Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بلی‘ کتے اور ناگ کی شکل میں سامنے آنے والے جنات

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

ریٹائرڈ آرمی آفیسر ‘آرمی ایجوکیشن کالج میں سنٹر ،ایس ایم‘ آرمی پبلک سکول اور مردان کالج میں پرنسپل۔ گریژن اکیڈمی گوجرانوالہ میں ایڈمن آفیسر رہے۔ ان کے ذاتی اور خاندانی چشم دید‘ پراسرار و حیران کن جنات کے ساتھ گزرے سچے واقعات‘ قسط وار قارئین کی نذر۔

میرے ایک دوست ہیں جوکے مقامی مسجد میں امامت کے فرائض سرانجام دیتے تھے‘ ان کی رہائش مسجد سے کچھ فاصلہ پر تھی‘ ایک دن مجھے انتہائی پریشانی کے عالم میں بتانے لگے کہ میں بہت زیادہ پریشان ہوں‘ فجر کی نماز کیلئے جب گھر سے نکلتا ہوں تو راستہ میں ایک انتہائی کالا سیاہ ناگ راستے میں پھن پھلائے کھڑا ہوتا ہے اور اسی طرح جب عشاء کی نماز پڑھا کر واپس گھر کو روانہ ہوتا ہوں تو راستے میں وہی ناگ پھن پھیلائے کھڑا مجھے ڈرا رہا ہوتا ہے۔ گھر میں بھی کئی مرتبہ چارپائی کے نیچے سانپ ہوتے ہیں‘ میں نے کئی سانپوں پر ڈنڈے برسائے ہیں بعض تو مرجاتے ہیں اور بعض فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ پھر مزید بتانے لگے کہ ایک مرتبہ تو میں غسل خانہ میں نہارہا تھا جب باہر نکلنے لگا تو دروازہ کے درمیان ہی وہی کالا ناگ پھن پھیلائے کھڑا تھا‘ میں نے غسل خانہ کے اندر سے اہلیہ کو آوازیں لگانا شروع کردیں کہ ڈنڈا لے کر آؤ‘ میرے سامنے ناگ کھڑا ہے‘ وہ ڈنڈا لے کر آئی اور دور سے ہی مجھے پکڑا دیا‘ میں نے جب اس کو مارنے کی کوشش میں ڈنڈا ہوا میں اٹھایا ہی تھا کہ وہ نیچے سے یکدم غائب ہوگیا اور میں حیران و پریشان وہی کھڑا سوچتا رہ گیا کہ یہ ہوکیا گیا؟
اسی طرح ایک بلی اور کتا بھی گلی میں پھرتے رہتے ہیں‘ میں نے مشورہ دیا کہ کسی عامل سے مل کر معلوم کرائیں کہ ماجرا کیا ہے؟ وہ ایک عامل کے پاس گئے اور پورا ماجرہ سنایا‘ اس عامل نے کہا کہ آنکھیں بند کرکے بیٹھ جاؤ‘ تھوڑی دیر بعد عامل نے کہا کہ آنکھیں کھولو اور پیچھے دیکھو‘ اس نے پیچھے دیکھا تو وہی کتا اور بلی جو گلی میں پھرتے تھے‘ ٹھیک میرے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے‘ پھر کچھ دیر کے بعد مجھے عامل نے کہا کہ سامنے دیکھو‘ جب میں نے سامنے دیکھا تو دو آدمی بیٹھے ہوئے ہیں۔ یہ وہی جنات تھے جو بلی‘ کتے اور ناگ کی شکل میں مجھے نظر آتے تھے۔
عامل نے ان سے پوچھا تم انسانوں کو کیوں تنگ کرتے ہو اور اس شخص پر کیوں مسلط ہو۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں زبردستی اس پر مسلط کیا گیا ہے۔ مہربانی فرما کر ہمیں آزادی دلوا دیں۔ ہم اس شخص کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔ اس عامل نے عمل کیا پھر وہ جنات چلے گئے اور اس شخص کے گھر نہ کبھی سانپ نکلا نہ ہی کبھی گلی میں ناگ نظر آیا اور نہ ہی وہ مخصوص قسم کی بلی اور کتا نظر آئے۔اسی طرح کا ایک اور واقعہ ہے ایک مریضہ ٹیلیفون پر مجھ سے اپنا علاج معالجہ کرواتی تھی‘ اس پر جنات کا سایہ تھا‘ ٹیلی فون پر جن خود مجھ سے بات کرنے لگ جاتا اور کہتا کہ مجھے اس خاتون پر مسلط کیا گیا ہے میں خود آزاد ہونا چاہتا ہوں‘ آپ اس خاتون کو چھوڑیں میری مدد کریں‘ میں خود بہت زیادہ پریشان اور اذیت میں ہوں‘ میں نے اس خاتون کو حضرت حکیم صاحب کے پاس دفتر ماہنامہ عبقری بھیجا‘ وہاں سے اس نے علاج کروایا تو کچھ عرصہ کے بعد وہ جن آزاد ہوگیا اور خاتون بھی پرسکون ہوگئی۔ اب وہ خاتون بالکل ٹھیک ٹھاک ہے اور اچھی ازدواجی زندگی گزار رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو شریر جنات و انسان کے شر سے محفوظ فرمائے۔ آمین! (جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 239 reviews.