Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تین بار شادی‘ہر بار ہی طلاق‘ آخر ایسا کیوں ہوا؟

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

پھر کہنے لگا: آپ کی دوست پر ایک جن ہے وہ کسی کی جان چاہتا ہے اور بہت بھی مزید ذہنی اذیت دی‘ پھر بولے صدقہ کرنا ہے‘ کسی کو بتانا نہیں‘ پھر کہا 45 کلو گوشت‘ قبرستان میں‘ نہر میں اور کسی ویران جگہ پھینکنا ہے‘ اس کے بعد اٹھارہ ہزار مزید مانگے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ سے ایک مسئلہ شیئر کرنا چاہتی ہوں‘ میری ایک دوست ہے‘ اس کی تین بار شادی ہوئی اور تین بار ہی طلاق ہوچکی ہے اور ایک بیٹا بھی ہے جو کہ باپ نے چھین لیا‘ اب بالکل اکیلی رہ گئی ہے‘ ماں باپ کی وفات ہوچکی ہے‘ وہ بہت مشکلات میں ہے کہ جہاں بھی شادی ہوتی ہے چند ماہ بعد ہی طلاق ہوجاتی ہے اور میں بہت پریشان تھی کہ آخر اس کے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوتاہے؟ حالانکہ اس کی پاکیزگی کی گواہی میں خود دیتی ہوں‘ اس نے آج تک کوئی بُرا کام نہیں کیا‘ تہجدگزار‘ پانچ وقت کی نمازی‘ دکھ سکھ میں ہر کسی کے کام آنے والی‘ آخر اس کے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوا؟۔ میں نے ایک دن کسی میگزین میں اشتہار دیکھا کہ اپنی مشکلات کا حل قرآن اور حدیث سے تو میں نے ان سے رابطہ کیا جو کہ میری بہت بڑی غلطی تھی اور ان کا نام بھی لکھا ہوا تھا جو کہ یہاں لکھنا میں مناسب نہیں سمجھتی‘ اس نے پہلے کہا کہ آپ کیلئے ایسا عمل کروں گا کہ آپ کی دوست کی زندگی سنور جائے گی اور کہا کہ اس عمل کانام ہے ’’سونے پر سہاگہ‘‘ کہ آپ سونے کو بازو پر باندھ کر دو لونگ‘ دو الائچی اور دو کالی مرچ رکھ کر سفید کپڑے میں بازو پر لپیٹ کر باندھیں پھر کہا سوا گھنٹے کا عمل ہے اور آپ اپنا مقصد حاصل کرلیں گی۔ پھر بولا کہ کل جمعہ ہے آپ کاکام ہوجائے گا۔ میں تب لاہور جاب کے سلسلے میں تھی پہلے اس نے کہا کہ آپ کاکام ہے کہ آپ نے صرف پڑھنا ہے مگر جمعہ کو بولا کہ قبرستان جاکر تعویذ جلائیں اور وہ کاغذ پر ہاتھ کا سکیچ بنوائیں اور اس پر لکھا کہ اپنا نام والدہ کا اور دوست اور اس کی والدہ کا نام لکھیں اور جو آپ چاہتی ہیں سب لکھ کر بھیجیں اور ایک پر سورۂ فلق پڑھ کر دم کرکے رکھ دیں زیور کے اندر جمعہ کو بولے کہ کنواری لڑکی کی قبر پر جاکر سورۂ بقرہ پڑھیں اورایک تعویذ جلائیں پھر مجھے فون کریں۔ جب میں نے کہا کرلیا ہے‘ تو بولے میرے عمل کے مطابق آپ کو قبرستان میں نہیں ہیں‘ جبکہ میں قبرستان میں تھی‘ نامعلوم اچانک کیا ہوا میں وہیں بے ہوش ہوگئی‘ اگلے دن مجھے ہوش آیاتو میں نے اپنے گھر میں تھی‘ میں نے رابطہ کیا کہ میری طبیعت بہت خراب ہورہی ہے‘ بولا کہ جو میرے ساتھ کیا وہ تو ہونا ہی تھا‘ پھر کہنے لگا: پندرہ ہزار خرچ آئے گا جلدی بھیجو‘ میں مرتی کیا نہ کرتی‘ فوراً بھیجے جو کہ میں نے اپنے عمرہ کیلئے اکٹھے کیےتھے۔ پھر کہنے لگا: آپ کی دوست پر ایک جن ہے وہ کسی کی جان چاہتا ہے اور بہت بھی مزید ذہنی اذیت دی‘ پھر بولے صدقہ کرنا ہے‘ کسی کو بتانا نہیں‘ پھر کہا 45 کلو گوشت‘ قبرستان میں‘ نہر میں اور کسی ویران جگہ پھینکنا ہے‘ اس کے بعد اٹھارہ ہزار مزید مانگے‘ پھر بولے کہ آپ کی دوست پر جو کالاجادو کروایا گیا تھا اس کی وجہ سے میرا کان اور ہاتھ جل گیا اس کیلئے 313 گز کا کفن‘ کستوری تین تولے‘ زعفران چھ تولے جلدی بھیجو‘ مزید پیسے بھیجو ورنہ بہت نقصان دیںگے‘ بہت ڈرایا‘ اور ان سب چیزوں کی قیمت پچاس ہزار بتائی‘ میرے پاس صرف وہی تیس ہزار بچے تھے میں نےا دھار لے کر انہیں جلدی سے بھیجے اور بولے سات گھنٹے کا عمل ہے۔ ایسے ہی مجھے ڈرا ڈرا کر مجھ سے پانچ لاکھ تک لے لیے‘ میں رشتہ داروں سے قرض اٹھا اٹھا کر بھیجتی رہی مگر بجائے کام ہونے کے مزید مسائل میں دھنستی چلی گئی۔ پھر اسی نے کسی اور بندے سے میرا رابطہ کروایا‘ اس نے بھی پچہتر ہزار مانگے مگر کام نہ ہوا‘ اس کے بعد پھر تین لاکھ مانگے میں نے دینے سے انکار کردیا اور فون بند کردیا‘ تین دن تک میسج کرتا رہا کہ پیسے بھیجوں ورنہ تمہارا اور تمہاری دوست کا بہت بڑا نقصان ہوگا‘ تمہیں جنات قتل کردیں گے‘ تمہاری عزت کا نقصان کریں گے‘ میرے پاس پیسے ہوتے تو بھیجتی۔ اس رات میں اور میری دوست دونوں اکٹھی بیٹھ کر گھنٹوں روتی رہیں‘ اور میں خود کو کوستی رہی کہ میں نے کیوں اشتہاری عامل کو فون کیا‘ اس نے ہمارا لاکھوں کا نقصان بھی کیا اور ذہنی اذیت علیحدہ دی۔ خدارا میری تمام بہنوں سے اپیل ہے کہ کبھی بھی کسی اشتہار کو دیکھ کر فون ہرگز نہ کریں‘ ان کے پاس ذہنی اذیت دینے اور پیسے بٹورنے کے علاوہ اور کچھ نہیںہوتا ۔ یہ صرف کالا جادو کرتے ہیں اور اسی سے لوگوں کی زندگیاں سنوارنے کے بجائے صرف بربادی ہی بربادی دیتے ہیں۔ صرف اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات پر زندگی گزاریں۔ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے درس سن کر مجھے معلوم ہوا کہ دکھ سکھ دینے والی صرف اللہ رب العزت کی ذات ہے‘اس کی رضا میں خوش رہیں دنیا میں بھی سکون اور آخرت بھی سکون ہوگا۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 249 reviews.