Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آئیے!اپنے حصہ کی نیکی کر جائیں

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2017ء

میسر کو مؤثر بنانا:اصل میں ہم من حیث القوم مردہ پرست ہو گئے ہیں۔جب کوئی اللہ والا موجود ہوتاہے تو اس کی قدر نہیں کرتے،پھرجب وہ اس دنیا سے رخصت ہوجاتاہے تو بیٹھ کر روتے ہیں۔ یاد رکھئے گا !ہر چیز کاایک وقت مقرر ہوتاہے اور وہ نعمت اس وقت وافر ہوتی ہے، بس اُس وقت اس نعمت سے استفادہ کرلینا اس نعمت کی قدردانی ہوتی ہے، بس جو قدر کرتاہے اس وقت وہ پالیتاہے،وہ نعمت اس وقت میسر ہوتی ہے۔یہ جملہ انتہائی قابل توجہ ہےـ ’’ میسر کو مؤثر کرو‘‘۔زندگی میسرہے مؤثربنالو،سانسیں میسرہیں‘مؤثر بنالو، آج صحت میسر ہے مؤثربنالو، آج وقت ہے، آج دولت ہے، مال ہے،کھانا ہے، چیزیں ہیں ،گھر ہے جس کو میسر ہے اس کو مؤثر بنالو، آنکھیں دیکھ رہی ہیں اس دیکھنے کو مؤثر بنالو۔
میں نے ایک صاحب کوفون کیا ،میں نے کہا: وہ فلاں پروفیسر صاحب!انہوں نے بات پوری نہ ہونے دی بیچ میں ہی کہنے لگے :آپ کو علم ہے! وہ آنکھوں سے نابینا ہوگئے ہیں۔میں نے کہا: ہاںعلم ہے کہ وہ آنکھوں سے نابینا ہوگئے ہیں۔ میرے کلاس فیلو تھے وہ ٹیچر بن گئے اورمیں اس لائن میں آگیا ۔مجھے ان کا ایک شاگرد کہنے لگا: میرے استاد کی آنکھیں ختم ہوگئی ہیں۔ میں نے پوچھا کس کی ؟کہنے لگا : رانا صاحب کی۔ میں نے کہا : وہ تو میرے کلاس فیلو ہیں، چلو ان کے پاس چلتے ہیں۔ ان کے ہاں پیغام بھجوایا، بڑے خوش ہوئے وہی طارق ہوگا، لیکن اب میں تجھے دیکھ نہیں سکتا،ہم آٹھویںکلاس میں اکٹھے تھے ۔پھر میرے چہرے پر ہاتھ پھیرنے لگے، کہنے لگے اب تیرے چہرے پر داڑھی بھی ہے‘ آٹھویں میں تیری ڈاڑھی بھی نہیں تھی۔ یہ حسرتوں کے الفاظ ہیں آج میسرہیںمؤثر بنالیں۔ آنکھیں،سوچیںیہ نیک صحبتیں،یہ اللہ والو ں کے تذکرے، یہ اللہ والوں کی مجالس ، اللہ والو !یہ آج میسر ہے اس کو مؤ ثر بنالوآج وہاں جانے کی توفیق بھی ہے اور یہاں آنے کی توفیق بھی ہے۔اپنے حصہ کی نیکی کر جائیں:آپ بھی اپنا سودابیچا کرو۔ بس میں بیٹھے چورن والا اپنا چورن بیچ کر گیا ،کھانسی کی گولیوںوالا ’’ساری رات باباکھنگ دا اے ‘‘وہ اپنی کھانسی کی گولی بیچ کرگیا،ٹکی والے نے اپنی ٹکی بیچی ،بس والے نے اپنا کرایہ لیا ،تو ہم نے کیا سودا بیچا! ہر بندہ اپنا کھوٹا یا کھرا سودا بیچ کر جاتاہے۔ہمارے پاس کملی والے ﷺکا سچا کلمہ ہے۔ کلمے سے سچی چیزاس دنیا میںکونسی ہے؟کیاہمارے آقا گنبد خضریٰ مدینے والےﷺ سے سچی کھری کوئی ہستی دنیا میںہے؟ہم نے وہ سودا بیچا ہی نہیں، اللہ جل شانہٗ کی محبت اور سرورکونین ﷺکے تعلق کے دو بول کسی کو سنا دیں ان دو بولوں میں کیا پتہ کس کا مقدر بدل جائے،ہم نے تو بدلتے دیکھا ہے کیا پتاوہ قبولیت کا وقت ہو اور کیا خبر اسے سو بندوں نے کہنا ہو‘ اُس وقت ان کی زندگی بدلنے کا وقت ہو ،وہ تمغہ تجھے مل جائے ،کیا خبر اس وقت اس کا دل دکھی ہو ، ہمارے دو لفظ اس کیلئے مرہم بھی بن جائیں اور اللہ کی طرف رجوع اور لوٹ جانے کا ذریعہ بن جائیں۔خدا کی محبت پانے کا خداوندی نسخہ:حضرت داؤد علیہ السلام نے پوچھا ’’یااللہ تیری محبت اور پانا چاہتاہوں،تیرا اور محبوب بننا چاہتا ہوں‘یااللہ کوئی اس کا نسخہ بتادے۔‘‘اللہ تعالیٰ نے فرمایا: داؤد میرے روٹھے ہوئے بندوں کو مجھ سے ملادے میرا اور محبوب بن جائے گا۔شہر میںاعلان ہوا بچہ اس رنگ کا ہے، ایسا چولا پہنا ہواہے، ایسی قمیض پہنی ہوئی ہے، ایسے ہے، اس طرح سے ہے، نام یہ بتاتاہے،اب ماں بیٹھی رورہی ہے سارے شہر میں ڈھونڈورا پٹ رہا اور سارا شہر دیوانہ ہوگیا ،ایک بندہ اٹھا اس نے کہا اس کی مامتاپریشان ہوگی ڈھونڈتے ڈھونڈتے بچہ مل گیا ،بچے کو کندھے پر اُٹھایا، گھر تلاش کرتے کرتے اس بچے کے گھر پہنچا گھر میں لوگ اکھٹے ہیں ،بچہ اغوا ہوگیا ہے یاگم ہوگیاہے۔ بچے کو دورسے دیکھا توماں نے بھاگ کر اسے جھپٹ لیا، سینے سے لگایا لیکن چند ہی لمحوں کے بعد بچے کو بھو ل گیا جو بچے کو لانے والا محسن تھا اس کی عزت واحترام شروع ہوگئی جوبچے کو لے کرآیا اس کا اعزاز ایسا ہے توجو اللہ کے بندے کو اللہ کے پاس لائے گااس کی عزت وتکریم کیا ہوگی۔جن ہوٹلوںپر کوچ کھڑی ہوتی ہے اس کوچ کے ڈرائیور اورکنڈیکٹر کاکھانا مفت ہوتا ہے اور پھر ڈنکے کی چوٹ پر چائے، گرم روٹی آتی ہے،کڑاہی آتی ہے، یقینا آپ کا مشاہدہ ہوا ہوگا۔ایک بس لے جانے والے کا تو یہ احترام ہو اور قیامت کے دن وہ شخص کیسا ہوگا! جو اکیلا ہوگا ہاتھ میں محمد ﷺ کی محبت کا جھنڈٖا ہوگا ،عشق نبوی ﷺکا جھنڈاہوگا اور پیچھے ایک ہجوم ہوگا اورلوگ پوچھیںگے۔ روایات کتابوں میں آتاہے کہ لوگ پوچھیں گے کہ کیا کوئی نبی ہے؟نہیں !سرورکونین ﷺ کا وہ امتی ہے جو امت کیلئے روتا بھی تھا اور اللہ کی محبت میں چلاتا بھی تھا آج یہ ساراکاسارالشکر، یہ سب کے سب جنت کی طرف جارہے ہیں ۔پہلے دل ساتھ نہیں دیتا تھا ،اب جسم ساتھ نہیں دیتا:ہمارے ایک پی ٹی ٹیچر تھے۔ سگریٹ پیتے تھے اور ناک سے دھواں نکالتے تھے سگریٹ منہ سے نکالتے ہی نہیں تھے ناک سے دھواں نکال رہے ہوتے تھے گالیاں بھی بہت دیتے تھے ،مارتے بھی بہت تھے،پی ٹی کرواتے تھے میں اکثر ان کی گلی سے گزرتاہوں، وہ اب ریٹائر ہو گئے ہیں،گلی میں ایک کریانے کی دکان کی بنچ پر بیٹھے ہوتے تھے ۔ میراجب بھی گزر ہوتا تووہ اکثر یہی کہتے: ’’ تو میرا واحد شاگرد ہے جو مجھے سلام کرتاہے۔‘‘ میں نے ایک دفعہ ہنستے ہنستے کہہ دیا کہ: سر آپکی گالیاں بھول گیاہوں کہنے لگے یار ’’پتاتو ہے کہ مجھے بلڈ پریشر ہوجاتاہے۔‘‘سلام کرتا،حال احوال لیتا، ان کو کوئی اللہ کی محبت کا پیغام دیتا،کچھ اللہ کے تعلق والی زندگی کی خبرا نہیں عرض کرتا رہتا تھا۔ پی ٹی ماسٹر صاحب کوکچھ عرصہ بعددیکھناچاہاتو وہ وہاںموجودنہیں تھے ۔(جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 103 reviews.