Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پانچ مسائل ایک روحانی دم سے ٹھیک

ماہنامہ عبقری - مئی 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ سے کامل امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ میری دعا ہے اللہ تعالیٰ تسبیح خانہ کو ہمیشہ آباد رکھے اور دکھی انسانوں کے سکھ کا ذریعہ بنارہے۔ محترم حضرت صاحب! عبقری رسالہ تو میں 2012ء سے پڑھ رہا ہوں۔ بہت عمدہ اور اعلیٰ رسالہ ہے‘ اس رسالہ میں ہر ایک چیز قابل تعریف ہے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں پہلی مرتبہ 29 مئی کو دم کروانے تسبیح خانہ لاہور میں آیا‘ پہلی مرتبہ جب تسبیح خانہ کا نظام دیکھا تو دنگ رہ گیا اور زندگی میں پہلی اگر سکون والی زندگی دیکھی تو تسبیح خانہ کی دیکھی۔ محترم حکیم صاحب! میرے بہت سے مسائل تھے جن کی وجہ سے میں نے تسبیح خانہ کا رخ کیا‘ سب سے پہلا مسئلہ یہ تھا کہ ہم گھروالے پکے نمازی نہ تھے لیکن دم کروانے کے بعد الحمدللہ اب ہماری کوشش ہوتی ہے کہ نماز ضائع نہ ہو۔ دوسرا مسئلہ یہ تھا کہ ہم تقریباً گھروالے بیمار رہتے تھے اب اسم اعظم کا روحانی دم کروانے کے بعد مجھے اپنے رب سے قوی امید ہے کہ ہم ٹھیک ہوجائیں گے۔ تیسرا مسئلہ یہ تھا کہ میرا چھوٹا بچہ اس کی زبان میں لکنت تھی اب وہ لکنت بھی الحمدللہ آہستہ آہستہ ختم ہورہی ہے۔ چوتھا مسئلہ یہ تھا کہ ہمارے مالی حالات بہت خراب تھے لیکن اسم اعظم کے روحانی دم کے بعد انشاء اللہ ٹھیک ہوجائیں گے۔
پانچواں مسئلہ جو سب سے بڑا تھا وہ میرے ساتھ تھا‘ وہ یہ کہ میں کسی بند گاڑی میں آدھا گھنٹہ بھی سفر نہیں کرسکتا تھا‘ مجھے اُلٹی آجاتی تھی اور بہت شرمندگی ہوتی تھی بعض دفعہ سفر سے پہلے الٹی روکنے کی گولیاں بھی لی تھیں لیکن پھر بھی الٹی آجاتی تھی اور بہت شرمندگی اٹھانا پڑتی تھی‘ بعض دفعہ سفر سے پہلے الٹی روکنے کی گولیاں بھی لی تھیں لیکن پھر بھی الٹی آجاتی تھی۔ میں جب گھر سے تسبیح خانہ کی طرف دم کروانے کیلئے نکلا تو میں نے گھر سے نکلنے کی دعا
یہ دعائیں پڑھ کر نکلا اور ساتھ سورۂ قریش کی تلاوت بھی جاری رکھی۔ میرے گھر سے تلہ گنگ تک ایک گھنٹے کا سفر ہے اور تلہ گنگ سے لاہور تک چار گھنٹوں کا سفر ہے۔ آپ یقین جانیے کہ پورے سفر میں ایک مرتبہ بھی الٹی نہیں آئی۔ یعنی پانچ گھنٹوں کے سفر میں مجھ جیسے بندے کو الٹی نہ آنا بہت بڑا عجوبہ ہے اور میں خود حیران ہوں کہ یہ کیا ہوگیا ہے میں تو سمجھتا ہوں یہ سب سورۂ قریش کا کمال ہے اور تسبیح خانہ کی برکت ہے اور 29 مئی کو واپسی تھی تو میں نے 29 مئی کو صبح خوب سیر ہوکر ناشتہ بھی کیا ورنہ میں نے سفر سے پہلے کبھی بھی ناشتہ نہیں کیا۔ واپسی پر بھی سورۂ قریش کی تلاوت کرتا آیا تو مجھے کہیں بھی الٹی نہیں آتی اور میں شرمندگی سے بچ گیا۔ (آصف محمود‘ تلہ گنگ)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 763 reviews.