مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔
Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔
ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعدادیَارَحِیْمُ یَاکَرِیْمُ پڑھیں۔ اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ’’ آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں‘‘ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آجائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
برسوں کی تھکاوٹ لمحوں میں دور
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ پانچ سال سے پڑھ رہی ہوں‘ اس میں موجود مراقبہ سے فیض تو میرا ’’پسندیدہ‘‘ ہے۔ میں مراقبہ عبقری پڑھنے سے پہلے کا کررہی تھی مگر جب سے عبقری میں مراقبہ کے فوائد پڑھے تو میں حیران رہ گئی۔ میں نے عبقری میں دیا گیا مراقبہ ہر ماہ کرنا شروع کردیا۔گزشتہ ہفتہ نماز عشاء کے بعد میں نے مراقبہ شروع کیا تو کچھ ہی دیر کے بعد اچانک اللہ پاک نے دکھانا شروع کردیا اور اس مرتبہ مراقبہ میںکچھ شیاطین دکھائے۔ ایک چھوٹاسا کمرہ ہے جس میں تقریباً چار سے پانچ چارپائیاں جوڑ جوڑ کر رکھ جاسکتی ہیں اس کمرے میں چارپائیاں تو نہیں ہیں الگ الگ شیطانوں کے الگ الگ بستر بنے ہوئے ہیں‘ کچھ ایسے کہ شیشے کی چھوٹی چھوٹی 8سے 10 انچ کی دیواریں اونچی کی ہوئی ہیں اور اس باکس کے اندر نمک کی ڈلیاں ایسی ہے جیسے کانچ کے ٹکڑے کئے گئے ہیں اور وہ بجری کی شکل میں ہیں۔ چار پانچ باکس اسی طرح سے بنے ہوئے ہیں نمک
کی بجری کے ساتھ اور ان میں شیطانوں کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں ایک عجیب وغریب شکل کا بندہ(شیطان) مجھے ایک ایک شیطان کو سر سے اٹھا اٹھا کر دکھارہا ہے۔ کچھ دیر بعد میں میری کیفیت ٹوٹتی ہے اور میں جلدی سے آنکھیں کھول دیتی ہوں۔ اس مراقبہ کے بعد میرے گھرعجب سا سکون آگیا ہے۔ (پ۔ش)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں