محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ عبقری کی شروع سے قاریہ ہوں‘ رسالہ عبقری سے میں نے بلکہ بہت سے جاننے والوں نے بھی استفادہ حاصل کیا‘ ہم سب آپ کی بے لوث کاوشوں کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ آپ کو اور دیگر اہلیان کو بہت بہت اجرعظیم عطا فرمائے‘ دو تجربات اور مشاہدات ارسال کررہی ہوں کہ اللہ رب العزت ان سے اپنی مخلوق کا مداوا فرمائیں۔ کسی بھی قسم کا بخار ہو جو اتر نہ رہا ہو جیسے ٹائیفائیڈ یا پرانا بخار تو رات ایک پیالی ٹھنڈے دودھ میں اجوائن ایک چٹکی ڈال دیں‘ صبح نہار منہ اجوائن سمیت دودھ نوش فرمائیں‘ اس کے بعدحسب معمول ناشتہ کرلیں‘ پرہیز کچھ نہیں‘ اپنے روز مرہ کے کام کریں‘ آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ کی ہڈیوں سے حرارت نکل رہی‘ چند روز استعمال کریں انشاء اللہ کوئی بھی بخار نہیں رہے گا۔لیکوریا کیلئے: درج ذیل قرآنی آیات لکھ کر بازو پر تعویذ باندھنا ہے یا گلے میں ڈالنا ہے‘ دوسرا طریقہ: لکھ کر پانی میں ڈال لیں اور پانی لگاتار چالیس روز تک استعمال کریں‘ انشاء اللہ تعالیٰ مکمل شفاء ہوگی۔ لیکوریا کیلئے یہ لکھنی ہیں:
(زردہ رنگ سے لکھنا ہے۔)۔میں نے رکاوٹوں کیلئے استخارہ کیا تھا جس میں مجھے سورۂ یوسف کو چالیس روزپڑھنے کی تلقین کی گئی الحمدللہ میں نے یہ سورۂ چالیس روز تک پڑھی‘ بہت مجرب پایا۔(شگفتہ مسرت‘ ایبٹ آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں