Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھر میں چھپائے تعویذ ظاہر ہوجائینگے! عمل آزما لیجئے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2017ء

جس کو نظربد لگی ہو‘ اس کو سورۂ توبہ کی آخری دو آیات لقد جاء کم سے لے کر آخر تک گیارہ مرتبہ اول وآخر درودابراہیمی ایک بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلادیں اور اس پر دم بھی کریں۔ نظربد دور ہوجائے گی۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے کزن نے مجھے ایک وظیفہ بتایا جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہاہوں:۔یہ وظیفہ کزن کو ان کے استاد صاحب نے بتایا تھا۔موصوف کہتے ہیں کہ اگر کوئی مشکل یا تکلیف ہو یا کسی دشمن کا ڈر ہو خصوصاً خونخوار اور زہریلے جانور اور کیڑے مکوڑے مثلاً کتا‘سانپ‘ بچھو وغیرہ کا خوف ہو تو یہ وظیفہ یقین کامل اور توجہ کیساتھ پڑھیں۔ 

موصوف کہتے ہیں کہ ایک دفعہ میں مسجد میں مغرب کی نماز پڑھنے جارہا تھا راستے میں کتے نے میرا راستہ روک لیا۔ اس نے زور زور سے بھونکنا شروع کردیا۔ میں نے جب درج بالا آیت یقین کامل اور توجہ کے ساتھ پڑھ کر اس کی طرف پھونکی تو کتا فوراً خاموش ہوگیا۔ راستے سے ہٹ کر آرام سے بیٹھ گیا۔ موصوف کہتے ہیں کہ میرے پاس اس آیت کے بہت سے فائدے اور تجربات ہیں جو میں نے اس آیت سے حاصل کیے۔ میرے ماموں ایک مرتبہ مغرب کی نماز کےبعد بیٹھے تو انہوں نے ایک وظیفہ بتایا اگر کسی کو کوئی حاجت درپیش ہو جو حل نہ ہورہی ہو تو ہروقت درودشریف‘ استغفار اور تیسرا کلمہ کا ورد جاری رکھیں۔ اگر آپ ہر وقت نہیں پڑھ سکتے تو روزانہ کم از کم ایک تسبیح پڑھیں۔ ان شاء اللہ آپ کے روزمرہ تمام کاموں میں آپ کو بھرپور فائدہ ہوگا اور مسائل غیبی طور پر حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔ اسی طرح میرے استاد محترم نے مجھے چند سال پہلے یہ وظیفہ بتایا تھا۔ اگر کوئی مشکل کام ہو جو حل نہ ہورہا ہو خصوصاً اگر آپ سفر کررہے ہیں آپ کو گاڑی نہیں مل رہی تو سورۂ قریش کا ورد کریں‘ ان شاء اللہ آپ کا سفر آسانی سے گزرے گا۔ کچھ سال پہلے عیدالفطر کے موقع پر ایک اللہ والے بیان فرمارہے تھے اور انہوں نے آخر میں سامعین کو وظیفہ بتایا۔ وظیفہ یہ بتایا:ی

اگر کوئی بھی حاجت درپیش ہو جو حل نہ ہورہی ہو تو یہ وظیفہ یقین کامل اور توجہ کے ساتھ پڑھیں‘ ان شاء اللہ آپ کی ہر خواہش پوری ہوگی۔ صرف جائز کاموں کیلئے پڑھیں ناجائز کاموں کیلئے ہرگز نہ پڑھیں۔ نقصان کا اندیشہ ہے۔

میری نانی کا بتایا آزمودہ نظربد کیلئے دم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جس کو نظربد لگی ہو‘ اس کو سورۂ توبہ کی آخری دو آیات لقد جاء کم سے لے کر آخر تک گیارہ مرتبہ اول وآخر درودابراہیمی ایک بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلادیں اور اس پر دم بھی کریں۔ نظربد دور ہوجائے گی۔ نظربد کا وہ دم جو ہماری نانی کیا کرتی تھیں‘ اول و آخر تین بار درودشریف اور تین بار سورۂ قلم کی آیات 50،51 پڑھیں اور دم کریں

فرو۔عمل نمبر2:ہر قسم کے جادو یا تعویذ کا اثر ختم‘ تعویذ اگر چھپایا گیا تو برآمد ہوجائے گا۔ عمل یہ ہے: سورۂ فلق گیارہ بار مٹھی بند کرکے پڑھیں‘ ختم ہونے پر کھول دیں‘ پھر دوبارہ سورۂ ناس کے لیے بند کریں جب وہ بھی گیارہ بار مکمل ہوجائے تو مٹھی کھول دیں اب سات بار یہ پڑھیں

۔ اس کیلئے مٹھی بند نہیں کرنی۔ اب تمام گھروالوں پر گھر میں ہر طرف ہر کونہ میں تھو تھو کرکے تھتھکار دیں‘ اثر ختم ہوجائے گا۔ عمل برائے اولاد نرینہ: دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی پر

پڑھ کر پیٹ پر اسی انگلی سے لکھو

درودشریف صرف زبان سے پڑھا جائے۔ یہ عمل روزانہ تین بار کیا جائے۔ چالیس روز تک یہ عمل جاری رہے اور چار ماہ حمل سے پہلے یہ مکمل ہوجائے۔ (فقط بنت حوا‘ فیصل آباد)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 133 reviews.