورۂ رحمٰن پڑھیں اور پھر تین سے سات دفعہ درود شریف پڑھیں اور اپنا مقصد سامنے رکھیں اور ایک کاغذ پر دو لائن لگائیں جیسے پلس کا نشان ہوتا ہے اوپر اور نیچے لائن کے آخر میں نہ خیر لکھیں اور سائیڈ والی لائن جو سیدھی لائن کے درمیان لگائی جاتی ہے اس کے آخر میں خیر لکھیں۔ اور ایک تسبیح ہاتھ میں سیدھی پکڑ لیں اور درودشریف پڑھتے رہیں اور اپنے مقصد کی اللہ سے دل ہی دل میں دعا کریں اور پھر دیکھیں تسبیح خود ہلنے لگے گی اور آپ کو پتہ چل جائے گا کہ اس کام میں خیر ہے یا نہ خیر ہے‘ یہ عمل بھی میں کرتا ہوں اور ہر خیر والا کام کرتا ہوں اور کامیاب ہوتا ہوں‘ یہ عمل بھی عبقری رسالہ میں شائع کردیا جائے۔اس کے علاوہ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ یااللہ پڑھتا ہوں اور سات مرتبہ ھوااللہ الرحیم پڑھتا ہوں اور دل پر ہاتھ رکھ کر دل میں سوچتا ہوں کہ اللہ کی رحمت حضور نبی کریم ﷺ کے روضہ اقدس پر اترتی ہوئی سیدھی میرے دل پر آرہی ہے اور(باقی صفحہ نمبر22پر )
(بقیہ: کاغذ پر دو لائنیں لگا کر استخارہ کیجئے‘ آزمودہ عمل)
میرا دل پڑھ رہا ہے اللہ اللہ اللہ آپ یقین جانیے قارئین کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرے دل دھڑک نہیں رہا بلکہ دل اللہ اللہ اللہ پڑھ رہا ہے اور اس عمل کی فائدے تو اتنے ہیں کہ میں بیان نہیں کرسکتا‘ انسان پورے کا پورا بدل جاتا ہے‘ ہر چیز بدل جاتی ہے‘ جو دعا کرتا ہے قبول ہوتی ہے‘ عاجزی‘ انکساری پیدا ہوجاتی ہے‘ تقویٰ پیدا ہوجاتا ہے‘میں ہر نماز کے بعداس کی مشق کرتا ہوں اور سب سے بڑی بات انسان کو کشف ہونا شروع ہوجاتا ہے صاحب کشف بن جاتا ہے اور میں ہر وقت ذکر و اذکار بھی کرتا رہتا ہوں۔ ان سب کے علاوہ ایک اور عمل جو میں نے بارہا آزمایا وہ یہ ہے جس کام کیلئے بھی میں چالیس مرتبہ یَاقَادِرُ یَانَافِعُ پڑھتا ہوں وہ ہوجاتا ہے۔ پچھلے دنوں مجھے پیلی بڑی مکھی نے کاٹ لیا تو میں نے اول وآخر درودشریف پڑھ کر دم کیاتو نہ وہاں درد ہوا نہ سوجن ہوئی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں