(اسم اعظم کے ذکر کی روحانی محفل، اسم اعظم سے روحانی و جسمانی مشکلات کا یقینی علاج)
جیسا کہ قارئین کو معلوم ہے کہ ہر منگل مغرب سے عشاءتک حکیم صاحب کا درس‘مسنون ذکر خاص، مراقبہ، بیعت اور خصوصی دعا ہو تی ہے جس میں دور دراز سے مرد و خواتین بھی شامل ہوتے ہیں۔ ذکر میں درود شریف‘ سورئہ فاتحہ‘ سورئہ الم نشرح‘ سورة اخلاص آیت کریمہ ، اسم الحسنیٰ اورپوشیدہ اسم اعظم ہزاروں کی تعداد میں پڑھے جاتے ہیں اختتام پر لوگوں کے مسائل و معاملات الجھنوں اور پریشانیوں سے نجات کے لئے دعا کی جاتی ہے۔ جو خواتین وحضرات دعا میں شامل ہونا چاہیں وہ علیحدہ کاغذ پر مختصر اپنی پریشانی اور اپنا نام صاف صاف لکھ کر بھیجیں جسے اس دعا میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تمام احباب شریک محفل یا ممبران عبقری سے درخواست ہے کہ وہ اپنی دعائوں کے ساتھ ان لوگوں کے لئے بھی دعا کریں۔
پہلی بیوی سے پانچ لڑکے ہیں (ا۔ ر)
سلام مسنون! میرے گھر اولاد کیوں نہیں ہے۔ شادی کو عرصہ ہو گیا ہے میرے میاں کے پہلی بیوی سے پانچ لڑکے ہیں ان کی پہلی بیوی وفات پا گئی تھی میں کنواری تھی جب میری ان سے شادی ہوئی۔ میں نے آپ کا وظیفہ سورة یٰسین کا ۱۲ دسمبر کا شروع کیا ہے۔ میری بھانجیاںہیں انکے رشتہ نہیں آ رہے۔ پڑھی لکھی ہیں خوبصورت ہیں۔ ان کے رشتہ کیلئے بھی دعا کریں۔ مہربانی فرما کر میرے لئے خاص دعا کریں۔
ایسا جادو کیا کہ منگنی ٹوٹ گئی (ا۔ خ)
السلام علیکم حکیم صاحب! میں بہت بڑے گرداب میں پھنس گئی ہوں۔ کسی دشمن نے میرے اوپر اور میرے بیٹے ع پر کالا علم کر دیا ہے۔ آج سے آٹھ سال پہلے بہت پیاری لڑکی کے ساتھ میں نے ع کی منگنی بڑے دھوم دھام سے کی تھی۔ یہ دونوں ایک دوسرے کو بہت چاہتے تھے۔ اس لڑکی کے باپ ماموں جاپان میں کاروبار کرتے تھے۔ انہوں نے ع کیلئے جاپان جانے کی ساری کاغذی تیاری کی ۔ میرے ع کا اپنا کاروبار تھا۔ کسی دشمن سے سکھ نہ دیکھا گیا۔ ایسا جادو کیا کہ منگنی ٹوٹ گئی کاروبار ختم ہو گیا۔ میں بھی بیمار ہو گئی اور میرا بیٹا بھی بیمار ہو گیا۔ چھ سال پہلے خاوند نے دوسری شادی کر لی۔ اپنا نیا گھربسا لیا دوسرا بیٹا چرس پہ لگا ہوا ہے۔ تیسرا چھوٹا ہے لیکن یہ غصہ بہت کرتا ہے۔ سکول بھی جانا چھوڑ دیا ہے۔ محترم حکیم صاحب میں بہت روتی ہوں، میرا تو خاوند بھی اپنا نہیں رہا۔ بجلی کٹ جاتی ہے کبھی گیس کاروبار تو تباہ ہو چکا ہے اس طرح گزارہ نہیں ہوتا لیکن محترم جناب حکیم صاحب میں بہت روتی ہوں اور میں نماز بھی پڑھتی ہوں۔ حکیم صاحب میں نے یہ دو انمول خزانے اپنی رشتہ دار عورت سے لیا ہے۔ اس میں بہت فائدے لکھے ہوئے ہیں۔ اس وقت میں بہت زیادہ پریشانی میں ہوں مجھے اجازت دیجئے پڑھنے کی اور دعا کیجئے میرے حق میں مجھے اور میرے بیٹے کو صحت عطا کرے اللہ پاک میرے بچوں کو نیک روز گار مل جائے۔ مہربانی فرما کر میرے لئے خصوصی دعا کرنا۔ والسلام
میرے میاں نوکری بھی عبادت سمجھ کر کرتے ہیں (ا۔ ح)
السلام علیکم حکیم صاحب!میں اسلام آباد میاں کی نوکری کی وجہ سے رہائش کرتی ہوں کبھی کبھی مسائل میں گھر جاتی ہوں آپ کے رسالہ میں وظیفہ دو انمول خزانہ کے متعلق پڑھا میری بیٹیوں کے رشتے اپنے بہاولپور دور ہونیکی وجہ سے کسی کو کہہ بھی نہیں سکتی پہلے ہم بوجہ نوکری ملتان میں تھے تو بہاولپور آنا جانا تھا۔ دوسرے اور بھی بہت سے مسائل ہیں۔ ملتان کا افسر بہت ظالم چیز ہے۔ اس کی وجہ سے ہمیں اسلام آباد آنا پڑا۔ وہ نہیں چاہتا کہ ہم دوبارہ آئیں میں خدا کو حاضر ناظر کر کے کہہ رہی ہوں کہ میرا میاں حلال روزی کماتا ہے غلط کام نہیں کرتا نہ کرواتے ہیں صوم صلوٰة کے پابند ہیں۔ وہ افسر غلط کاموں کیلئے مجبور کرتا تھا مگر یہ نہیں مانتے تھے جس کی وجہ ناچاقی ہو گئی بہت تنگ کرتا تھا میرے میاں نوکری بھی عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔ مہربانی فرما کر ہمارے لئے دعا فرمانا۔ والسلام۔
شدید اعصابی کمزوری ہے (محمد یوسف)
سلام مسنون! حکیم صاحب عرض ہے کہ مجھے چند مسائل ہیں کمر میں درد ہے۔ اور اٹھنے بیٹھنے میں دشواری ہے۔ بائیں طرف درد شقیقہ ہمیشہ رہتا ہے چونکہ یہ درد شاید معدہ کی وجہ سے ہے اور پھر تمام سر میں درد ہوتا ہے جس کیلئے گولی کھا تا ہوں تو وقتی طورپر آرام آتا ہے۔ میری لمبی ہڈیوں میں یعنی بازوﺅں اور پنڈلی کی ہڈیوں میں درد اور سر میں بھی درد ایک ساتھ ہوتا ہے۔ جو کہ شاید شدید اعصابی کمزوری ہے۔ مہربانی کر کے میرے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔
موٹاپے کی وجہ سے اکثر شرمندگی ہوتی ہے (ش)
السلام علیکم حکیم صاحب!
گزارش ہے کہ میری عمر 16 سال ہے لیکن لگتی نہیں ہوں کیونکہ میرا جسم کافی بھاری ہے موٹاپے کی وجہ سے اکثر شرمندگی ہوتی ہے۔ مہربانی کر کے اس کا کوئی حل بتائیں اور دعاﺅں میں یاد رکھنا۔ والسلام۔
بچپن ہی سے مرگی کا مریض ہے (ح۔ ن)
سلام مسنون! ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ میرا بھائی ع۔ ص عمر ۶۳ سال ہے بچپن ہی سے مرگی کا مریض ہے۔ کچھ لوگوں نے کہا سایہ ہے دم دارو کروایا۔ ۰۲ ستمبرکو ہم نے اس کی شادی کر دی۔ شادی کے بعد اس کے رویے میں بڑی تبدیلی آگئی۔ نہ تو اس کا بیوی سے ملاپ ہوا۔ اور نہ اخلاقی طور پر اس نے بیوی سے صحیح رویہ رکھا بلکہ اس کا رویہ ہمارے سے بھی بلکہ خاص کر والدہ سے بھی خراب ہو گیا۔ مہربانی کر کے ہمارے لئے خصوصی دعا فرمائیں ۔
اللہ میرے بیٹے کی پردیس میں حفاظت فرمائے (محمد اویس حفیظ والدہ قمر سلطا نہ)
السلام علیکم حکیم صاحب !
اللہ پاک میرے بیٹے کو پردیس میں اپنی حفظ و امان میں رکھے اور وہا ں کے معاشرے کی ہر برائی سے بچائے آسانیاں پیدا فرمائے ہدایت اور کامیا بی عطا فرمائے والد ین کا فرمانبردار بنائے نماز قائم کرنے والا بنائے اور کا میا ب و کامران اپنے وطن میں سلامتی سے لو ٹائے اللہ پاک اسے دین و دنیا کی کا میا بیا ں اور خو شیا ں عطا فرمائے ۔ (آمین ) اور روحانی محفل میں خصوصی دعا کے لیے استد عا ہے ۔
شرم، پردہ، حیا اور عزت عطا فرما (حرا زینب والدہ قمر سلطانہ)
السلام علیکم حکیم صاحب! میری بیٹی کی اللہ پاک قسمت اور نصیب بہت اچھے کرے اسے دین دنیا کی کامیابیاں اور خوشیاں عطا فرمائے شرم ۔ پر دہ۔ حیا اور عزت عطا فرمائے والدین کے لیے صدقہ جا ریہ بنائے اور فرسٹ ایئر کے امتحان میں شاندار نمبر و ں سے کا میا بی عطا فرمائے ۔ ( آمین ) روحانی محفل میں خصوصی دعا کے لیے استدعا ہے ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 79
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں