محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم نے گزشتہ عبقری روحانی اجتماع میں شرکت کی‘ عبادات میں‘ ذکر میں‘ اللہ اللہ کرنے میں بہت مزہ آیا۔ وہاں موجود خواتین نے ہماری بہت خدمت کی‘ ہم وہاں تین دن رہیں‘ حضرت جی آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نےہمارے لیے اتنے اچھے انتظامات کیے تھے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! مجھ پر میری والدہ پرکسی نے کالا سفلی جادو کروایا تھا‘ میری زبان بند تھی میں بول نہیں سکتی تھی‘ مگر آپ سے پہلی مرتبہ تسبیح خانہ لاہور میں آکر اسم اعظم کا روحانی دم کروایا تو میں آپ کے دم سے ہلکا ہلکا بولنے لگ گئی‘ اس کے بعد بھائی کے ساتھ آئی پھر دم کروایا‘ تیسرا دم عبقری روحانی اجتماع میں آکر کروایا‘ دم کروانے سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میرے مسائل حل ہورہے ہیں۔ اب تو میں آسانی سے کھابھی سکتی ہوں اور نماز میں بھی کچھ الفاظ ادا ہوتے ہیں اور قرآن بھی اب پڑھ سکتی ہوں۔ حضرت حکیم صاحب! جب میری آپ سے پہلی ملاقات ہوئی تو آپ نے مجھے وظیفہ دیا اور ساتھ کہا کہ آپ نے دودھ اور مکھن کھانا ہے میں نے کہا تھا مجھے سانس کی تکلیف ہے میں نہیں پی سکتی مگر آپ نے کہا تم نے کھانا ہے آپ کا کہنا تھا اور اسی وقت اللہ تعالیٰ نے قبول کرلیاتھا۔ آپ کے منہ سے الفاظ نکلنے تھے کہ میں سب کچھ کھاپی لیتی ہوں۔ ایسا لگتا ہے جیسے یہ تکلیف کبھی تھی ہی نہیں مجھے مکمل آرام آگیا ہے۔ (ج۔ش)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں