Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

25 سال پہلے ریڈیو سے سنے ٹوٹکہ نے صحت دلادی

ماہنامہ عبقری - مئی 2017ء

تین ماہ کے اندر اندر چہرہ صاف صبح منہ کو اچھے سے دھولیں اورتولیہ کسی دوسرے شخص کا استعمال نہ کریں۔ صابن بھی کسی دوسرے شخص کا استعمال نہ کریں یہ مجھے کسی نے نہیں بتایا پچیس سال پہلے ریڈیو سے سنا تھا آزمایا تو اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ہر ایک کو فائدہ پہنچا ۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس لوکی کی کھیر کی ترکیب ہے جوکہ میں نے کسی سے نہ تولی ہے نہ ٹیلی ویژن سے دیکھ کرلی ہے یہ مجھے بچپن سے نئی نئی چیزیں بنانے کا شوق ہے یہ میری امی نے بتائی تھی اس کے بہت سے فائدے ہیں دل کو دماغ کو جگر کو معدے کو فرحت دیتی ہے اور بھی زیادہ فائدے آپ کو معلوم ہوں گے۔ ترکیب: آدھا کلو لوکی جسے ہرا گھیا بھی کہتے ہیں گھیا شریف بھی کہتے ہیں ڈیڑھ کلو دودھ‘ ایک پائو کھویا یا ایک پائو برفی جو مٹھائی والے کی دکان سے ملتی ہے چھ سے سات سبز الائچی کا تازہ پائوڈر خود بنائیں۔ چینی بہت کم کیونکہ برفی بھی میٹھی ہوتی ہے سب سے پہلے دودھ میں چھ سے سات سبز الائچی گرینڈ کرکے دودھ کو گاڑھا کرلیں ہرا گھیا کو کش کرکے ابال لیں لیکن دو کپ پانی میں اور پھر اسے جالی والے برتن میں رکھیں کہ پانی نکل جائے پھر اسے نچوڑ لیں ہاتھوں سے اور گاڑھے دودھ میں ڈال کر چمچ سے ہلاتے رہیں بہت اچھی خوشبو آنے لگے تو اس میں برفی ڈال دیں اگر کھویا ہے تو کھویا ڈال کر ہلاتے رہیں اگر میٹھا کم لگے تو تھوڑی سی چینی ڈالیں اور گاڑھا ہونے پر چولہا بند کردیں کسی اچھی سی ڈش میں ڈالیں اور فریج میں ٹھنڈا ہونے کیلئے رکھ دیں۔ اپنی پسند کے میوے ڈالیں جیسے بادام پستہ اخروٹ ڈال سکتے ہیں کھانے میں بے حد لذیذ کہ دل چاہے بار بار کھائو اور گرمیوں میں لاجواب ہے افطار میں گرمی دور کرنے والی کھیر تیار ہے۔
دوسرا میرا آزمایا ہوا ٹوٹکہ گیروجو گملوں پر لگایا جاتا ہے چہرے پر کیل مہاسے جھائیوں سے نجات کیلئے گیرو جو پنساری کے پاس سے دس بیس روپے کا مل جاتا ہے وہ لے کر باریک پیس لیں اور تھوڑا سا الگ برتن میں ڈال کر پانی ڈالیں اور اس کا لیپ رات کو چہرے پر کرلیں تین ماہ کے اندر اندر چہرہ صاف صبح منہ کو اچھے سے دھولیں اورتولیہ کسی دوسرے شخص کا استعمال نہ کریں۔ صابن بھی کسی دوسرے شخص کا استعمال نہ کریں یہ مجھے کسی نے نہیں بتایا پچیس سال پہلے ریڈیو سے سنا تھا آزمایا تو اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ہر ایک کو فائدہ پہنچا بلکہ مجھے توبہت زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ مہنگی مہنگی کریموں پر پیسے ضائع کرنے والوں کیلئے نایاب تحفہ ہے۔ (مسرت نعیم)
رمضان اور رنگ رنگیلی سلاد! صحت کا بلاوا ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رمضان کی آمد آمد ہے اور رمضان بھی گرمیوں کے سردار مہینے جون میں آرہا ہے‘ سارا دن بھوک پیاس برداشت کرنے کے بعد افطاری میں جب سب من پسند چیزیں دسترخوان پر موجود ہوتی تو افطار کے فوری بعد صرف ایک یا دو گلاس مشروب پینے سے ہی بھوک ختم اور رنگ برنگی ڈشیں اپنی جگہ پر ہی پڑی رہ جاتی ہیں یا اگر آپ نے افطاری میں بریانی‘ نہاری‘ قورمہ یا کوئی اور ثقیل غذا کھابھی لی ہے تو ان کے مضراثرات زائل کرنے کیلئے میں آپ کو بتاتی ہوں وٹامنز کا خزانہ جن کے کھانے سے آپ بالکل فریش ہوجائیں گے۔ کبھی آپ نے کراچی کے برنس روڈ کے مرغن کھانے بیچنے والے ریستورانوں کے باہر کھڑے دیکھاہوگا تو کبھی طارق روڈ اور دستگیر سوسائٹی کے بارونق فوڈ اسٹریٹس پر چند ریڑی بان مہارت سے کٹی ہوئی گاجریں‘ پیاز‘ چقندر‘ مولیاں‘ کھیرے‘ ککڑیاں‘ کچے آم‘ سلاد کے پتے‘ لیموں‘ ٹماٹر اور بندگوبھی کی قاشیں مکس کرکے بیچ رہے ہوتے ہیں۔ یہ پاؤ بھر بھی لے لیں تو پورے کنبے کیلئے کافی ٹھہریں۔ مزدور طبقہ کی صحت اورچہروں کی تازگی کا راز یہی سلاد ہے اور رمضان میں افطاری اور عام دنوں میں دوپہر کے کھانے کے بعد سادہ یا مرغن کسی بھی طرح کی غذا کے ساتھ صرف دس سے بیس روپے میں دستیاب ہونے والی سلاد نہ جیب پر بوجھ بنتی ہے اور نہ ہی معدے پر۔ اس سلاد کے خریدار شاید نہ جانتے ہوں کہ پاؤ بھر سبزی سے انہوں نے وٹامنز (نایاسین‘ کیلشیم‘ فولاد‘ پوٹاشیم‘ فاسفورس‘ لائیکوپین) کا خزانہ حاصل کرلیا ہے۔ سلاد ایک کامل غذا ہے اسے رمضان میں اور علاوہ رمضان ضرور کھایا کیجئے‘ پھر دیکھئے صحت کی چمک اندر سے پھوٹے گی۔ آپ کے علاوہ میں اگر آپ کو مکس سلاد نہ ملے تو یہ تمام چیزیں سبزی والے بھائی سے تھوڑی تھوڑی لے کر گھر میں اکٹھی سلاد بنالیں اور روزانہ افطار کے وقت اس کا استعمال کھانے کے ساتھ کریں جو بچ جائے فریج میں رکھیں اور دوسرے دن افطارمیں استعمال کرلیں۔ اگر چاہیں تو روزانہ تازہ لا کر بھی تیار کرسکتے ہیں۔آپ افطار میں جیسی بھی غذا کھالیں مگر اس سلاد کے استعمال کے بعد آپ پر بوجھ نہ بنیں گی بلکہ خوشگوار ڈکار کے ساتھ آپ کو فرحت نصیب ہوگی۔(چ، کراچی)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 762 reviews.