Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

علامہ اقبال کے آزمودہ ٹوٹکہ سے ابو کو شفاء ملی

ماہنامہ عبقری - اگست 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آج عبقری قارئین کیلئے ڈاڑھ درد کیلئے روحانی و طبی ٹوٹکے لائی ہوں۔ یقیناً قارئین کو بھرپور فائدہ ہوگا۔

ڈاڑھ درد کیلئے روحانی عمل: اول وآخر تین مرتبہ درودابراہیمی اور سورۂ انفال کی آیت نمبر 17 وَمَا رَمَیْتَ اِذْ رَمَیْتَ وَلٰکِنَّ اللہَ رَمٰی سات مرتبہ باوضو پڑھیںاور جس کی ڈاڑھ میں درد ہو اسی جگہ سے انگوٹھا اور شہادت کی انگلی سے دبائے رکھے ور دم کرنے والا اسی جگہ پڑھ کر پھونک دے۔ ان شاء اللہ درد رفع ہوجائے گا اور ادرک پر بھی دم کرکے ڈاڑھ کے نیچے رکھ سکتے ہیں اور کالی مرچ پر بھی دم کرکے رکھ سکتے ہیں۔ ادرک کے متعلق عبقری میں پڑھا تھا کہ علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے تین دن ادرک کاٹکڑا رکھا تھا تو درد رفع ہوگیا میں نے بھی اپنے ابو کو دم کیا اور ادرک کا ٹکڑا رکھنے کو کہا ابو نے رکھا تو درد ٹھیک ہوگیا جبکہ دوا بھی لی لیکن وقتی آرام آتا پھر درد شروع ہوجاتا تھا مگر اس ٹوٹکہ سے مکمل آرام آگیا۔
گھیگوار (ایلوویرا) سے درد ڈاڑھ اور دانت درد ختم کریں: میری امی کو ڈاڑھ میں شدید درد شروع ہوا تو کسی عورت نے بتایا تھا جبکہ امی بچیوں کو قرآن پاک پڑھا رہی تھیں اوردرد شدید تھا‘ بہت تکلیف تھی منہ پر ہاتھ رکھا ہوا تھا۔ کسی لڑکی کی والدہ آئیں تو انہوں نے پوچھا تو امی نے بتایا‘ انہوں نے کہا آپ ابھی گھیگوار کا گودا رکھیں اور منہ نیچے رکھیں۔ منہ سے پانی نکلا اور کچھ ہی دیر بعد میری والدہ کو سکون آگیا۔ (م،م۔ بھکر)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 979 reviews.