محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رمضان سے پہلے مجھے معدے کا مسئلہ بہت زیادہ تھا‘ رسالہ عبقری کے نسخہ جات سے کافی فرق پڑا‘گزشتہ رمضان سے پہلے دفتر ماہنامہ عبقری اپنے بیٹے کے ساتھ آئی‘ بیس رمضان کیلنڈر لیے اور ساتھ روحانی عطر خریدا۔ یہاں روزہ رکھا تو افطار کے بعد الٹیاں شروع ہوگئیں‘ سر اور آنکھوں میں درد اور اگلا روزہ چھوڑنا پڑا‘ افطار سے کچھ وقت پہلے آنکھوں میں آنسو کہ میں 110 کلو کی موٹی تازی عورت‘ روزہ بھی نہیں رکھ سکتی‘ اسی طرح غنودگی طاری ہوگئی اور کسی نے آواز دے کر کہا کہ روحانی عطر کیوں لائی ہو؟ روزہ رکھ کر جب طبیعت خراب ہو تو اس کو لگا لیا کرو‘ فوراً اٹھ کر بیٹھ گئی اور بقیہ روزے اس آرام کے ساتھ روحانی عطر لگا لگا کر رکھے کہ میرے لیے معجزے والی کیفیت تھی‘ میری بہن جو کینیڈا میں رہتی ہے اس کی بھی میرے والی حالت تھی پورا مہینہ سردرد‘ الٹیاں آتی رہیں‘ ایک بھی روزہ نہ رکھ سکی‘ مگر میں الحمدللہ رمضان کیلنڈر اور روحانی عطر کی برکت سے رمضان کی بھرپور برکات سمیٹتی رہی‘ الحمدللہ! میں عبقری کے علم اور برکات کا اعتراف کرچکی ہوں۔ انگریز کے ملک میں روحانی سکون:میری دوسری بہن جو کہ کینیڈا میں ہی مقیم ہے‘ آپ کے درس سن کر اور اس پر عمل کرکے بہت سکھی ہے اور اس کا خاص پیغام ہے کہ عبقری قارئین کو بتاؤں کہ انگریزوں کے ملک میں بُرے ماحول میں رہ کر بھی وہ بہت خوش ہے صرف حضرت حکیم صاحب کے درس میں بتائی ہوئی مسنون دعاؤں کی بدولت۔ خاص طور پر باتھ روم کی دعا سے اس کی زندگی بدل گئی ہے اور وہ سب کو یہی پڑھنے کو دیتی ہے۔ اس کے علاوہ خواب میں اس کو اکثر خانہ کعبہ اور مسجد نبویﷺ اور نور کا ہیولہ نظر آتا ہے۔ (تنزیلہ نوشین)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں