اپنے بھائی کے عیب چھپانے چاہئیں۔ (مسند احمد)٭ مل کر کھانا باعث برکت ہے۔ (مسنداحمد)٭ دوسروں کو ان کی جگہ سے نہیں اٹھانا چاہیے۔ (مسنداحمد) ٭دس برس کے بچوں کے بستر الگ کردینے چاہئیں۔ (ابوداؤد)٭ والدین کو گالی دینا کبیرہ گناہ ہے۔ (ابوداؤد)٭ محبت ان سے رکھو جو نیکی کرکے فراموش کردیتے ہیں٭ جب کسی کام کا ارادہ بن جائے تو راستہ بھی بن جاتا ہے٭ جمائی لینےپرشیطان ہنستا ہے۔ (بخاری شریف)٭ غازی کو تیار کرنا بھی غزوہ ہے۔ (بخاری شریف)٭ بُرے خواب شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں۔ (بخاری)٭ مومن ملے تو اسے سلام کہنا چاہیے۔ (ترمذی)٭ قیامت کے دن مؤذن کی گردن بلند ہوگی۔ (مسلم) ٭نرم خو پر جہنم حرام کردی گئی ہے۔ (مسند احمد) ٭انصاف سب سے بڑا مذہبی فریضہ ہے٭ جنت کی دھول کستوری کی طرح ہے۔ (نسائی) ٭ ہر انسان کو اپنی زبان پر قابو رکھنا چاہیے۔ (ترمذی) ٭اچھے خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتے ہیں۔ (بخاری) ٭سجدہ قرب خداوندی کا ذریعہ ہے۔ (مسلم) ٭جو مسلمان ایمان رکھتا ہے جنت میں جائے گا۔ (ترمذی) ٭ اگر کسی چھینک آئے تو الحمدللہ کہنا چاہیے۔ (بخاری) ٭رسول اکرم ﷺ نے سود کمانے والے اور کھلانے والے (دونوں) پر لعنت فرمائی ہے۔ (مسلم)٭ صاحب فضل و وسعت کو رشتہ داروں‘ دوستوں‘ محتاجوں اور مہاجرین کو معاف کردینا چاہیے۔٭ اللہ بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔ (النور22) (محمد علیم نظامی‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں