محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ چند سالوں سے پڑھ رہا ہوں۔گاہے بگاہے اپنے نسخہ جات ‘ تجربات و مشاہدات ماہنامہ عبقری میں قارئین کی نذر کرتا رہتا ہوں ‘ الحمدللہ میری تحریریں عبقری کے صفحات کی زینت بھی بنتی ہیں پڑھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ میرے سینے سے نکلے تجربات لاکھوں انسانوں کے سکھ کا باعث بن رہے ہیں۔ آج بھی قارئین عبقری کیلئے چند نسخہ جات لے کر حاضر ہوا ہوں:۔ہیضہ وبائی ہو یا موسمی: ھوالشافی: سونف دس گرام‘ پودینہ دیسی نو گرام‘ لونگ چار عدد‘ گلقند بیس گرام۔ ایک گلاس پانی میں جوش دیں جب آدھا رہ جائے تو ٹھنڈا ہونے پر مل چھان کر مریض کو گھونٹ گھونٹ پلائیں۔ ہیضہ کی خاص اور گھریلو دوا تیار ہے۔ چند بار استعمال کرنےسے شدید سے شدید ہیضہ رک جاتا ہے اور مریض تندرست و توانا ہونے لگتا ہے۔شربت بزوری کے کمال: سونف اور سونف کی جڑ اور دیگر دیسی ادویات سے تیار کردہ شربت‘ شربت بزوری ہے‘ گردہ‘ مثانہ سے غلاظت معہ ریت معمولی نکالتا ہے‘ معدہ و جگر کی گرمی دور کرتا ہے‘ یرقان (ہیپاٹائٹس) کی ادویات کے ہمراہ دیا جاتا ہے۔ پیشاب کے عام گرم امراض دورکرتا ہے‘ پیشاب کھل کرآتا ہے‘ معدہ کی گرمی دور کرتا ہے‘ رحم کی خرابیاں دور کرکے بند حیض کھولتا ہے‘ معدہ کا ورم دور کرکے صحت بخشتا ہے۔
بڑھا پیٹ اور کولہوں کی چربی ختم
ھوالشافی عرق سونف بیس گرام‘ عرق لیموں بیس گرام‘ عرق اجوائن بیس گرام ملا کر صبح و شام پینے سے بڑھا ہوا پیٹ کم ہوجاتا ہے اور کولہوں اور پنڈلیوں کی چربی ختم کرکے جسم کو سڈول اور جاذب نظر بناتا ہے۔ مزید عرق سونف بیس گرام‘ عرق پودینہ بیس گرام ملا کر پیتے رہنے سے بھوک بڑھتی ہے‘ متلی اور جگر کی کیفیت ختم ہوجاتی ہے‘ حاملہ خواتین کیلئے مفید نسخہ ہے۔ اس کےعلاوہ عرق سونف روزانہ چندگھونٹ صبح و شام پینے سے انسان امراض معدہ سے محفوظ رہتا ہے اور جلن‘ تیزابیت‘ السر معدہ اور گیس کا خاتمہ ہوتا ہے اس کا مسلسل استعمال قطعی نقصان دہ نہیں ہے۔بچوں کیلئے بہترین ٹانک:روغن سونف دس قطرے گلوکوز چھوٹا ڈبا ملا رکھ لیں۔ صرف چٹکی بھر چھوٹے بچے کو دینےسے بچوں کو پیلے دست‘ بچوں کا اپھارہ‘ پیٹ کا درد جس سے رو رو کر بچہ ہلکان ہوجاتا ہے۔ درست کرتا ہے۔ بچے کو خوب بھوک لگتی ہے اور کھایا پیا ہضم ہوجاتا ہے۔
سفوف ہاضم خاص: ھوالشافی:بادیان‘ زنجبیل‘ دانہ بڑی الائچی‘ اصل السوس مقشر‘فلفل سیاہ ہر ایک ایک تولہ‘ نمک لاہوری‘ نمک سیاہ‘ نوشادر ہر ایک چھ ماشہ‘ سب کو پیس کر سفوف بنائیں۔ خوراک: 7 ماشہ ہمراہ تازہ پانی استعمال کریں۔یہ نسخہ ہاضمہ کے تمام مسائل کیلئےتیربہدف اور بہت آزمودہ ہے۔ (غلام سرور خان‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں