Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ ارشاد الحق صابریؒ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

اگر کوئی شخص اس شبہ میں مبتلا ہو کہ اس پر کسی نے سحر یا جادو کیا ہے یا اس کی روزی باندھ دی گئی ہے یا لوگ اس سے نفرت کرتے ہیں اور اس سے کنارہ کش رہتے ہیں تو ان تمام کاموں میں بہتری لانے اور کامیاب ہونے کیلئے سورۂ یٰسین شریف کو مبین در مبین پڑھے

چور اور ہر موذی جانور سے حفاظت:اگر کسی جگہ چوری ڈاکے کا ڈر ہو یا ایسی جگہ ہو جہاں موذی جانور (تکلیف دینے والے جانور مثلاً سانپ بچھو‘ کھن کھجورے یا دیگر جانور) ہوں تو ان چور ‘ ڈاکو یاموذی جانوروںسے حفاظت کیلئے اول و آخر تین تین بار درودشریف پڑھے درمیان میںسورۂ بقرہ کی آیات 85 اور86 پڑھیں اور سورہے‘ یہ آیات پڑھنے کے بعد کسی سے بات نہ کرے۔ اگر بات کرنی پڑجائے تو دوبارہ پڑھ لے اور سوجائے۔
نقصان پہنچانے والوں سے حفاظت:اگر کسی شخص کو ڈر ہو کہ اس کا دشمن اسے بڑا نقصان پہنچادے گا تو اس کیلئے بعد نمازعشاء باوضو قبلہ کی طرف منہ کرکے پاک مصلے پر بیٹھ کر اسم الٰہی یَاجَبَّارُ ایک سو اکیس بار پڑھے اور یہ عمل اس وقت تک کرتا رہے جب تک دشمن کے نقصان پہنچانے کا خطرہ ہو‘ ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی نقصان پہنچانے والا ناکام ہوکر اپنی حرکات سے باز آجائے گا۔
سحرو جادو سے نجات‘ روزی میں برکت‘ مخلوق تابع
اگر کوئی شخص اس شبہ میں مبتلا ہو کہ اس پر کسی نے سحر یا جادو کیا ہے یا اس کی روزی باندھ دی گئی ہے یا لوگ اس سے نفرت کرتے ہیں اور اس سے کنارہ کش رہتے ہیں تو ان تمام کاموں میں بہتری لانے اور کامیاب ہونے کیلئے سورۂ یٰسین شریف کو مبین در مبین پڑھے اس کے اول و آخر درودشریف گیارہ گیارہ بار پڑھے۔ یہ عمل ہمیشہ کرے ناغہ نہ کرے۔ مسلسل پڑھنے اور عمل کرنے سے ان شاء اللہ تعالیٰ سحر، جادو، سفلی، رزق کی بندش ختم ہوگی۔ لوگ محبت اور عزت سے پیش آئیں گے اور ہر کام سہولت اور آسانی کے ساتھ انجام پائے گا۔ گھر میں خوب خیرو برکت شروع ہوجائے گی۔ سورۂ یٰسین شریف کو مبین در مبین پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب سورۂ یٰسین شریف اول مبین تک پڑھ چکے تو پھر اول سے شروع کرے یعنی دوبارہ شروع سے پڑھنا شروع کرے اور دوسرے مبین تک پڑھے پھر اول پڑھنا شروع کرے۔ جب چوتھے مبین پر پہنچے تو پھراول سےپڑھنا شروع کرے۔ جب پانچویں مبین پر پہنچے تو پھر اول سے شروع کرے۔ جب چھٹے مبین پر پہنچے تو پھر اول سے شروع کرے۔ جب ساتویں مبین پر پہنچے تو آخر تک پڑھ کر سورۂ ختم کرے لوٹ کر اول سے آخر تک پڑھے۔ اس ترکیب سے روزانہ سورۂ یٰسین شریف کو پڑھا کرے۔ یہ عمل ہر مقصد میں کامیابی کے لیے بھی اور ہر بیماری سے شفاء کے لیے بھی تیربہدف ہے۔
حافظہ مضبوط یادداشت اچھی:اگر کسی بچے یا بڑے کا حافظہ کمزور ہو اورجو کچھ پڑھتا ہو‘ بھول جاتا ہو اسی لیے تعلیم میں بھی پیچھے ہو اور بڑا آدمی ہے اس کا حافظہ بھی کمزور ہے چیز رکھ کر بھول جاتا ہے کوئی بات یاد نہیں رہتی‘ بازار سے سودا خریدنے گیا اوربھول گیا کہ کیا کیا لینا تھا جو لینا نہیں تھا وہ خرید لایا ایسی صورت میں یہ نماز گھر کاکوئی فرد ادا کرکے حافظہ کی قوت کے لیے دعا کرے اور سورۂ یٰسین ایک مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے اس بچے یا آدمی کو پلائے۔ یہ عمل ایک چلہ کرے۔ ان شاء اللہ حافظہ مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ بچے میں پڑھنے کا شوق بھی پیدا ہوگا اور وہ اپنے ہم جماعت بچوں سے آگے رہے گا اور تعلیم میں نام پیدا کرے گا۔
لقوہ‘ فالج‘ دردکمر‘ گیس ‘ درد کان کیلئے:اگر خدانخواستہ کسی کو لقوہ کا مرض ہوجائے یا قولنج (انتڑی کا درد‘ باؤسول) یا باؤ گولہ (گیس) یا دردِکمر پیدا ہوجائے تو اس کیلئے باوضو سورۂ فاتحہ مع بسم اللہ شریف کے ایک چینی کی پلیٹ بغیر پھول والی پر لکھے اور سرسوں کے تیل سے دھو کر ایک بوتل میں وہ تیل رکھ لے اور تھوڑا سا تیل لے کر جہاں جسم میں درد ہو لگایا کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی آرام آجائے گا۔ اگر کسی بچے کے یا بڑے کے کان میں درد ہو تو اس میں ہلکا گرم کرکے ڈال دے۔ تنبیہ: یہ یاد رکھنے کی بات ہے کہ کان میں جو بھی تیل وغیرہ ڈالنا ہو اسے ہلکا گرم کرلیں۔ ٹھنڈے تیل سے کان کو نقصان پہنچتا ہے۔
نظر بد سے حفاظت و نجات:اگر کسی بچے یا بڑے کو نظربد لگی ہو جس کے سبب اس کی صحت گرتی جارہی ہو کھانا کھانے کو دل نہ چاہتا ہو اور مرض بڑھتا جاتا ہو لیکن مرض کا پتہ نہ چلتا ہو۔ بچہ ہے تو ہر وقت کسی نہ کسی بہانےسے روتا ہو کھانا پینا بند ہوگیا ہو یا کھاتا ہو تو الٹی ہوجاتی ہو‘ اس سے نجات کیلئے مندرجہ ذیل کلمات باوضو ایک کاغذ پر یا چینی کی پلیٹ پر لکھیں اور اس کو پانی سے دھو کر مریض کو پلائیں اور اس پر چھڑکیں نیز یہی کلمات پڑھ کر صبح و شام مریض پر دم کریں اور یہی کلمات ایک کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کرکے گلے میں ڈال دیں‘ تعویذ پر کالا یا گہرا نیلا کپڑا چڑھائیں۔ وہ کلمات یہ ہیں:۔

سفر میں ہر قسم کے خطرات سے حفاظت:اگر کوئی شخص سفر پر روانہ ہونا چاہتا ہے یا سفر پر روانہ ہوچکا ہے اور ڈرتا ہے کہ کہیں راستے میں کوئی حادثہ پیش نہ اجائے یا ڈاکو لٹیروں سے واسطہ نہ پڑجائے تو اس کیلئے گھر سے نکلنے سے پہلے یا دورانِ سفر سورۂ عبس مکمل ایک مرتبہ پڑھ لی جائے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ سفر بخیرو خوبی پورا ہوگا اور راستہ میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہ ہوگا۔ 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 206 reviews.