محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری شادی ہونے والی ہے‘ میرے گھروالے رشتہ پسند کرچکے تھے اور لڑکے کو دیکھ آئے تھے، میرے ہونے والی سسرالی مجھے پہلی مرتبہ دیکھ چکے تھے‘ اس کے بعد میرے منگیتر کی بہن‘ ماں اور دیگر رشتہ دار جب ہمارے گھر آئے آئے تو میں نے کولڈ ڈرنک پر پانچ سو مرتبہ
آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پھونکا تھا تو ان کی بہنوں نے اپنے بھائی سے میری بہت زیادہ تعریفیں کی تھیں‘ حالانکہ میرے منگیتر بہت زیادہ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ ہینڈسم اور خوبصورت ہیں جبکہ میں نارمل شکل و صورت اور رنگ کی ہوں۔ الحمدللہ! ہمارا رشتہ طے ہوچکا ہے اور ہاں اس رشتہ کیلئے میں نے استخارہ کیا تھا یہ استخارہ میں نے عبقری رسالہ میں پڑھا تھا۔ استخارہ اس طرح ہے کہ دو رکعت نفل پڑھنے کیلئے کھڑے ہوجائیں اور جس چیز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اس کا تصور کرکے جب سورۂ فاتحہ پڑھنا شروع کریں تو جب
ُ پر پہنچیں تو اس آیت کی تکرار شروع کردیں اور اتنی دیر پڑھیں جب تک آپ کا چہرہ دائیں یا بائیں نہ مُڑجائے۔ (دائیں مڑ جائے تو مقصد ٹھیک ہے اور بائیں مڑجائے تو جو تصور کیا وہ کام نہ کریں)میں نے جب یہ عمل کیا تو میرا چہرہ دائیں طرف مُڑ گیا تو میں نے ہاں کردی۔ (پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں