Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

رمضان‘ جمعہ ‘آیۃ الکرسی کا عمل اور شاندار نوکری

ماہنامہ عبقری - جون 2017

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت انہماک سے پڑھتی ہوں۔ مجھے ہر ماہ اس شمارے کا انتظار رہتا ہے۔آپ کے درس ہر جمعرات کو انٹرنیٹ پر بہت غور اور شوق سے سنتی ہوں اور اس میں بتائے گئے اعمال توجہ اور دھیان سے کرتی ہوں۔ الحمدللہ! گزشتہ رمضان میں بذریعہ انٹرنیٹ آپ سے بیعت بھی ہوچکی ہوں۔ آپ ہمارے شہر تشریف لائے تھے‘ بہت دل تھا کہ اپنے ہاتھ سے کچھ بنا کر آپ کیلئے لاؤں پھر سوچا یہ کیسے ممکن ہوگا؟ میں بہت دور ہوں‘ بہت خواہش ہے کہ ایک بار ملاقات کیلئے وقت مل جائے‘ انشاء اللہ اللہ وہ دن بھی ضرور لائے گا۔گزشتہ رمضان المبارک میں آپ نے بروز جمعۃ المبارک جمعہ کے خطبہ کے دوران ایک عمل بتایا تھا کہ جمعہ کے دن نماز عصر کے بعد سے لے کر نماز مغرب کی اذان تک مسلسل آیۃ الکرسی پڑھی جائے اور جب مؤذن مغرب کی اذان دینے لگے تو سجدے میں جاکر اللہ کریم سے جو مانگا جائے وہ مل جاتا ہے۔ پہلا جمعہ نہیں تو دو سے تین جمعہ میں کام ہوجاتا ہے۔ میں ایک ڈاکٹر ہوں اور اپنی نوکری کیلئے پریشان تھی مگر اس عمل کی برکت سے مجھے بہت شاندار نوکری انتہائی آسانی سے مل گئی۔ اس کے علاوہ میں الحمدللہ درود نور بہت زیادہ پڑھتی ہوں۔ اللہ قبول فرمائے۔ (مریم شہزادی‘ مانسہرہ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 811 reviews.