Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرے باپ دادا کے آزمودہ نسخہ جات

ماہنامہ عبقری - اگست 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری کیلئے اپنے باپ دادا کے آزمودہ دو عدد نسخہ جات بھیج رہا ہوں جو کہ ہمارے بھی بارہا کے آزمودہ ہیں یقیناً قارئین اس سے سوفیصد فائدہ اٹھائیں گے۔
لَوبلڈپریشر کیلئے ٹوٹکہ: ھوالشافی : تین عدد لونگ اور چھوٹا سا ٹکڑا دارچینی لے کر دونوں کوموٹا موٹا کوٹ لیں‘ایک کپ پانی میں پکا لیں‘ صبح و شام پئیں۔ لوبلڈپریشر کیلئے انتہائی لاجواب ہے۔ بارہا کا آزمایا ہوا نسخہ ہے۔
جن کے زخم کہیں سے ٹھیک نہ ہوتے ہوں: اسی طرح میرے پاس بڑوں کا آزمودہ ایک اور نسخہ ہے۔ ھوالشافی: کاربالک ایسڈ ایک حصہ‘ سرسوں کا تیل پندرہ حصہ۔ (یعنی اگر کابارلک ایسڈ اگردس گرام ہے تو سرسوں کا تیل ڈیڑھ سو گرام لیں گے۔)لے کر آپس میں ملالیں۔ یہ تیل ہر قسم کیلئے لاجواب ہے‘ خراب سے خراب زخم جو کہ ڈاکٹروں سے نہ ٹھیک ہورہا ہو‘ اس طرح آپریشن کا زخم بھی اس سے ٹھیک ہوجاتا ہے۔ ہمارے گاؤں راجہ جنگ میں یہ تیل بہت مشہور تھا جس کسی کو زخم لگتا تو وہ فوراً ہمارے گھر اس تیل کو لگوانے کیلئے آجاتا۔ پچھلے سال کی بات ہے میرا ایک دوست جس نے اپینڈکس کا آپریشن کروایا‘ تین چار ماہ ہوگئے تھے‘ اس کا زخم ٹھیک نہیں ہورہا تھا میں نے اس کو یہ تیل زخم پر لگانے کیلئے دیا‘ چند دن بعد ہی وہ میرے پاس آیا اور اس نے آکر بتایا کہ اس کا زخم بالکل ٹھیک ہوگیا ہے۔ اسی طرح اگر ٹانگوں میں درد وغیرہ ہوتا ہو تو اس تیل کی مالش کریں درد ختم ہوجاتا ہے۔(خالد‘ رائے ونڈ)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 981 reviews.