محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔میرے پاس ہر حاجت اور ہر مشکل کیلئے ایک مجرب ترین عمل اور درود پاک ہے ۔ عمل اس طرح ہے:بعض بزرگوں نے لکھا ہے کہ چاہے کتنے ہی مشکل میں پھنسا ہوا ہوں یا کوئی بہت بڑی پریشانی ہو انشاء اللہ اس عمل سے کام باآسانی ہوجاتا ہے۔ شرائط یہ ہیں:۔ 1۔عمل سے مقصود رضائے الٰہی ہو۔ 2۔جائز مقصد کیلئے کیا جائے۔ عمل یہ ہے: بعدنماز عشاء اول و آخر سو مرتبہ(100) درود شریف درمیان میں گیارہ سومرتبہ (1100) ہُ پڑھیں اور اپنے جائز مقصد کیلئے دعا کریں‘ انشاء اللہ کام پورا ہوگا۔ یہ ہ تعالیٰ کا اتنا مبارک نام ہے کہ تقریباً ہزار ناموں کا مجموعہ ہے اور اللہ کے اس اسم کی برکت سے کوئی صاحب ایمان انکار نہیں کرسکتا۔ (شازیہ تبسم‘ کوئٹہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں