محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک نسخہ حاضر خدمت ہے جو کہ ماہنامہ عبقری میں پہلے بھی چھپ چکا ہے اور میں نے بنا کر خود بھی استعمال کیا اور کئی دوستوںکو بھی بتایا۔الحمدللہ ہمارا بارہا کا آزمودہ ہے اور جس کو بھی بتایا وہ آج بھی دعاؤں میں یاد رکھتا ہے۔ نسخہ اور اس کے فوائد درج ذیل ہیں:۔ ھوالشافی: ثعلب مصری ایرانی ایک چھٹانک‘ سفید موصلی انڈین آدھ چھٹانک‘ کالی موصلی انڈین آدھ چھٹانک‘سبز الائچی آدھ چھٹانک۔ ان سب کو اچھی طرح پیس لیں اور آدھ چمچ نہار منہ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔یہ دوائی مسلسل ایک ہفتہ کھانی ہے اور پھر ایک ہفتہ ناغہ کرنا ہے‘پھر ایک ہفتہ استعمال کرنی ہے اور پھر ایک ہفتہ دوائی سے ناغہ کرنا ہے۔ اسی طرح تین ہفتے کھانی ہے اور تین ہفتے ناغہ کرنا ہے۔ اس دوائی کے بہت زیادہ فوائد ہیں مثلاًنوجوانوں کے تمام پوشیدہ مسائل‘ طاقت خوب پیدا کرے۔رنگ سرخ و سپید بناتا ہے۔ شادی شدہ اور غیرشادی شدہ کمزور حضرات کیلئے میں نے آج تک اس سے مفید نسخہ نہیں دیکھا۔ جس نے بھی بتائی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کیا اس کے تمام پوشیدہ امراض ختم ہوئے۔ہونٹ گلاب کی پنکھڑیاں بنانے کا ٹوٹکہ: گلاب کی پتیاں ایک پاؤ‘ دودھ ایک کپ‘ گلاب کی پتیوں کو دودھ کے کپ میں ڈال دیں‘ دو دن بعد‘ گلاب کی پتیوں کو ہونٹوں پر لگائیں‘ چند دن لگانے کے بعد آپ کے ہونٹ گلاب کی پنکھڑیوں کی طرح نرم و نازک اور لال ہوجائیں گے۔ (عمیر انعام الٰہی‘ فیصل آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں