محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے جب سے ہوش سنبھالا‘ دکھ ہی دکھ دیکھے ہیں اپنے والدین کو پریشان ہی دیکھا تھا‘ والدہ کی وفات کے بعد میرا بہت بُرا‘ دردناک دور شروع ہوا۔ مجھ پربھابی‘ چچی کی جانب سے بہت مظالم ڈھائے گئے‘ بھائیوں اور بڑی بہنوں (شادی شدہ) نے میری طرف کوئی توجہ نہ کی‘ میں نوکرانیوں کی طرح زندگی بسر کرتی رہی۔ بس اللہ تعالیٰ سے فریاد کرتی کہ یااللہ ! کوئی سبب بنادے مجھے اس جہنم سے نکال دے‘ اسی دوران مجھے میری دوست نے عبقری دیا‘ پڑھا‘ بہت خوشی ہوئی کہ اب میرے مسائل حل ہوں گے‘ اپنی دوست کو کہا کہ تم ہر ماہ پڑھنے کے بعد مجھے عبقری دے دیا کرو‘ وہ رضامند ہوگئی۔ اس میں موجود
ہرماہ کی روحانی محفل کے بارے پڑھا اور اس سے فیض پانے والوں کے مشاہدات بھی پڑھے۔ مجھے لگا یہی روحانی محفل میرا مسئلہ حل کرے گا۔ میں نے یقین‘ توجہ اور دھیان کے ساتھ روحانی محفل کرنا شروع کردی‘ ابھی کرتے ہوئے چار ماہ ہی ہوئے تھے کہ میری چچی‘ بھابی اور دیگر رشتہ داروں کے نہ چاہتے ہوئے بھی میری شادی ایک بہت ہی اچھے گھرانے میں بالکل سادگی کے ساتھ میرے بڑے بھائی نے کردی۔ اللہ کریم کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مجھے بہت ہی محبت کرنے اور میرا پل پل خیال رکھنے والا شوہر نصیب ہوا۔ الحمدللہ! میں روحانی محفل اب بھی کرتی ہوں اور اس کریم رب کا شکرادا کرتی نہیں تھکتی۔ (ع۔ف‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں