محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں گزشتہ کئی ماہ سے عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ اپنا ایک ذاتی مشاہدہ قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں؛۔ میں کاروبار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم تھا‘ چند سال بعد واپس وطن لوٹا تو یہاں آتے ہی مجھے شدید بخار نے گھیر لیا‘ چند دنوں میں ہی میرے وائٹ سیل حیرت انگیز طور پر بہت زیادہ کم ہوگئے‘ میں نے پپیتے کے پتے کا عرق ہر چار گھنٹے کے بعد استعمال کیا۔ اس کے علاوہ کھجور اوردودھ کا خوب استعمال کیا۔ چند دنوں میں ہی میرے وائٹ سیل بڑی تیزی سے بڑھنا شروع ہوگئے حتیٰ کہ ڈاکٹرز بھی حیران ہوگئے کہ اتنی تیزی سے وائٹ سیل کیسے بڑھ رہے ہیں تو میں نے انہیں پپیتے کے پتے‘ کھجور اور دودھ کے استعمال کے متعلق بتایا۔ الحمدللہ اللہ کریم نے ان غذاؤں کے ذریعے مجھے شدید تکلیف سے نجات عطا فرمائی۔ (شاہد حسین‘ کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں