Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مائیں ہمیشہ بھلا ہی سوچتی ہیں! اشتہاری فربہ کرنے والی ادویات ‘ نقصان اور ازالہ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔

اکتوبر کے جوابات
1۔بیٹا! آپ ہر نماز کے بعد اول وآخر تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ ایک بار سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر اپنی والدہ کی روح کو ہدیہ کرتی رہا کریں۔اس کے ساتھ ساتھ اپنی والدہ کے ساتھ ہروقت انتہائی ادب سے بات کیا کریں‘ کبھی بھی انہیں محسوس نہ ہونے دیں کہ آپ نے ان کی کسی بات کا بُرا منایا ہے۔ ان کا بہت زیادہ خیال رکھیں۔ ان شاء اللہ وہ ماں ہیں آپ کا ہمیشہ بھلاہی سوچتی ہیں ان کا رویہ آپ سے دن بدن بہتر ہوجائے گا۔(عائشہ کلثوم‘ لاہور)
2۔بہن آپ فوری طور پر یہ اشتہاری فربہ کرنے والی ادویات کھانا بند کردیں‘ ان میں اسٹرائیڈ بہت زیادہ مقدار میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے جگر میں سوجن ہوجاتی ہے اور جسم سارا پھول جاتا ہے‘ان ادویات سے پورا جسمانی نظام درہم برہم ہوکر رہ جاتا ہے۔ آپ موسمی پھل کھائیں‘ چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کریں‘ قریب اگر خواتین کی پارک ہے توٹھیک ورنہ گھر کے صحن یا چھت پر روزانہ صبح اٹھ کر ورزش ضرور کریں۔عبقری دواخانہ سے ’’ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ چند بڑی بوتلیں ضرور پئیں۔ اس سیرپ کے پینے سے ایک تو آپ کا موٹاپا کم ہوگا اور دوسرا چہرہ صاف ہوجائے گا۔ (بابرعلی‘ راولپنڈی)
3۔آپ جب صبح اٹھیں بستر سے پاؤں نیچے رکھنے سے پہلے گیارہ مرتبہ

ڑھیں۔ اسی طرح رات سونے سے پہلے بھی اسی طرح پڑھیں۔ دوسرا مسئلہ:گیس کے علاج کیلئے میں نے عبقری دواخانہ کی ’’جوہرشفاء مدینہ‘‘ سے اچھی کوئی دوا نہیں دیکھی۔ (شازیہ تبسم‘ ملتان)
4۔آپ پانچ وقت کی نماز لازماً پڑھیں‘ صبح تازہ ہوا میں گہرے سانس لیں‘ہلکی پھلکی ورزش یا چہل قدمی کریں۔ دماغ سے منفی خیالات نکال دیں‘ ہمیشہ وہ بات سوچیں جس سے آپ کو خوشی ملے‘ تازہ پھل خوب کھائیں‘ چھوٹے گوشت یا دیسی مرغ کا سالن شوربے والا بنوا کر اس میں تازہ روٹی ڈبو کر کھائیں۔عبقری دواخانہ کی روحانی پھکی ‘ جوہرشفاء مدینہ اور تندرستی ٹانک کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔(شہریار بٹ‘ گوجرانوالہ)

نومبر کے سوالات
سارے جسم کے بال ختم: میرا مسئلہ یہ ہے کہ تقریباً تیرہ یا چودہ سال کی عمر میں میرے بال گرنا شروع ہوئے‘ سب سے پہلے سر کے پچھلے حصے کے بال گرے پھر آئی بروز‘ پھر آہستہ آہستہ جسم کے دوسرے بال گرنے لگ گئے‘ ابھی میں 25 سال کا ہوں‘ میں نے ایک کتاب میں پڑھا تھا کہ جن کے بال سر کے پچھلے حصے سے گرنا شروع ہوتے ہیں تو اس کا علاج ابھی تک دریافت نہیں ہوا۔ خدارا مجھے اس کاکوئی علاج بتائیے۔ (نویدالرحمٰن‘ راولپنڈی)
الرجی ہے!: قارئین! میری عمر اس وقت 77 سال ہے‘ مجھے تقریباً عرصہ بیس سال سے نزلہ الرجی اور گلے میں کیرا پڑتا ہے‘ پھر کھانسی شروع ہوجاتی ہے پھر سانس پھول جاتاہے‘ میں نے انگریزی دوا بھی کافی عرصہ استعمال کی ہے‘ مگر وقتی فائدہ ہوتا ہے‘ پھر تکلیف شروع ہوجاتی ہے‘ مجھے کوئی دوائی بتائیے کہ میری الرجی ختم ہوجائے۔ (غلام محمد)
کالا جادو ہے: قارئین! میرے خاوند بیمار ہیں‘ ان کو کالایرقان ہے‘ او رمالی حالات بھی بہت خراب ہیں جو بھی کام کرتے ہیں نقصان ہوتا ہے‘ کسی نے کہا آپ پر کالاجادو ہے میرے خاوند بے روزگار ہیں ان کیلئے بھی وظیفہ بتادیں اور دعا بھی کریں۔ (ک، میانوالی)
ماہواری کا مسئلہ: محترم قارئین! مجھے جب بھی ماہواری آتی ہے تب ہی شدید درد ہوتا ہے‘ پیٹ بھی پھولا رہتا ہے‘ کھچاؤ بھی شدید ہوتا ہے۔ براہ مہربانی اس کا حل بتادیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 244 reviews.