اگر میاں بیوی میں آپس میں لڑائی جھگڑا رہتا ہو اور وہ آپس میں ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہوں تو اس کیلئے اسم الٰہی یَاجَلِیْلُ ایک سو ایک بار باوضو پڑھ کر پانی پر دم کرے اور دونوں کو پانی پلا دے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ جھگڑا ختم ہوگا اور باہمی محبت پیدا ہوجائے گی۔
ہر قسم کے درد سے نجات:اگر جسم کے کسی بھی حصے میں شدید درد ہو تو اس کیلئے ایک بوتل سرسوں کا خالص تیل لے کر اس پر باوضو اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھے۔ درمیان ستر مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر اس تیل پر دم کرے اور سنبھال کر رکھ لے۔ جب ضرورت ہو تھوڑا سا تیل ہتھیلی میں لے کر ہلکا ہلکا درد کی جگہ مالش کرے (لگائے) اور کوئی کپڑا یاپٹی اس جگہ باندھ دے تاکہ ہوا نہ لگے۔ جلد ہی ان شاء اللہ تعالیٰ درد ختم ہوجائے گا۔
لقوہ‘ قولنج‘ دردکمر‘ گیس‘ درد کان کیلئے: اگر خدانخواستہ کسی کو لقوہ کا مرض ہو جائے یا قولنج (انتڑی کا درد‘ باؤسول) یا باؤ گولہ( گیس) یا دردِ کمر پیدا ہوجائے تو اس کیلئے باوضو سورۂ فاتحہ مع بسم اللہ شریف کے ایک چینی کی پلیٹ بغیر پھول والی پر لکھے اور سرسوں کے تیل سے دھو کر ایک بوتل میں وہ تیل رکھ لے اور تھوڑا سا تیل لے کر جہاں جسم میں درد ہو لگایا کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی آرام آجائے گا۔ اگر کسی بچے کے یا بڑے کے کان میں درد ہو تو اس میں تیل ہلکا گرم کرکے ڈال دے۔ تنبیہ: یہ یاد رکھنے کی بات ہے کہ کان میں جو بھی تیل وغیرہ ڈالنا ہو اسے ہلکا گرم کرلیں۔ ٹھنڈے تیل سے کان کو نقصان پہنچتا ہے۔
بچے کی ضد چھڑانا: اگر بچہ ضد کرنے کا عادی ہو اور بات بات پر ضد کرتا ہو تو اس کیلئے اسم الٰہی
سات مرتبہ پڑھ کر خالی گلاس یا کٹورے یا پیالے پر دم کرے اور پھر اس میں اتنا پانی بھرے کہ بچہ تمام پانی آسانی کے ساتھ پی لے۔ یہ عمل صبح کے وقت کرے اور سات دن برابر عمل کرتا رہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی بچہ ضد کرنا چھوڑ دے گا۔
سامان کے گم ہونے یا چوری ہونے سے حفاظت: اگر کوئی شخص سفر پر جارہا ہے یا کسی دوسری جگہ سامان بھیج رہا ہے تو اس کو گم یا چوری ہونے سے بچانے کیلئے اسم الٰہی یَاحَفِیْظُ اس سامان پر تین جگہ لکھ دے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ تمام سامان بحفاظت رہے گا نہ چوری ہوگا نہ گم ہوگا۔
لوگ عزت کریں اور اچھابرتاؤ کریں: اگر معاشرہ میں کسی آدمی کو عزت کا مقام حاصل نہیں ہے اور لوگ اس کے ساتھ اچھا سلوک بھی نہیں کرتے ہیں اور وہ چاہتا ہے کہ لوگ اس کی عزت کریں اس کے ساتھ اچھا برتاؤ کے ساتھ پیش آئیں اور معاشرہ میں اس کو عزت وتوقیر کا مقام حاصل ہو تو بعدنماز عشاء پاک مصلے پر قبلہ رُخ بیٹھ کر پانچ سو مرتبہ اسم الٰہی یَاکَرِیْمُ پابندی کے ساتھ روزانہ پڑھا کرے۔ اگر یہ عمل بعد نماز عشاء نہ ہوسکے تو جس وقت فرصت ہو کرلیا کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ لوگ احترام وعزت کا برتاؤ کریں گے اور اس کی ہر اچھی بات کو اہمیت دیں گے۔
میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا ختم کرنا: اگر میاں بیوی میں آپس میں لڑائی جھگڑا رہتا ہو اور وہ آپس میں ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہوں تو اس کیلئے اسم الٰہی
ُ ایک سو ایک بار باوضو پڑھ کر پانی پر دم کرے اور دونوں کو پانی پلا دے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ جھگڑا ختم ہوگا اور باہمی محبت پیدا ہوجائے گی۔
ظالم اور حاسد سے حفاظت کیلئے: ظالموں اور حاسدین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے اور کارٓآمد ہے اس کی برکت سے انسان نقصان پہنچانے والے افراد سے محفوظ رہتا ہے۔اسم الٰہی
ایک سو بار باوضو بعد نماز عصر پڑھنے سے ان شاء اللہ تعالیٰ آدمی ہر قسم کے ظالم اور دشمن کے شر سے بچا رہتا ہے اور اس کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ یہ عمل روزانہ پابندی سے اس وقت تک کرتا رہے جب تک کہ حاسد یا ظالم کی طرف سے شر کا خوف ہے ورنہ کم از کم چالیس دن تو یہ عمل ضرور کرے۔
انجائنا‘ دل کی تکلیف کا علاج: اللہ نہ کرے کسی کو انجائنا کا درد ہوتا ہو‘ ہارٹ اٹیک کا اندیشہ ہو یا ایک آدھ بار ہو چکا ہو اور اب حالات کے رحم و کرم پر ہو تو اس کیلئے نسخہ کیمیا کا درجہ رکھنے والا عمل درج ذیل ہے:۔
دعا ہر نماز کے بعد سات بار اس طرح پڑھیں کہ ہر دفعہ پڑھتے وقت سینے پر بائیں جانب ہاتھ کی ہتھیلی سے ایک دائرہ مکمل کریں۔ ان شاء اللہ درد سے بھی جان چھوٹ جائے گی اور ہار ٹ اٹیک کا اندیشہ وخطرہ بھی ختم ہوجائے گا۔
ڈاڑھوں کا مجرب جھاڑا: دانتوں اور ڈاڑھوں کے درد کا ایک جھاڑا یہ بھی مجرب ہے کہ جب اس کا کوئی مریض آئے تو اسے کہیں کہ وہ اس دانت یا ڈاڑھ کو ہاتھ میں پکڑ لے جس میں تکلیف ہورہی ہے اور جواب دیتے وقت بھی اسے ہاتھ سے نہ چھوڑے۔ پھر سات بار سورۂ فاتحہ پڑھ کر اس سے پوچھیں کہ تمہارا نام کیا ہے؟ جب وہ اپنا نام بتلا دے تو آپ دوبارہ سات بار سورۂ فاتحہ پڑھ کر اس سے اس کی والدہ کا نام پوچھیں۔ جب وہ بتلا چکے تو آپ تیسری دفعہ سات بار سورۂ فاتحہ پڑھ کر اس سے پوچھیں تیری کونسی ڈاڑھ میں تکلیف ہے؟ جب وہ بتلا دے تو چوتھی بار سورۂ فاتحہ سات مرتبہ پڑھ کر اس سے اس کی عمر کے بارے میں دریافت کریں۔ جب وہ اپنی عمر بھی بتلا دے تو پانچویں بار سورۂ فاتحہ سات دفعہ پڑھ کر اسے پھونک ماردیں اور کہیں کہ اب جاکر آپ تھوڑی دیر آرام کرلیں اگر ہوسکے تو سوجائیں۔ ان شاء اللہ درد ختم ہوجائے گا۔
اگر بخار سردی لگ کر چڑھتا ہو: جس آدمی کو سردی سے بخار چڑھتا ہو اسے درج ذیل آیت کریمہ سات بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے بخار چڑھنے کے وقت سے ایک دو گھنٹے پہلے یہ دم شدہ پانی پلادیں۔ تین سے سات روز تک یہ عمل جاری رکھیں۔ سردی اور اس کا بخار ہمیشہ کیلئے رخصت ہوجائے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں