محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ دوا سر سے لے کر پاؤں تک ہر مرض میں کام کرتی ہے‘ پیٹ کی ہر قسم کی بیماریوں کیلئے اکسیر کا حکم رکھتی ہے۔ھوالشافی: ست پودینہ ایک تولہ‘ ست اجوائن ایک تولہ‘ کافور ایک تولہ‘ روغن الائچی دو تولہ‘ روغن جائفل ایک ماشہ‘ روغن لونگ ایک ماشہ سب کو ایک علیحدہ شیشی میں ملالیں۔ سب عرق بن جائےگا۔ صرف ایک قطرہ پانی میں ملا کر پلایا جاتا ہے۔ ہیضہ‘ کالرا‘ بدہضمی وغیرہ کیلئے ٹھنڈے پانی ایک کپ میں ایک قطرہ ملا کر پلائیں ‘ قبض ہو تو بعداز غذا ایک قطرہ گرم پانی میں ملا کر پی لیں۔ اس نسخہ کو معمولی مت سمجھیں۔ (محمد نوید علی وارثی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں