قطرہ قطرہ پیشاب آنا:جوہڑیڑ 1 تولہ، بہیڑہ 1تولہ، کابلی ہڑیڑ 1 تولہ، مگھاں 1 تولہ، آملہ 1 تولہ، مرچ سیاہ 1 تولہ، بوزیدان 3 تولہ، سنڈھ 3 تولہ، جلوتری 3 تولہ، چتراک 3 تولہ، شقاقل مصری3 تولہ، تودری سرخ 3 تولہ، تودری زرد 3 تولہ، بہمن سفید 3 تولہ، بہمن سرخ 3 تولہ، اندرجوشیریں 3 تولہ، تل 3 تولہ، خشخاش3 تولہ، تمام چیزوں کو باریک کر کے 10 تولہ بادام روغن میں چرب کریں۔ بعد میں تمام دوائوں کے 3 گنا زائد شہد ملا کر اطریفل تیار کریں۔ پیشاب کی زیادتی کو روکتی ہے انشاء اللہ شفا ہوگی۔خوراک: 2 ماشہ دن میں دو مرتبہ ہمراہ دودھ دیں۔لاجواب نسخہ جس سے لاکھوں فیض یاب ہوئے:ٹکڑے ٹکڑے چھوارے 2 عدد، خوبانی 2 عدد افتیمون ولائتی 3گرام، گل گائو زبان 3گرام، عناب 4 عدد تمام کو تیز گرم ایک کپ پانی میں رات کو بھگو دیں صبح مل چھان کر اس میں آدھا پائو دودھ ملا کر صبح نہار منہ پی لیں۔ موسم سرما میں گرم کر کے استعمال کریں پھوگ چاہیں تو کھالیں ورنہ پھینک دیں فائدہ ہے نقصان نہیں۔اعضائے رئیسہ (دل ‘ دماغ‘ جگر ) کیلئے بہترین ہے۔
گناہوں کو چھوڑنے کا مجرب عمل: گناہوں کو چھوڑنے کا ایک عجیب و غریب نسخہ ایک مولانا صاحب نے بتایا۔رات کو سونے سے پہلے کمرے کا دروازہ بند کر کے دو رکعت نفل پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے یوں کہے۔اے اللہ میں بڑا کمبخت ہوں نالائق ہوں، پاپی ہوں، احمق ہوں سخت گناہ گار ہوں ان گناہوں کو ترک کرنے کے لئے میری ہمت کافی نہیں آپ ہی مدد فرمائیں۔فرماتے ہیں، یہ ترکیب کر کے دیکھو انشاء اللہ ایک ہی ہفتے میں تمام گناہ چھوڑ بیٹھو گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں