Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موسم سرما کا مزہ دیسی غذاؤں کے ساتھ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

موسم سرما کی آمد آمد ہے‘ گرمیوں میں پسینہ ناک میں دم کردیتا ہے‘ ساتھ ہی پھر مکھیاں اور طرح طرح کے حشرات الارض سے واسطہ پڑتا ہے‘ بجلی اکثر نہیں ہوتی۔ دن رات مشکل سے گزرتے ہیں اور دل میں خیال آتا ہے کہ سردی ہی اچھی ہے‘ جوان مصائب سے تو بچاتی ہے۔ مگر جب سردی شروع ہونے لگتی ہے تو بدن ڈھانپنے کیلئے اور سردی سے بچاؤ کیلئے گرم کپڑے‘ سویٹر‘ کوٹ اور مفلر خریدنے میں مصروف ہوجاتے ہیں‘ غربت اور مہنگائی کی وجہ سے لنڈے بازاروں میں رش بڑھ جاتا ہے۔ زیادہ سردی ہونے کی صورت میں گیس‘ ہیٹر کا استعمال شروع ہوجاتا ہے لیکن پھر بھی ٹھنڈ لگتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے کم آمدنی والے طبقہ اور مزدور قسم کے لوگوں کیلئےا یسی غذائیں اسی موسم کی مناسبت سے پیدا کردی ہیں جن کے استعمال سے سردی کا مقابلہ بڑی آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔ گرم ملبوسات پر روپے پیسے کا خرچ کرنے کے علاوہ اگر غذا پر بہت کم لاگت کا خرچ کیا جائے تو امید ہے کہ سردی کی شدت کا احساس بہت کم ہونے لگے گا۔ سردی ان لوگوں کو زیادہ محسوس ہوتی ہے جن میں خون کی کمی ہوتی ہے اور جن کے جسم پر گوشت کم ہی نظر آتا ہے یعنی دبلے پتلے‘ ہمارے بدن کا زیادہ تر حصہ گوشت کا بنا ہوتا ہے۔ ہمیں ایسی غذائیں جن میں گیہوں کا آٹا بغیر چھنے‘ باجرہ‘ مونگ کی دال‘ مسور کی دال‘ ماش کی دال‘ چنا اور ماش کی دال لوبیا وغیرہ بہت ہی کم آمدنی والا جس کو عام طور پر غریب کہا جاتا ہے استعمال میں لاسکتا ہے اگر کچھ توفیق ہو تو دودھ‘ انڈا اور مچھلی کا استعمال بھی سردیوں میں بہترین غذا کے طور پر استعمال کرکے سردی کے زور کو توڑا جاسکتا ہے۔ سفید مرغ یعنی فارمی مرغ انتہائی گرم ہوتے ہیں کھانےسے جسم میں گرمی کا احساس فوراً ہونے لگتا ہے مگر اس کے نقصانات بہت زیادہ ہیں اکثر شہروں میں سردی کے آغاز میں ہی ان کو یخنی اور ابلے ہوئے انڈے فروخت ہونے شروع ہوجاتے ہیں جن کو غریب لوگ استعمال کرکے ٹھنڈ اور سکھ کا سانس لیتے ہیں مگر در حقیقت جسم تو گرم ہوجاتا ہے مگر کئی دیگر بیماریاں جنم لینے لگ جاتے ہیں۔ ان کو جتنا ہوسکے اتنا کم استعمال کیا جائے تو صحت میں فرق نہیں آئے گا۔ اس کی جگہ اگر جیب اجازت دے تو دیسی مرغ اور دیسی انڈے کا استعمال صحت کو چار چاند لگا دیتا ہے اور سردی کا اثر بھی نہیں ہونے دیتا۔ اس کے علاوہ حلال جانوروں کے سری پائے بے حد مقوی غذاؤں میں شامل ہیں۔ اکثر شہروں میں صبح کا ناشتہ سری پائے سے کیا جاتا ہے۔ جگہ جگہ فٹ پاتھ پر فروخت کرنے والے بیٹھے مل جاتے ہیں۔ پائے کا شوربہ بہت لذیذ اور صحت بخش ہوتا ہے اور سردی کا بہترین توڑ بھی ہے۔ اس کے علاوہ مچھلی فروش بھی گلیوں میں آوازیں لگاتے نظر آجاتے ہیں۔ مچھلی کی دم اور سر کو پھینک دیا جاتا ہے۔ اگر ان کا سوپ بھی تیار کرکے پیا جائے تو سردی کا مقابلہ بڑی ہی آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔ یہ چیزیں جسم کو بھرپور توانائی میسر کرتی ہیں اور ان کو استعمال کرنے والے کم گرم کوٹ اور سویٹر وغیرہ پہنتے ہیں۔
لہسن کا استعمال بھی ٹھنڈ سے بچاتا ہے: لہسن ہمارے کھانوں میں استعمال ہونے والا ایک اہم غذائی جُز ہے۔ کھانے کی زینت بڑھانے کے علاوہ انسانی صحت کیلئے اس کے فائدہ مند خواص کو طلباء اور سائنسدانوں نے بھی تسلیم کیا ہے۔ حال ہی میں سائنسدانوں کی ایک جماعت نے عرق ریزی سے کی گئی تحقیق کے بعد نتائج کا اعلان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جو افراد اپنی غذا میں لہسن کا استعمال متواتر رکھتے ہیں یا لہسن کے جوے سے حاصل شدہ اجزا سپلیمنٹ کے طور پر کھانے یا کسی اور طرح ان کی غذا کا حصہ بن جاتی ہے وہ موسم سرما میں ٹھنڈ لگنے سے محفوظ رہتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ اگر ایسے افراد خدانخواستہ ٹھنڈ لگنے کا شکار ہوبھی جائیں تب بھی ایسے متاثرین دوسرے مریضوں کے مقابلہ میں جلد صحت یاب ہوجاتے ہیں جن کی غذا میں لہسن کا استعمال بالکل نہیں ہوتا یا پھر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے طبی ماہرین نے تحقیق کی بنیاد پر لہسن کے استعمال کو انسانی صحت کیلئے اہم قرار دیا ہے۔
تاجدار پھل سے امراض سرما کا علاج کیجئے: سردیوں کی آمد سے چند ہفتے پہلے ہی انار کی بہار آجاتی ہے۔ میٹھا انار نزلے کا خاتمہ کرتا ہے‘ گلے کی خراش کو دور کرتا ہے‘ آواز کو صاف کرتا ہے‘ جن افراد کو پیاس بہت زیادہ لگتی ہو اگر وہ اس کا متواتر استعمال مناسب مقدار میں کریں تو یہ پیاس لگنے کی شدت کو ختم کردیتا ہے۔ خون کی کمی کا شکار اگر اسے مسلسل استعمال میں رکھیں تو جلد ہی جسم میں خون کی مقدار بڑھنے لگے گی اور زردی کی جگہ سرخی لینے لگے گی۔ معدے کی کمزوری یا سردی کی وجہ سے جب آپ کے ہونٹ سفید ہونے لگیں اور آپ کو اس کے علاج کی فکر ستانے لگے تو پریشان ہونا چھوڑئیے فوراً بازار کا رخ کریں‘ انار لائیں اور مناسب مقدار میں روزانہ اس کا استعمال شروع کردیں فرق آپ کو خود معلوم ہوجائے گا۔ آپ کو سفید ہونٹوں پر ہلکی ہلکی گلابی لپ اسٹک لگانے کی بھی ضرورت نہیں رہے گی اور رہے بھی تو کیوں؟ آخر کو انار نے آپ کے سفید ہونٹوں پر لپ اسٹک زیادہ سرخی بکھیر دی ہوگی۔
ٍ

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 200 reviews.