Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سید عبدالرحمٰن محی الدین حجازیؒ کے روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2017ء

اگر کوئی شخص تنگدست‘ نادار اور کم حیثیت اور عزت سے محروم ہو تو اس کیلئے بعدنماز عشاء اول و آخر درودشریف گیارہ گیارہ بار اور درمیان میں ایک سو ایک بار اسم الٰہی 

ڑھا کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ایک چلہ عمل کرنے کی برکت سے آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

بُرے اور گندے خیالات سے نجات:اگر کسی شخص کو ہروقت گندے اور بُرے بُرے خیالات آتے ہوں جس کے سبب وہ پریشان اور بے چین رہتا ہو اس کیلئے بعد نمازعشاء اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد تین سو بار اسم الٰہی 

ُ پڑھے۔ آخر میں گیارہ بار درودشریف پڑھے۔ یہ عمل روزانہ کرے اور کم از کم چالیس دن ضرور کرے۔ دوسری بات یہ ہے کہ ہر وقت خود کو کسی نہ کسی کام میں مصروف رکھے اگر پڑھنا جانتا ہے تو بزرگوں کے حالات زندگی کا روزانہ مطالعہ کرے۔ اگر پڑھنا نہیں جانتا تو روزانہ ایک سو بار کلمہ طیبہ 

و پڑھا کرے۔ اس کے لیے وقت اور وضو کی شرط نہیں جس وقت فرصت ہو پڑھ لیا کرے۔ روزانہ کچھ دیر اللہ والوں کی صحبت میں بیٹھا کرے۔
کھیت اور باغ کی حفاظت:اگر کوئی شخص اپنی کھیتی اور باغ کے سلسلے میں پریشان رہتا ہو کھیت میں جنگلی جانور اور باغوں میں پرندے باغ کو نقصان پہنچاتے ہیں اس کیلئے اسم الٰہی

کو پانچ کاغذوں پر ایک ایک سو بار لکھے اور ہنڈیا (مٹی کی چھوٹی ہنڈیا) میں بند کرکے باغ یا کھیت کے چاروں کونوں میں چار ہنڈیا گہرائی میں دفن کردے اور پانچویں ہنڈیا گہرائی میں کھیت یا باغ کے درمیان میں دفن کردے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ کھیت یا باغ ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رہے گا اور فصل اور پھل خوب ہوں گے۔

مخلوق خدا کی نظر میں باعزت ہونا:اگر کوئی شخص تنگدست‘ نادار اور کم حیثیت اور عزت سے محروم ہو تو اس کیلئے بعدنماز عشاء اول و آخر درودشریف گیارہ گیارہ بار اور درمیان میں ایک سو ایک بار اسم الٰہی 

ڑھا کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ایک چلہ عمل کرنے کی برکت سے آمدنی میں اضافہ ہوگا لوگ عزت وتکریم کے ساتھ برتاؤ کریں گے۔
ہر قسم کا غم دور‘ کام آسان:اگر کسی شخص کا کوئی کام اٹک گیا ہو اس کے باعث غم میں مبتلا رہتا ہو تو اس کیلئے بعدنماز فجر اول و آخر گیارہ گیارہ بار درودشریف پڑھے اور درمیان میں ایک سو بار یہ کلمات باوضو پاک مصلے پر قبلہ رخ بیٹھ کر پابندی کے ساتھ پڑھے۔ یہ عمل اس وقت تک کرتا رہے جب تک مشکل حل نہ ہو اورغم وفکر دور نہ ہو۔ وہ کلمات یہ ہیں:۔

کوئی بھی حاجت پورا ہونا اور مراد بر آنا:اگر کوئی ایسی شدید حاجت پیش آگئی ہو جس کا جلد پورا ہونا ضروری ہو‘ ورنہ بڑے نقصان کا اندیشہ پیدا ہونے کا خطرہ ہو اس میں دیر لگنے سے بہت بڑی مصیبت پیش آسکتی ہو تو اس کیلئے بعد نمازعشاء باوضو قبلہ رُخ پاک مصلےپر بیٹھ کر اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھے‘ درمیان میں ایک ہزار ایک مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے اور یہ عمل اس وقت تک کرتا رہے جب تک کہ حاجت پوری نہ ہو اور مراد حاصل نہ ہو۔ ان شاء اللہ بہت جلد مراد پوری ہوگی۔
لاعلاج مرض سے صحت کیلئے:اگر خدانخواستہ کسی کو کوئی ایسا مرض لپٹ گیا ہو جس کا حکیم و ڈاکٹروں کو پتہ نہ چلتا ہو اور علاج اور دوا بھی اس کو معلوم نہ ہو اور وہ بیماری کی تکالیف سے بے چین اور پریشان ہو بلکہ تمام اہل خانہ اس کی انجانی بیماری سے شدید مایوسی کا شکار ہوں تو اس کے لیے گھر کا کوئی بھی فرد مرد یا عورت بعد نمازفجر باوضو پاک مصلے پر بیٹھ کر اول و آخر گیارہ گیارہ بار درودشریف پڑھے اوردرمیان میں ایک ہزار ایک بار سورۂ کافرون پڑھے اور پانی پر دم کرکے مریض کو پلائے اور مریض پر بھی دم کرے‘ یہ عمل تین دن کرے ان شاء اللہ تعالیٰ مریض صحت یاب ہوگا اور علاج کی ضرورت نہ پڑے گی۔
نافرمان اولاد فرمانبردار بن جائے:اگر خدانخواستہ کسی کی اولاد نافرمان ہو اور بات بات پر نافرمانی کرتی ہو تو اس کیلئے روزانہ فجر کی نماز کے بعد باوضو ایک سو ایک بار اسم الٰہی یَاشَھِیْدُ پڑھے اور بچوں کے نیک اور فرمانبردار ہونے کی دعا کرے۔ ایک چلہ یہ عمل کرے۔ دوسری سب سے بنیادی بات یہ ہے کہ بچوں کو حلال رزق کھلائے‘ حرام کی روزی اور رشوت‘ چوری‘ ڈاکے کا مال کھلائے گا تو کتنے ہی وظیفے پڑھ لے اولاد کبھی فرمانبردار نہیں بن سکتی۔ لہٰذا اس سلسلے میں سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔

برائے حاجت پورا ہونے کے:اگر کسی کو کوئی ایسی حاجت پیش آگئی ہو جس کا پورا ہونا بہت ضروری ہو اور اس کے پورا نہ ہونے سے بہت زیادہ نقصان کا اندیشہ ہو تو اس کیلئےصبح دن کے نو بجے نماز چاشت ادا کرے اور اس کے بعد باوضو سورۂ یٰسین شریف تین مرتبہ روزانہ اول و آخرایک مرتبہ درودشریف کےساتھ پڑھا کرے اور پڑھنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجت پوری ہونے کی دعا کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی دعا ضرور قبول ہوگی اور اس کی حاجت پوری ہوجائے گی۔یہی عمل اس کیلئے بھی ہے کہ اگر کسی کی کوئی شخص رقم لے کر یا قرض لے کر قرضہ واپس نہ کرے تو اس کیلئے بھی یہی عمل پابندی کے ساتھ کرتا رہے اور اس وقت تک عمل کرتا رہے جب تک پوری رقم واپس نہ مل جائے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی پوری رقم جلد ہی واپس مل جائے گی۔ اس دوران کچھ حسب حیثیت صدقہ کرتا رہے۔ اگر سورۂ یٰسین زبانی نہیں یاد توقران کریم میں سے دیکھ کر پڑھ لے۔یہ عمل بے شمار کا آزمودہ ہے۔اس کے علاوہ جس کسی کو رزق کی تنگی ہو روزانہ صبح درج بالا ترتیب کے ساتھ سورۂ یاسین پڑھے اور یقین توجہ کے ساتھ اللہ سے اپنے رزق میں اضافہ کیلئے دعائیں مانگے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 117 reviews.