Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

20 لاکھ کا مقروض: محترم جناب شیخ الوظائف السلام علیکم! میں مقامی مارکیٹ میں کاروبار کرتا تھا‘ گزشتہ دو سال سے بےروزگار ہوں‘ مارکیٹ میں بہت لوگوں کا مقروض ہوگیا ہوں‘ میں نے ادھار مال خریدا اور ادھار بیچا آگے جن کو مال بیچا وہ رقم دبا کر بیٹھ گئے اور میں رقم واپس کرنے سے قاصر ہوں‘ اب دو سال سے مقروض اور مفلس بن کر بیٹھا ہوں‘ میں سب لوگوں کی رقم بھی ادا کرنا چاہتا ہوں اور دوبارہ کاروبار بھی مگر کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔ خدارا مجھے کوئی وظیفہ بتائیے کہ میری عزت بحال ہوجائے اور کاروبار بھی۔ (ب۔ز، کراچی)
جواب:قرض‘فقر و فاقہ اور تنگ دستی دور کرنے کے لئے آپ

313بار صبح و شام اول وآخر گیارہ بار درود شریف کےساتھ توجہ سے پڑھیں اور اٹھتے بیٹھتے بھی توجہ سے پڑھیں۔چند ہفتے‘ چند مہینے یہ عمل یقین سے کریں۔ نہایت آزمودہ ہے۔
بدزبان بیوی: میری شادی کو سات سال ہوگئے ہیں‘ اللہ تعالیٰ نے تین بچوں سے نوازا ہے‘ شادی پسند کی ہے‘ میری بیوی بہت زیادہ بدزبان‘ بدمزاج اور جھگڑالو ہے‘ میں اس کی وجہ سے اپنی ماں اور بھائیوں سے علیحدہ رہتا ہوں اگر میری ماں یا میرے بھائی بھابھیاں میرے گھر آجائیں تو ان سے میری بیوی کا رویہ بہت تُرش اور بداخلاقی کا ہوتا ہے میں اس کو سمجھاتا ہوں یا بتاتا ہوں تو آگے سے لڑتی ہے‘ زبان چلاتی ہے‘ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں میں چاہتا ہوں میری بیوی کا رویہ میرے ساتھ میری ماں اور میرے خاندان والوں کے ساتھ اچھا ہوجائے‘ میرے ساتھ میری والدہ کا گھر ہے وہاں ٓآئے جائے‘ محلے کی عورتیں ایک دوسرے کے پاس جاتی ہیں دکھ سکھ بتاتی ہیں یہ بھی عام عورتوں کی طرح زندگی گزارے۔ خدارا اس کیلئے مجھے کوئی وظیفہ بتائیں۔ (پوشیدہ)
جواب:محترم آپ اپنے بہن بھائیوں اور والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آتے ہیں یہ بہت ہی اچھی بات ہے‘ اس سب کے ساتھ اگر آپ اپنی اہلیہ کے والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ بھی ایسا ہی رویہ رکھیں جیسا کہ اپنے والدین کے ساتھ رکھتے ہیں تو آپ کی اہلیہ خود بخود بدلنا شروع ہوجائیں گی۔درج ذیل وظیفہ آپس میں پیار محبت بڑھانے کیلئے انتہائی تیربہدف ہے۔ آپ سارا دن اٹھتے بیٹھتے ‘ چلتے پھرتے وضو بے وضو

پڑھیں۔ اگر اس وظیفہ کے پڑھنے میں آپ کی اہلیہ بھی آپ کا ساتھ دے تو بہت اچھا ‘ نہیں تو آپ خود ہی یقین اور بھرپور توجہ سے پڑھیں اور اپنی اہلیہ کا رویہ تبدیل ہوتا خود دیکھیں۔
میرا سسرال بہت اچھا ہے مگر!: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری ہر مہینے بہت شوق سے پڑھتی ہوں اور بہت وظائف پر عمل بھی کرتی ہوں اور بہت مفید پاتی ہوں۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں شادی شدہ ہوں اور میری شادی کو تین سال ہوگئے ہیں مگر ابھی تک اولاد نہیں ہوئی‘ میں ہرکسی سے لڑتی جھگڑتی ہوں‘ میرے سسرال والے بہت اچھے لوگ ہیں‘ میرا خاوند بھی بہت اچھا انسان ہے مگر پتہ نہیں مجھے کیا ہوجاتا ہے کہ ان سب کے ساتھ لڑائی کرتی رہتی ہوں۔ شیخ الوظائف صاحب مجھے کوئی اچھا سا وظیفہ بتادیں تاکہ میں ٹھیک ہوجاؤں۔ (زوجہ عمران)
جواب: آپ کسی عمد ہ کا غذ پر

خوشخط لکھوا کر کسی ایسی جگہ لگادیں یا چوکھٹ پر کسی منا سب جگہ آویزاںکر دیں جہا ں سب گھر والوں کی نگاہ پڑتی ہو ۔ گھر والے بھی آتے جاتے اس نقش کو دیکھا کریں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کے گھر پر اپنا فضل و کرم فرمائیں ۔ اس کے علاوہ آپ چلتے پھرتے‘ اٹھتے بیٹھے وضو بے وضو درود شریف

کثرت سے پڑھتی رہا کریں۔ ان شاء اللہ آپ کا غصہ رفع ہوجائے گا اور گھر میں سکون آجائیگا۔
تھیلیسیما کے مریض:میرے دو بچے تھیلیسیما کے مریض ہیں ان کو ہر ماہ خون لگتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ میرے ابو بھی بہت بیمار ہیں‘ آپ سے گزارش ہے کہ میرے بچوں اور میرے ابو کیلئے کوئی وظیفہ بتادیں ساتھ میں دعاؤں کی بھی درخواست ہے۔ (حمیرا بی بی‘ راجن پور)
جواب:آپ دونوں (یعنی میاں بیوی) سارا دن اٹھتے بیٹھتے‘ چلتے پھرتے‘ وضو بے وضو لاکھوں کی تعداد میں

پڑھیں۔اگر آپ کے بچے پڑھ سکتے ہیں تو انہیں بھی یہ وظیفہ بتائیں اور انہیں کہیں کہ ہروقت یہی پڑھتے رہیں۔ چند ہفتے‘ چند مہینے یا جب تک بچوں کو صحت نہیں مل جاتی تب تک یہ وظیفہ لاکھوں کی تعداد میں پڑھیں۔ اس کے علاوہ صبح و شام بچوں کی تلاوت لگا کر سنائیں یا خود ان کے سر ہانے بیٹھ کر ذرا اونچی آواز میں پڑھیں اور ان پر دم کریں اور سورۂ رحمٰن کا دم کیا ہوا پانی انہیں پلائیں۔ ان شاء اللہ صحت نصیب ہوگی۔
عجب مسائل: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میرے ساتھ کچھ مسائل ہیں جو کہ درج ہیں:۔ دائیں کان میں  پھڑپھڑاہٹ‘ مخصوص آواز کا رات کو نیند سے جگا دینا‘ بالوں میں دائیں طرف خارش جیسے بڑا کیڑا چل رہا ہوں‘ جسم لاغر‘ جان ختم‘ بال اور دانت خراب‘ منہ اندر سے خراب ہوگیا ہے۔ میکے اور سسرال میں جھگڑے‘ اپنے پرائے ہوگئے ہیں۔ اس سب کیلئے کوئی خصوصی وظیفہ عنایت فرمائیں۔ اس کے علاوہ والدہ کی طبیعت بہت خراب‘ اکثر جھٹکے لگتے ہیں‘ ہروقت گھبراہٹ اور ڈر رہتا ہے۔ (پوشیدہ)
جواب:آپ اور آپ کی والدہ سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان سات سات مرتبہ اول وآخر تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ ہر گھنٹے بعد پڑھ کر اپنے دونوں کانوں پر دم کریں۔ساتھ جو پانی پینے کیلئے استعمال کرتے ہیں اس پر دم کریں اور سارا گھر وہ پانی پیے۔ناغہ کے دنوں میں یہ عمل نہ کریں۔ آپ کی طرف سے کوئی اور گھر کا فرد کرسکتا ہے۔
میرے بچے جادو کا شکار: میرے بچے گزشتہ آٹھ سال سے سخت جادو کا شکر ہیں‘ شیطان جنات‘ سفلی بچوں کے پاؤں سے چڑھتے ہیں اور سخت اذیت دیتے ہیں‘ اب تک بچوں کےعلاج پر لاکھوں خرچ کرچکی ہوں لیکن کہیں سے مستقل شفاء نہیں ہوئی‘ جس کسی نے جو بتایا وہ سب کچھ پڑھتے ہیں مگر کچھ ہی عرصہ کے بعد دوبارہ حملہ ہوجاتا ہے۔ خدارا ہمیں کوئی وظیفہ یا عمل عنایت فرمائیں کہ ان مصائب سے ہماری جان چھوٹ جائے۔ (پ۔ق)
جواب: صبح و رات سورۃ فلق اور سورۂ ناس ایک تسبیح پڑھ کر پانی پر دم کریں اور یہ پانی تمام گھر والے پینے کیلئے استعمال کریں اور اسی پانی کے چھینٹے گھر کے چاروں کونوں میں ماریںمزیدیہی پانی ہاتھوں پر ہلکا سا لگا کر پورے جسم پر پھیر لیا کریں۔ علاوہ ازیں نماز عصر کے بعد یَااللّٰہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ ایک سو ایک بار پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے حالات بہتر ہونے کی دعا کیا کریں۔ اللہ تعالیٰ پر یقین رکھیں کہ اس یقین سے ہی انسان کو اطمینان قلب حاصل ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی بھی حاصل ہوتی ہے۔ وسوسوں میں گرفتار نہ ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 212 reviews.