محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ تین سال سے مراقبہ کی پریکٹس کررہی ہوں‘ ایک مرتبہ مراقبہ میں دیکھا کہ سیڑھیوں پر کھڑی چاند کو دیکھ رہی ہوں چاند انتہائی روشن ہے اور اس میں خانہ کعبہ کی شبیہ ہے ۔پھر ایک مرتبہ دیکھا کہ ایک چشمہ جو کہ انتہائی خوبصورت ہے اور اس کا پانی بہت شفاف اور پاک ہے‘ حضور نبی کریم ﷺ اس چشمہ سے پانی پیتے ہیں اور بعد میں اسی جگہ سے ایک گھونٹ میں بھی پانی پیتی ہوں۔ کئی مرتبہ مراقبہ کے دوران ہی دیکھا کہ وجدانی کیفیت سے آسمان کی طرف منہ کرکے کہہ رہی ہوں اللہ لا الہ الا اور کوئی طاقت مجھے جکڑ رہی ہے (جیسے موٹا اژدھا سانپ) میرے جسم کے گرد لپٹ گیا ہے اور آخرکار میں اسے کھول کر آسمان کی طرف اچھال دیتی ہوں ‘اس میں سے چنگاڑیاں نکلتی ہیں اور میں آزاد ہوجاتی ہوں۔ مراقبے کی وجہ سے جہاں مجھے دنیاوی بہت زیادہ فوائد حاصل ہوئے وہیں مجھے نماز میں دھیان نصیب ہوا ہے‘ دل کسی برائی کا اثر نہیں لیتا جیسے پہلے کوئی قضا نماز یا نفل وغیرہ پڑھتی تو دل انکار کرتا تھا اب بخوشی اجازت دیتا ہے بلکہ ایسا لگتا ہے جیسے سینے میں دل ہی نہیں۔ (رفعت اشتیاق‘لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں