Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سورۂ بقرہ سے بیٹا پانے والے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ اس کے پڑھنے کی وجہ سے زندگی دن بدن اعمال پر آرہی ہے‘ مثلاً جب بھی قبرستان دیکھتا ہوں ایک مرتبہ پہلا کلمہ پڑھ کر حضور ﷺ کی پوری امت کو ہدیہ کرتا ہوں‘ دن میں ایک تسبیح تیسرا کلمہ‘ ایک تسبیح درود شریف اور ایک تسبیح استغفار پڑھتا ہوں‘ ہر وضو کے بعد تین گھونٹ پانی پیتا ہوں اس عمل میں بہت شفاء ہے۔ خاص بات جو بتانے کیلئے خط لکھ رہا ہوں‘ جیسے ہی مجھے معلوم ہوا کہ میری اہلیہ امید سے ہیں ہم دونوں نے سورۂ بقرہ والا عمل شروع کردیا الحمدللہ اللہ نے بیٹے سے نوازا۔ (سجاد احمد)
اللہ نے بیٹے سے نواز دیا: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے گھر میں گزشتہ پانچ سال سے عبقری آرہا تھا‘ مگرمیں نے کبھی دھیان سے پڑھا ہی نہ تھا‘گھر میں افراد اس کو بہت توجہ دیتے مگر میں نہ پڑھتی تھی‘ ایک مرتبہ کام کاج سے فارغ ہوئی تو صوفے پر پڑے میگزین کو اٹھاکردیکھ رہی تھی تو سورۂ بقرہ سے شرطیہ بیٹا پائیں مضمون پر نظر پڑی سارا پڑھا‘ کچھ ہی عرصہ کے بعد پریگینسی شروع ہوئی‘ تو جیسے ہی پتہ چلا میں نے سورۂ بقرہ والا عمل شروع کردیا۔ الحمدللہ اللہ نے بیٹے سے نواز دیا۔(مسز نوید خان)۔ سورۂ بقرہ کا عمل:اسلامی چاند کے پہلے سات دن روزانہ ایک بار سورة البقرہ بیٹے کی نیت سے پڑھیں۔(پ۔ش)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 207 reviews.