Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرے بچے اب بیمار نہیں ہوتے

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

میرے بچے ٹھیک نہیں ہوتے تھے‘ ایک بیماری ختم ہوئی ‘ دوسری شروع‘ گھر میڈیکل سٹور بن چکا تھا‘ ہم دونوں(میاں بیوی) بہت پریشان تھے‘ آخر کیا کریں؟ عبقری رسالہ میں ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ کتابچہ کےمتعلق پڑھا اور ہر ماہ صرف 100 کتابچے لیکر مختلف جگہوںپر تقسیم کروائے‘ الحمدللہ! تین ماہ ہی گزرے ہیں کہ میرے بچے اب بیمار نہیں ہوتے۔ (زینب خاتون‘ جھنگ سٹی)
بیٹی کا نکاح ہوگیا:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیٹی کی شادی پر زبردست بندش تھی‘ رشتے دیکھ دیکھ کر تھک چکے تھے‘ بیٹی پریشانی میں بیمار رہنا شروع ہوگئی‘ ہمارے گھر ہمسائی آئی اور ہمیں ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ کتابچہ دیا۔ اس میں موجود ایک اسم یَاقَہَّارُ ہم سب گھر والوں نے اور بیٹی نے کھلا پڑھنا شروع کردیا‘ صرف 21دن میں بیٹی کا رشتہ آیا ۔ گزشتہ ہفتے بیٹی کا نکاح ہوگیا ۔ الحمدللہ! (عالیہ جہانگیر‘ لاہور)
نماز فجر نصیب ہوگئی: مجھے رمضان کے علاوہ کبھی نمازفجر نصیب نہ ہوئی تھی‘ لاکھ کوشش کرتا‘ الارم لگاتا‘ کسی کی ڈیوٹی لگاتا مگر نجانے کیا نحوست تھی میں اٹھنے کی کوشش بھی کرتا‘ اٹھ بھی جاتا مگر بستر چھوڑنےکو دل نہ چاہتا اور پھر سو جاتا‘ عبقری میں ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ متعلق پڑھا‘ ہر ماہ حسب توفیق لیکر تقسیم کیے‘ میں حیران ہوں اب میری خودبخود آنکھ فجر کے وقت کھلتی ہے اور طبیعت بالکل ہلکی پھلکی ہوتی ہے‘ نمازبھی پڑھتا ہوں‘ ذکراذکار‘ درود اور تلاوت قرآن پاک کی بھی توفیق ملنا شروع ہوگئی ہے۔ (عرفان‘ ملتان)
قید سےرہائی: ہمارے حاسدوں نےمیرے بھائی کا نام ایک ایف آئی آر میںجان بوجھ کر لکھوا دیا‘ پولیس نے بھائی کو گرفتار کرلیا‘ میری والدہ نے اپنے وظیفہ کے ساتھ ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ کتابچہ ایک ہزار لیکر تقسیم کروایا‘ میرے بھائی کی ضمانت بھی ہوگئی اورایف آئی آر سے نام بھی خارج ہوگیا۔ (ماریہ بخش‘ حیدرآباد)


ے گھر میں ہروقت جھگڑے رہتے‘ میرے امی کو کسی نے ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل کتابچہ دیا‘‘ اس میںعصر کی نماز کے بعد11 مرتبہ یَارَحْمٰنُ پڑھنےکا وظیفہ ملا‘ تمام گھروالوں نے پڑھا‘الحمدللہ! گھر سے لڑائی جھگڑے ختم ہوگئے ہیں۔ الحمدللہ۔(ماریہ‘ ساہیوال)
بیٹی کو نئی زندگی ملی: بیٹی کو اکثر بیٹھے بیٹھے جھٹکے لگتے تھے‘ بہت زیادہ علاج معالجے کروائے مگر حالت ویسی ہی رہتی‘ دفتر عبقری سے ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ کتابچہ لیکر حسب توفیق بیٹی کی نیت کرکے تقسیم کروایا‘ تین ماہ کے اندر اندر میری بیٹی بالکل ٹھیک ہوگئی۔ (عبدالماجد‘ گجرات)
گھر کا مسئلہ حل ہوا کہ سب حیران ہیں!: ہمارے چچا میرے والد کو مکان کا حصہ نہ دے رہے تھے‘ کافی عرصہ سے شدید پریشانی میں مبتلا تھے‘ خاندان والوں نے بہت کوشش کی مگر چچا ضد پر اڑے تھے‘ بہن نے عبقری میں ’’آزمودہ وظائف‘‘  کتابچہ کے بارے میں پڑھا اور ایک ہزار کتابچہ بانٹ دیا‘ گھر والوں نے بھی اس میں موجود درود پاک کا وظیفہ پڑھا اور ہمارا کام بن گیا۔ میرے چچا نے خود ہی سب کو بلایا‘ معذرت کی اور دیرینہ مسئلہ حل کردیا۔(شانزے‘ فیصل آباد)

۔ (قاسم‘ راولپنڈی)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 520 reviews.