محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کافی دنوں سے میری کمر پر خارش سی ہورہی تھی میں نے دھیان نہیںکیا تقریباً دس دن گزرنے کے بعد خارش کو میں نے سنجیدگی سے لیا اور واش روم کے شیشے کے سامنے ہوکر دیکھا تو میری کمر پر ایک سرخ رنگ کا دائرہ نما نشان تھا جس پر خارش بہت ہورہی تھی میں نے سمجھا یہ کوئی الرجی ہے۔ ڈاکٹر کے پاس گیا اس نے ٹیکہ لگایا تو خارش ہونا بند ہوگئی مگر تین دن بعد پھر خارش شروع ہوگئی اب میں پریشان ہوگیا کہ یہ الرجی تو جان ہی نہیں چھوڑ رہی محلہ میں ایک کریانہ کے سٹور والے سے ملنے گیا میں بار بار خارش کرتا تو اس نے کہاظفر بھائی کیاہوا ہے؟ تو میں نے کہا کہ خارش ہے اس نے کہا دیکھائو، جب سے نے دیکھا تو اس نے کہا ظفر بھائی یہ خارش نہیں ہے اس کو چنبل کہتے ہیں اس کا علاج کروائو ورنہ یہ پورے جسم پر پھیل سکتی ہے اس کی بات سن کر میں فکر بند ہوگیا گھر جاکر والد صاحب کو بتایا تو انہوں نے کہا کہ فکر کی بات نہیں تم کل میرے ساتھ عبقری دواخانے چلنا میں اگلےدن والد صاحب کے ساتھ عبقری دواخانے پہنچا اور اسسٹنٹ حکیم صاحب کو چیک کروایا تو انہوں نے کہا کہ یہ چنبل ہے اور ابھی اس کا آغاز ہے اچھاکیا تو یہاں آگئے۔ میرے لیے انہوں نے برص پھلبہری کورس تجویز کیا ۔ ایک کورس کے استعمال سے ہی میری چنبل سے
جان چھوٹ گئی میں اللہ تعالیٰ کا شکر اداکرتا ہوں کہ بیماری پھیلنے سے پہلے ہی اس کی تشخیص ہوگئی اور مجھے عبقری کی دوائی سے شفاء مل گئی۔(محمد ظفر، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں